Tag: england tour

  • دورہ انگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی کے شیڈول میں ردوبدل

    دورہ انگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی کے شیڈول میں ردوبدل

    لاہور: فلائٹ کی عدم فراہمی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کی وجہ سے انگلینڈ روانگی کے شیڈول میں ردو بدل کیا جاسکتا ہے، جس کے بعد یہ امکان پیدا ہوگیا ہے کہ پاکستان میں موجود کوچز اور کھلاڑی تئیس جون کو اب انگلینڈ روانہ نہیں ہوسکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏ چارٹرڈ فلائٹ پچیس جون کی صبح لاہور سے کوچز اور کھلاڑیوں کو لے کر ابوظہبی جائے گی،جہاں سے پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی ابوظہبی سے چارٹرڈ فلائٹ پر سوار ہوں گے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چارٹرڈ فلائٹ سے قومی ٹیم کا اسکواڈ 25 جون کو ابوظہبی سے مانچسٹر پہنچے گا، جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی جولائی کے آخر میں کمرشل فلائٹ سے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے مصروف شیڈول انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورے میں ردوبدل کی درخواست قبول کی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم 23 کی بجائے 25 جون کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہونا تھا۔

  • دورہ انگلینڈ: بھارتی کھلاڑیوں کے اہل خانہ کے لئے اچھی خبر

    دورہ انگلینڈ: بھارتی کھلاڑیوں کے اہل خانہ کے لئے اچھی خبر

    ندن: برطانوی حکومت نے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہل خانہ کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت برطانیہ نے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی انڈیا کی (مرد و خواتین ) ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اور معاون عملے کے خاندانوں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ دورے پر جانے کی منظوری دے دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے ارکان کے اہل خانہ اسی چارٹر پرواز سے انگلینڈ روانہ ہوں گے، جس میں مرد وخواتین ٹیم کے ممبران ہوں گے، پرواز تین جون کو لندن پہنچے گی، یہاں سے دونوں ٹیمیں ساوتھمپٹن جائیں گی، جہاں ان کا قرنطینہ شروع ہوگا، تاہم ابھی تک حکام یہ واضح نہیں کیا کہ آئسولیشن پریڈ کا دورانیہ کتنا ہوگا؟۔

    انڈیا کی مینز ٹیم برطانیہ میں چار ماہ قیام کرےگی، اس دوران انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلے گی۔

    اطلاعات کے مطابق انڈین وومن ٹیم قرنطینہ پریڈ مکمل کرنے کے بعد برسٹل روانہ ہوگی، جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی، ٹیسٹ کے بعد وومن ٹیم کو تین ایک روزہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔

    اس وقت بھارت کی دونوں ٹیمیں ممبئی کے ہوٹل میں اپنا آئسولیشن پریڈ گزار رہی ہیں۔

    قابل ذکر بات ہے کہ آئی سی سی نے انتیس مئی کو اعلان کیا تھا کہ حکومت برطانیہ کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل کو اسٹینڈرڈ کرونا پروٹوکولز سے اس صورت میں مستشنیٰ قرار دیا کہ تمام ٹیمیں برطانیہ میں جاری ایس او پیز کی پابندی کرینگی۔

    ہندوستانی مرد اور خاتون ٹیم کے لئے رعایت اس لئے اہم ہے کیونکہ برطانیہ حکومت نے ہندوستان کو ان ممالک کی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا تھا، جہاں سے اپریل سے ہی تمام طرح کے سفر پر پابندی ہے۔

  • ’’کھلاڑی ایک میچ میں پرفارم نہ کرے تو ہیرو سے زیرو‘‘

    ’’کھلاڑی ایک میچ میں پرفارم نہ کرے تو ہیرو سے زیرو‘‘

    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’اسپورٹس روم‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ایک میچ میں پرفارم نہیں کرتا تو اس کو ہیرو سے زیرو بنادیا جاتا ہے۔

    باسط علی نے سرفراز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کا سرفراز پر اعتماد اچھی بات ہے، دورہ انگلینڈ میں انہیں موقع ضرور دینا چاہئے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا اور ٹیسٹ کی کپتانی اظہر علی اور ون ڈے، ٹی ٹوینٹی کی قیادت بابر اعظم کے سپرد کی گئی تھی۔

    سابق کھلاڑیوں کی جانب سے سرفراز کے حق میں آوازیں اٹھائی گئی تھی اور مداحوں نے بھی پریس کلب پر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا لیکن پی سی بی کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔

    اب سرفراز احمد کو دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور ان دنوں وہ پریکٹس میچ میں ڈومیسٹک ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا، اس ٹیسٹ میں سرفراز منتخب ہوتے ہیں یا محمد رضوان یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔

  • کورونا وائرس : قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ خطرات سے دوچار

    کورونا وائرس : قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ خطرات سے دوچار

    لاہور : کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر خدشات کے بادل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے طے شدہ پروگرام کے مطابق اتوار 28 جون کو ٹیم انگلینڈ بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

    منگل کی شام تک پاکستانی ٹیم کے مزید سات سرکردہ کھلاڑیوں اور ایک ٹیم آفیشل میں کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ٹیسٹ ٹور کی غیر یقینیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ متاثرہ کھلاڑیوں میں ٹیسٹ کے نتائج کے بارے میں شکوک شبہات پائے جا رہے ہیں۔

    پیر 22 جون کو جن 35 کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ میں شریک افراد کا لاہور، کراچی اور پشاور میں ٹیسٹ لیا گیا ان میں سابق کپتان محمد حفیظ، وکٹ کیپر محمد رضوان، اوپنر فخر زمان اور فاسٹ باؤلرز وہاب ریاض، محمد حسنین، عمران خان، اسپنر کاشف بھٹی اور مساجر ملنگ علی کے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    اس طرح دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 29 میں سے دس کھلاڑی اب تک اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل راولپنڈی میں جن پانچ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے ان میں شاداب خان، حارث رؤف اور نئے بیٹسمین حیدر علی کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

    اس صورتحال کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے تمام متاثرہ کھلاڑیوں اور آفیشل کو ان کے گھروں پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کی مسلسل نگرانی اور مدد کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

    وسیم خان نے کہا کہ اب چار ریزرو کرکٹرز سمیت 23 کھلاڑی ہی پہلے مرحلے میں انگلینڈ جائیں گے۔ جبکہ متاثرہ کرکٹر کے جیسے ہی دو بار ٹیسٹ منفی آئے تو انہیں بعد ازاں برطانیہ پہنچایا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے 28 جون کو لاہور سے مانچسٹر روانہ ہونا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کو وبا کے غیر معمولی دور میں انگلینڈ لے جانے کے لیے ایک چارٹر پرواز کا بندوبست کیا ہے جس کے اخراجات وہ خود ادا کرے گا۔

  • شعیب ملک فیملی سے ملاقات کے بعد انگلینڈ روانہ ہوں گے

    شعیب ملک فیملی سے ملاقات کے بعد انگلینڈ روانہ ہوں گے

    لاہور: آل راؤنڈر شعیب ملک قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ کے لیے 28 جون کو روانہ نہیں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شعیب ملک کرونا کے پیش نظر فیملی سے ملاقات نہیں کرسکے اس لیے وہ پہلے فیملی سے ملاقات کریں گے اور پھر 24 جولائی کو انگلیںڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    شعیب ملک نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پی سی بی سے درخواست کی تھی۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک پانچ ماہ سے اپنے اہلخانہ سے نہیں مل سکے ہیں، کرونا کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے ملک کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہیں ہوئی۔

    گزشتہ دنوں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا اپنے والد کو یاد کررہا ہے جن سے وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہیں مل پایا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے 28 جون کو روانہ ہوگی دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی اور ون ڈے، ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے، دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جس میں سرفراز احمد، فواد عالم کی واپسی ہوئی ہے۔

  • دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا، وسیم خان

    دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا، وسیم خان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ کےحوالے سے پی سی بی اور کھلاڑیوں کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی، ڈاکٹر سہیل سلیم اور مصباح الحق نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کوپی سی بی، ای سی بی کی ٹیلی کانفرنس کے تناظر میں بریف کیا گیا، پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    پی سی بی کے مطابق ریڈ اوروائٹ بال کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے کرجانے کا منصوبہ ہے،25 کھلاڑی جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق آئندہ ماہ لاہور میں ٹریننگ سیشنز کی منصوبہ بندی کی جائے گی، حفظان صحت کےمطابق کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ سیشنز ترتیب دئیے جائیں گے۔

    پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو انگلیںڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مزید بات چیت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئندہ تین ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا، کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا۔

    پی سی بی نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فیملی کے ہمراہ انشورنس یقینی بنائے گا۔

  • دورہ انگلینڈ میں شامل سائیڈ میچ میں محمد عامر کی تباہ کن بولنگ

    دورہ انگلینڈ میں شامل سائیڈ میچ میں محمد عامر کی تباہ کن بولنگ

    لندن : دورہٌ انگلینڈ میں شامل سائیڈ میچ میں پاکستانی بولر محمد عامر نے میدان میں اترتے ہی تباہی مچادی۔ سمرسیٹ کی ٹیم ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، دوسری اننگز میں پاکستان نے چار وکٹ پر ایک سو چالیس رنز بنالیے۔

    POST 1

    تفصیلات کے مطابق پانچ سال کی پابندی کے بعد محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تہلکہ مچادیا، عامر نے دورہ انگلینڈ میں پہلی وکٹ سابق انگلش اوپنر مارکس ٹیرس کوتھک کی اڑائی، سمرسیٹ کیخلاف ٹور میچ میں عامر کی تباہ کن بولنگ نے حریف بلے بازوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا۔

    POST 2

    عامر نے شانداراسپیل کی بدولت ابتدائی چار میں سے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور سمرسیٹ کی کمر توڑ دی، سہیل خان بھی بھرپور فارم میں تھے، عامر کا ساتھ دیا اور تین وکٹیں لے اڑئیں، راحت علی اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، سمرسیٹ کی پوری ٹیم ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    POST 3

    اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز آٹھ کھلاڑی آؤٹ تین سوانسٹھ رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی، یونس خان نے سنچری بنائی اورایک سو چاررنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں بنائی۔

  • قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ

    قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے انگلینڈ روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم صبح سات بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی اور غیرملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے براستہ دوبئی انگلینڈ روانہ ہوگئی۔

    دورے کے دوران قومی ٹیم چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز میں کھیلا جائے گا جہاں 2010 میں سپاٹ فکسنگ میں تین پاکستانی پلئیرز کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔

    کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی سیریز ہمیشہ ہی ٹف رہی ہے، امید ہے محمد عامر پریشرہینڈل کرلیں گے، انگلینڈ کا مشن پوسیبل بنانے کیلئے کھلاڑیوں کا ہیمشائر میں ایک اور ٹریننگ کیمپ لگے گا، جس کے بعد وارم اپ میچز سے دورے کا آغاز ہوگا، کپتان مصباح الحق سمیت متعدد کرکٹر پہلی بار انگلینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔

    ٹیسٹ فارمیٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کپتان اظہر علی، محمد حفیظ ، شان مسعود، سمیع اسلم، یونس خان ، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی ، سہیل خان ،عمران خان جونیئر ، سرفراز احمد، محمد رضوان، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ شامل، پچس رکنی دستے میں 9 آفیشلزبھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے تین میں سے واحد پلئیر ہیں، جو دوبارہ اسی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلیں گے، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضام الحق کا یہ قومی ٹیم کے ساتھ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

    دوسری جانب تنازع سے بچنے کے لئے بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے سخت ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی

    پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی، اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد قومی ٹیم کاچھ سال بعد پہلا دورہ انگلینڈ ہوگا۔

    اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل دو ہزار دس میں لارڈز میں منظرعام پر آیا اور آئندہ سال پاکستان دورہ انگلینڈ کا آغاز بھی اسی لارڈز کے میدان سے کرے گا، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے کے بعد سلمان بٹ ، آصف اور محمد عامر پر پانچ سال کی پابندی لگی، اب تینوں کی سزا ختم ہونے والی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ انگلینڈ چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

    قومی ٹیم انتیس جون کو انگلینڈ  پہنچے گی اور دو پریکٹس میچ کے بعد سیریز کا با قاعدہ آغازچودہ جولائی سے لارڈز کے تاریخی میدان میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا، دوسرا ٹیسٹ بائیس جولائی، تیسرا تین اگست اور چوتھا ٹیسٹ گیارہ اگست سے اوول میں ہوگا۔

    ٹیسٹ کے بعد آئرلینڈ سے دو ون ڈے میچز اور پھر انگلینڈ سے پانچ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سات ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی ہوگا۔