Tag: England vs New Zealand

  • پہلا ٹیسٹ : نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو اننگز اور65 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ٹیسٹ : نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو اننگز اور65 رنز سے شکست دے دی

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں آؤٹ کلاس کردیا، کیوی ٹیم نے ایک اننگز اور65رنز سے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ کیوی ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی ٹیم فاتح قرار پائی، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور65رنزسے شکست دے دی۔

    میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں چھ سو پندرہ رنزکا پہاڑ کھڑا کردیا۔ انگلش ٹیم دوسری اننگز میں صرف ایک سو ستانوے رنز پر ہمت ہارگئی۔

    نیل ویگنر نے پانچ اور سینٹنر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈبل سینچری بنانے والے بی جے واٹلنگ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ نیوزی لینڈ نے دو میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017، میزبان ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017، میزبان ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

    برمنگھم : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے میں شامل میزبان ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم معرکہ آج کارڈف میں ہورہا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ انگلش کرکٹ ٹیم، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے صرف ایک قدم پیچھے ہے، میزبان ٹیم آج نیوزی لینڈ سے کارڈف میں مدمقابل ہوگی۔

    مورگن الیون نے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، انگلش ٹیم کا اصل مقصد جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسٹیون فن نے ٹیم میں ان کی جگہ لے لی ہے۔

    دوسری جانب بدقسمتی سے نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا، پوائنٹس ٹیبل پر صرف ایک کا ہندسہ بڑھ سکا۔ انگلینڈ کیخلاف جیت کیویز کو مزید آگے بڑھا سکتی ہے۔ شکست کی صورت نیوزی لینڈ کو گروپ اے سے باہر کرا دیگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔