Tag: England beat australia

  • پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل : سنسنی خیز میچ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل : سنسنی خیز میچ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    ساوتھمپٹن : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی، میچ کے آخری اوور کی آخری بال پر پورا پانسہ پلٹ گیا، کینگروز جیتا ہوا میچ ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے اپنا جیتا ہوا میچ انگلینڈ کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کردیا۔ ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے انتہائی سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو باسٹھ رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا اپنا جیتا ہوا میچ آخری لمحات میں گنوا بیٹھا۔ انیسواں اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم نے جیت کا سنہری موقع ضائع کردیا کیونکہ انگلینڈ نے میچ پر اپنی گرفت کمزور نہ ہونے دی، انگلینڈ کے بولر نے شاندار طریقے سے بلے بازوں کو قابو کیے رکھا۔

    کرس جورڈن نے صرف چار رنز دیئے، آخری اوور میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے پندرہ درکار تھے، اسٹونس نے دوسری گیند پر چھکا بھی مار ڈالا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

    آخری اوور کی آخری گیند پر چار رنز کی ضرورت تھی لیکن صرف دو رنز ہی بن سکے اور انگلینڈ یہ میچ جیت گیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 6وکٹوں پر160رنز بناسکی۔ ڈیوڈ وارنر58 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کی جیت، آسٹریلیا گھر روانہ

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کی جیت، آسٹریلیا گھر روانہ

    برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 40 رنز سے شکست دے کر گھر کا راستہ دکھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں، کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 278 رنز کا ہدف دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے 40 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 240 رنز بنائے تو اسی دوران بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑگیا، مسلسل بارش کے باعث آئی سی سی ڈک لوئس ورتھ کے تحت انگلینڈ کو 40 رنز سے جیت دے دی گئی۔

    انگلینڈ اننگز

    انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو 2 ہی اوور میں پہلے کھلاڑی جیسن روئے کو ایل بی ڈبلیو کے بعد پویلین جانا پڑ ا جبکہ ایلکس بھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ ہوئے۔

    نئے آنے والے بیٹسمین جوروٹ بھی 15 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، کپتان مورگن نے گرتی بیٹنگ لائن کو سہارا فراہم کرتے ہوئے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور 159 رن کی شراکت قائم کی اور وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ بین اسٹوکس نے 102 رنز ناقابل شکست  شاندار اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا اننگز

    انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔

    کینگروز کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں گری جب 40 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارنر 27 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

    نئے آنے والے بیٹسمین ایرون فنچ نے 68 رنز کی اننگز کھیلی اور 136 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، ہینرکس چکھ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کینگروز ٹیم کے کپتان اسمتھ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 56 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ کی جانب سے پاکستانی نژاد برطانوی باؤلر عادل رشید نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ مارک ووڈ نے بھی چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    انگلش کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ اے سے دو ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، جن میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔