Tag: engineer Amir muqam

  • ہمارا جینا مرنا نوازشریف کے ساتھ ہے، انجینئرامیرمقام

    ہمارا جینا مرنا نوازشریف کے ساتھ ہے، انجینئرامیرمقام

    پشاور : انجینئرامیر مقام کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے،نوازشریف کو پاکستان کا وزیراعظم اور ن لیگ کا قائد مانتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام نے رہائشگاہ سے قافلے کے ہمراہ روانگی کے موقع پر کہا کہ میاں نوازشریف کوپاکستان کا وزیراعظم اور ن لیگ کاقائد مانتے ہیں ۔عمران خان دیکھ لے کہ عوام کس کےساتھ ہے۔ ہمارا جینا مرنا نوازشریف کے ساتھ ہے۔

    انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا نوازشریف کے ساتھ ہے۔ آج خیبرپختونخوا کے عوام دکھائیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں، آج نوازشریف کے استقبال کیلئے عوام کا سمندر آمڈ آئے گا۔


    مزید پڑھیں : خیبرپختونخواہ کےعوام صوبےمیں نوازشریف کی قیادت میں حکومت چاہتے ہیں، امیر مقام


    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کی مشینری نہیں ہے، پرویزخٹک، وزرا سرکاری مشینری کیساتھ اسلام آباد گئے تھے۔ سیاست کرنے کیلئے عوام میں جانا ہوتا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے پابند نہیں، اپنے قائد کے حکم پر جارہے ہیں، پاکستان کے عوام آج بھی کہتے ہیں ہماراقائد نوازشریف ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • عمران خان کو ملکی مفادات کا ذرا بھی خیال نہیں، انجینئرامیرمقام

    عمران خان کو ملکی مفادات کا ذرا بھی خیال نہیں، انجینئرامیرمقام

    گوجرانوالہ : وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی مفاد کا خیال نہیں کرتے اس لیے وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہہ کر ملک کا بھی خیال نہیں کیا، دہشت گردی کی جنگ میں پختون سب سے ذیادہ متاثرہ ہوئے۔

    ان خیالات کا اظہار انجینئرامیر مقام نے گوجرانوالہ میں پختون کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ملکی مفاد کا خیال نہیں کرتے وہ کس طرح وزیر اعظم بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کی سخت مخالفت کی اور جب فائنل ہو گیا تو غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہہ دیا، ان کی یہ باتیں ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا پختونوں نے اس کا مل کر مقابلہ کیا، دہشت گردی کی جنگ میں سب سے ذیادہ نقصان پختونوں کا ہوا، پختون اپنے گھر چھوڑ کر آئی ڈی پیز بن گئے۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک قوم یا ایک صوبے کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور ان کی سربراہی میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے اورجو لوگ قومیتوں کو لڑانے آتے ہیں وہ ظلم کر رہے ہیں اور کچھ لوگ عوام کو بھڑکا کراپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔

    امیر مقام نے کہا  کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور رانا ثنا ء اللہ کو پنجاب میں پختونوں کی مشکلات سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب بھی کسی گھر کی تلاشی لی جائے گی تو اس میں لیڈی اہلکاروں کو لازمی ساتھ رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پختونوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا مسئلہ ہے اور ہم تمام مسائل کے حل تک پختونوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قبل ازیں مشیر وزیراعظم انجیبئر امیر مقام نے سرکٹ ہاؤس میں پختونوں کے مسائل کے حوالے سے پولیس کے اعلیٰ افسران اور انتظامیہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔