Tag: England Cricket board

  • "جب افغانستان سے نکلنے کی ضروت پڑتی ہے تو پاکستان یاد آتا ہے”

    "جب افغانستان سے نکلنے کی ضروت پڑتی ہے تو پاکستان یاد آتا ہے”

    لاہور : سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پرانگلینڈ بورڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ ختم کرنے سے پہلے پاکستان آکر حالات تو دیکھ لیتے۔.

    نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔

    اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نےانگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے پر دکھ کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہی انہوں نے ذہن بنا لیا تھا کہ وہ پاکستان نہیں آئیں گے، لیکن جب ان کو افغانستان سے نکلنے کیلئے سہارے کی ضرورت پڑتی ہے تو انہیں پاکستان نظر آتا ہے۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جب کورونا کے دنوں میں جب آپ کو ہماری ضرورت پڑتی ہے تو ہماری منتیں کرتے ہیں کہ انگلینڈ کا دورہ کرلیں،

    ان کا کہنا تھا کہ یہ طے پاچکا تھاکہ پاکستان کا بیانیہ خراب کرنا ہے اور کردیا ہے، یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں، پہلے دیکھ تو لیں پاکستان میں حالات کیا ہیں؟

    شعیب اختر کا کہنا تھاکہ میری خواہش تھی کہ کاش انگلینڈ پاکستان آجائے اوریہ بیانیہ دے سکیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے لیکن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا۔

    انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر میں چیئر مین پی سی بی ہوتا تو میں یہی کہتا کہ ہم نے بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے کوئی سیریز نہیں کھیلنی۔

  • ڈھاکہ حملے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان

    ڈھاکہ حملے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان

    لندن : ڈھاکا حملے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی خدشات بڑھ گئے، ای سی بی کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے بنگلادیش کے حالات مانیٹر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں حملے کے بعد بنگلادیش بھی سیکورٹی خدشات کی زد میں آگیا۔ متعدد غیر ملکیوں کی ہلاکت کے بعدانگلینڈ کی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورے کو حکومت کی مشورے سے مشروط قراردے دیا۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے بنگلادیش کی صورت حال کو قریب سے مانیٹر کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اورمنجمینٹ کی سیکورٹی پہلی ترجیح ہے۔ اگر ہماری حکومت نے اجازت نہ دی یا ہمارے کھلاڑیوں نے اس دورے کیلئے اظہار تشویش کیا تو ٹیم کو نہیں بھیجا جائے گا۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے رواں سال ستمبر میں بنگلادیش کادورہ کرنا ہے۔ جہاں دوٹیسٹ اورتین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

    آسٹریلیا گذشتہ سال بنگلادیش کا دورہ کرنے سے انکار کرچکا ہے، جبکہ رواں سال کرکٹ آسٹریلیا نے انڈر نائن ٹین ٹیم بنگلادیش نہیں بھیجی تھی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد ماضی میں سکیورٹی کو بہانہ بنا کر اپنی ٹیم کو پاکستان بھجنے سے انکار کر چکی ہیں۔