Tag: england vs australia

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، میزبان انگلینڈ اور ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا آج مد مقابل

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، میزبان انگلینڈ اور ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا آج مد مقابل

    برمنگھم : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ آج میزبان انگلینڈ اور ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان برمنگھم میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج آسٹریلیا میزبان ٹیم انگلینڈ سے فیصلہ کن میچ کھیلا گا، دو میچز میں بارش نے ورلڈ چیمپئنز کی مشکلات بڑھا دیں، اب آسٹریلیا کے پاس ہارنے کا آپشن نہیں ہے، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا میں سے ایک ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی۔

    انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کو ہرادیا تو بنگلہ دیش ٹاپ فور میں آجائے گا، آسٹریلیا جیتا تو بنگلہ دیش باہر ہوجائے گا۔

    میچ بارش سے ڈرا ہوتا ہے تو بھی بنگلہ دیش کو فائدہ ہوگا۔ آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں جانا ہے تو انگلینڈ کو ہرانا ہے، میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

    سنسنی خیز مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شرو ع ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی ٹیم گروپ اے میں سب سے زیادہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، بدقسمتی سے آسٹریلوی ٹیم کے دونوں میچز بارش سے متاثر ہوئے اور اسکو دونوں میچز میں ایک ایک پوائنٹ ملا اور کینگروز دو پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انگلینڈ نے آسٹریلیا کو عبرتناک شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی

    انگلینڈ نے آسٹریلیا کو عبرتناک شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی

    ناٹنگھم : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں انگلش شیروں نے کینگروز کا غرور خاک میں ملادیا۔

    چوتھے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 78 رنز سے پچھاڑ کر تین ایک کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ ایشیز سیریز اپنے نام کرلی۔ ناٹنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اسٹورٹ براڈ کے قہر نےآسٹریلین بیٹنگ لائن کا جنازہ نکال دیا۔

    براڈ نے آٹھ کینگروز کا شکار کیا اور صرف ساٹھ رنز پر آسٹریلیا کا ڈبا گول کردیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز تین سو اکانوے رنز پر تین سو اکتیس کی بڑی برتری حاصل کرنے کے بعد ڈیکلیئر کردی۔

    دوسری اننگز میں بین اسٹوک نے آسٹریلین بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھیر دیا۔ مہمان  ٹیم خسارہ ختم کئے بغیر ہی دو سو ترپن رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    اسٹورٹ براڈ کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔ایشیز سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پانچواں ٹیسٹ کلارک کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

  • ناٹنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ اپنی پہلی نامکمل اننگز274رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا

    ناٹنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ اپنی پہلی نامکمل اننگز274رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا

    ناٹنگھم: آسٹریلیا کے خلاف ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ آج اپنی پہلی نامکمل اننگز 274رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔

    آسٹریلیا کے لئے ایشیز سیریز بچانا مشکل ہوگیا، ٹیسٹ کے پہلے روز براڈ نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کا جنازہ نکال دیا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف ساٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی، کئی دہائیوں بعد آسٹریلیا کی ٹیم اتنے کم اسکور پر آؤٹ ہوئی ہے، بیٹنگ میں انگلینڈ ہی چھایا رہا۔

    میزبان ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک چار وکٹوں پر دو سو چوہتر رنز بنالئے، انگلینڈ دوسو چودہ رنز کی برتری کے ساتھ آج اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔

    گزشتہ روز ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ چھاگئے، براڈ نے آٹھ وکٹیں لے کر آسٹریلوی ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف ساٹھ رنز پر پویلین لوٹا دیا۔

    ناٹنگھم ٹیسٹ میں پہلے دن کا میلہ اسٹورٹ براڈ نے لوٹ لیا، انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے آٹھ وکٹیں لیتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے، کینگروز کے قدم جمنے سے پہلے ہی اکھڑ گئے، راجرز، اسمتھ، مارش اور کلارک نے براڈ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

    بیٹسمین جس تیزی سے آئے اس ہی رفتار سے پویلین واپس لوٹ گئے، براڈ کی ان اور آؤٹ سوئنگ نے کسی کو ٹکنے نہیں دیا، ابتدا سے آخر تک صرف بڑاد ہی چھائے رہے، براڈ نے کیرئیر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میں تین سو وکٹیں مکمل کیں۔

    آسٹریلوی ٹیم اٹھارہ اعشاریہ تین اوورز میں صرف ساٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جونسن تیرہ رنز بناکر نمایاں رہے، آسٹریلیا کے آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔