Tag: England batsman Jason Roy ruled out of T20 series against Pakistan

  • انگلینڈ کو ٹی 20 سیریز سے قبل بڑا دھچکا

    انگلینڈ کو ٹی 20 سیریز سے قبل بڑا دھچکا

    مانچسٹر: انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے اہم اوپنر بلے باز جیسن روئے انجری کا شکار ہوکر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق مانچسٹر میں ٹریننگ کے دوران جیسن روئے انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے اب تینوں میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    انگلش ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کو بحالی فٹنس پروگرام سے گزرنا ہوگا، امید ہے کہ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف میچز سے پہلے وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز میں کل مدمقابل آئیں گے

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے مانچسٹر میں ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی 30 اگست اور تیسرا یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی میں بھی پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پندرہ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان صرف چار میں کامیابی حاصل کرسکا۔