Tag: ENGLISH

  • سعودی عرب: نئے نصاب کی تیاری، حکومت کی انگریزی تعلیم سے متعلق نئی حکمت عملی

    سعودی عرب: نئے نصاب کی تیاری، حکومت کی انگریزی تعلیم سے متعلق نئی حکمت عملی

    ریاض: سعودی محکمہ تعلیم کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب بچوں کو پہلی کلاس سے انگریزی کی تعلیم دی جائے گی، اس وقت طالب علموں کو چوتھی کلاس سے انگلش پڑھائی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے وزیرتعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کی جانب سے سامنے آیا۔ محکمہ تعلیم نے نئے نصاب پر کام شروع کردیا، دو سال بعد پہلی کلاس سے انگریزی لازمی قرار دی جائے گی۔

    مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا کہنا تھا کہ بچوں کو چوتھی کلاس سے انگریزی کی تعلیم دینے کا پلان غلط ثابت ہوا اور اس کے منفی نتائج سامنے آئیں۔ اسی کے پیش نظر اب بچوں کو پہلی کلاس سے انگریزی کی تعلیم دینے پر غور کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دو سال بعد سعودی عرب کے تمام سرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے انگریزی لازمی ہوگی۔

    وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ نصاب کا جائزہ لینے والی کمیٹی معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، اور نئے نصاب کی تیاری پر بھی کام جاری ہے، دنیا کی ترقی، وقت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا نصاب تیار کیا جارہا ہے جس میں تھوڑا وقت تو لگے گا۔ امید ہے مثبت اور پہلے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

  • ایرانی پرائمری اسکولوں میں انگریزی تعلیم پر پابندی عائد

    ایرانی پرائمری اسکولوں میں انگریزی تعلیم پر پابندی عائد

    تہران: ایران نے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر پابندی عائد کردی۔

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرائمر ی اسکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم دینے سے مغربی کلچر ایرانی ثقافت پر حاوی ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنی ثقافت کو بچانے کے لیے انگریزی زبان میں تعلیم دینے پر پابندی عائد کی جائے۔

    ان کے بیان کے بعد سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں ایرانی ہائی ایجوکیشن کونسل کے سربراہ نے کہا کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے نصاب میں انگریزی زبان کی شمولیت خلاف قانون ہے، اس لیے اس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    ایران میں عام طور پر انگریزی کی تعلیم مڈل اسکول سے شروع ہوتی ہے جہاں 12 سے 14 سال کے طلبا کو انگریزی پڑھائی جاتی ہے، تاہم کچھ اسکولوں میں پرائمری کلاسز کے طلبا کو بھی انگریزی میں تعلیم دی جاتی ہے۔

    ایران میں بعض والدین اسکول کے بعد اپنے بچوں کو انگریزی سیکھنے کے لیے مختلف اداروں میں بھی بھیجتے ہیں جبکہ خوشحال طبقے کی اکثریت اپنے بچوں کو ایسے ٹیوشن سینٹرز میں تعیم دلواتی ہے جہاں انگریزی زبان میں تعلیم دی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برطانوی وزیراعظم کاآف شورکمپنیزمیں شیئرز کا اعتراف

    برطانوی وزیراعظم کاآف شورکمپنیزمیں شیئرز کا اعتراف

    لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آف شورکمپنیزمیں شیئرز کا اعتراف کرلیا ہے۔

    برطانوی اخبارکے مطابق پاناما پیپرز کے انکشافات کے پانچ روز بعد برطانوی وزیراعظم نے بالاکر شیئرز کا اعتراف کر ہی لیا،ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ ان کے والدکی آف شورکمپنیزمیں شیئرز تھے۔

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیز میں ان کے تیس ہزار پاؤنڈز کے شیئرز تھے اور ڈیوڈکیمرون نےوزیراعظم بننے سے پہلے ان شیئرز کو فروخت کردیاتھا۔

  • مسلم خواتین انگریزی سیکھیں ورنہ انہیں ملک بدرکر دیا جائیگا، ڈیوڈ کیمرون

    مسلم خواتین انگریزی سیکھیں ورنہ انہیں ملک بدرکر دیا جائیگا، ڈیوڈ کیمرون

    لندن : برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نےتارکین وطن کیلئے انگلش سیکھنا لازمی قرار دے دیا۔ برطانیہ میں تارکین وطن کو انگلش کا ٹیسٹ دو سال میں پاس کرنا ہوگا۔ ایسا نہ ہوا تو ان پر برطانیہ کے دروازے بند ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش زبان کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے نرالی منطق اپنا تے ہوئے کہا ہے کہ دقیانوسی خیالات کی وجہ سے شدت پسندی پیدا ہورہی ہےجس میں انگلش سیکھنے سے کمی آئے گی۔

    برطانیہ میں رہنا ہے تو انگلش سیکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین مختلف کمیونیٹوں کے درمیان امتیازی رویوں کو کم کریں.

    مسلمان خواتین کو انگریزی سکھانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور انگریزی بہتر نہ کرنے کی صورت میں خواتین کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تقریباًبائیس فیصد مسلمان خواتین ایسی ہیں جو بہت کم انگریزی زبان جانتی ہیں یا بالکل نہیں جانتیں۔

    برطانوی حکومت نے معاشرے سے الگ افراد کو برطانوی معاشرے میں ضم کرنے کیلئے انگریزی سیکھانے کا اہتمام کیا ہے جس کے لئے بیس کروڑ پاونڈ مختص کئےگئے ہیں۔

  • میرا کا تلفظ تو درست ہوگیا لیکن ہجے

    میرا کا تلفظ تو درست ہوگیا لیکن ہجے

    لالی وڈ اداکارہ میرا نے غیر ملکی زبان پرایک اوروارکردیا لیکن اس بار انگریزی پر نہیں بلکہ یہ تازہ حملہ فرانسیسی زبان پر کیا گیا ہے۔

    اداکارہ میرا ہمیشہ ہی اپنے شکستہ انگریزی تلفظ کے سبب مذاق کا نشانہ بنتی رہی ہیں جیسے کہ ایک مرتبہ وہ گوگل کو گوگلز کہہ گئی تھیں۔ میرا ہمیشہ ہی اس معاملے میں مذاق کا نشانہ بنتی آئی ہیں اور اس بارتو انہوں نے فرانسیسی زبان کو بھی نا بخشا۔

    میرا ان دنوں چھٹیان منانے پیرس کے ساحلی علاقے شانزے لیزے میں مقیم ہیں اور جب یہ بات انہوں نے اپنے مداحوں کو بتانا چاہی تو وہ یہ بھول گئیں کہ اس فرانسیسی لفظ meera کی انگریزی ہجے انتہائی مختلف ہے۔

    جی ہاں بالکل یہی بات ہوئی یعنی کہ اداکارہ میرا اب غیر ملکی زبانوں کے الفاظ کے درست تلفظ پرتو قادرہوگئی ہیں لیکن انہیں لکھنے کے معاملے میں ابھی بھی انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

     

    کچھ دیر بعد جب اداکارہ کو اپنی غلطی کا احساس تو ہوا لیکن اس وقت بھی وہ اس علاقے کے نام کی صحیح انگریزی ہجے کے بارے میں پراعتماد نہیں تھیں۔