Tag: England’s all-time leading goalscorer

  • وائن رونی انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

    وائن رونی انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

    اسٹرائیکر وین رونی انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

    انگلش اسٹرائیکر وین رونی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انگلش اسٹرائیکر نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف پینالٹی پرگول اسکور کرکے انگلیڈ کے لئے کیرئیر کا پچاسواں گول اسکور کیا۔ اس گول کے ساتھ ہی رونی نے لیجنڈ بوبی چارلٹن کا پنتالیس سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

    بوبی چارلٹن نے انیس سو ستر میں انگلینڈ کے لئے اننچاس گول کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا، جو پنتالیس سال تک قائم رہا۔

    رونی کا کہنا ہے کہ سر بوبی چارلٹن کا ریکارڈ توڑنے پر وہ بے حد خوش ہیں، وائن رونی کا کہنا تھا کہ دوہزار تین میں جب انہوں نے پہلا گول اسکورکیا تو سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ملک کے لئے پچاس گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

    انتیس سالہ انگلش اسٹرئیکر نے امید ظاہر کی کہ وہ انگلینڈ کے لئے مزید گول کرتے رہیں گے۔