Tag: english premier league

  • رونالڈو کے آتے ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کے تیور بدل گئے،حریف ٹیم آؤٹ کلاس

    رونالڈو کے آتے ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کے تیور بدل گئے،حریف ٹیم آؤٹ کلاس

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو انگلش پریمیئر میں ٹیم تبدیل کرنے کے بعد اپنے پہلے ہی میچ میں دو گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

    رونالڈو کی شمولیت کے ساتھ ہی مانچسٹر یونائیٹڈ میں بھی تبدیلی آئی اور انہوں نے نیو کاسل یونائیٹڈ کو 1-4 سے دھول چٹا دی، رونالڈو نے بارہ سال پہلے بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے ہی لیگ کا آخری گول کیا تھا۔

    دوسری جانب دفاعی چیمپین مانچسٹر سٹی نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لیسٹر سٹی کو ایک صفر کی شکست سے دو چار کیا، چیلسی بھی انگلش لیگ کے میچ میں کامیاب قرار پائی اور آسٹن ولا کو تین صفر سے ہرا دیا۔

    رونالڈو کے بغیر یووینٹس پھر ڈھیر ہوئی اور اطالوی لیگ میں نیپولی نے دو ایک سے ہرا دیا، کرسٹیانو رونالڈو نے 2009 میں اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پہلا سپیل ختم کرنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ میں شاندار واپسی کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کا اچانک ’الوداع‘ ، شائقین فٹبال ورطہ حیرت میں‌ مبتلا

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے چار لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ ایک ہفتے کی تنخواہ لیں گے۔

    کرسٹیانو رونالڈو کی تنخواہ ارجنٹائن کے لائنل میسی اور برازیل کے نیمار کی آمدنی سے کم ہے، میسی ایک ہفتے میں چھ لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کماتے ہیں، برازیلین اسٹار نیمار 490 ہفتہ وار تنخواہ لیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ رونالڈو نے 2018 میں دنیا کے مقبول ترین فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو چھوڑ کر یونٹس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • انگلش پریمیر لیگ: صلاح کا جادو چل گیا، لیور پول پھر ٹاپ پر پہنچ گئی

    انگلش پریمیر لیگ: صلاح کا جادو چل گیا، لیور پول پھر ٹاپ پر پہنچ گئی

    لندن: سپر اسٹار محمد صلاح کا جادو چل گیا، انگلش پریمیر لیگ میں‌ ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن تبدیل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیورپول کے فسوں گر صلاح کے جادو نے ان کی ٹیم کو انگلش پریمیر لیگ میں‌ نمبر ون پوزیشن دلوا دی۔

    سرخ شرٹس والی لیور پول نے ہیڈرس فیلڈ کو  یک طرفہ میچ میں پانچ صفر سے شکست دے دی. صلاح نے دو گول اسکور کیے. گول داغنے کے بعد مصری کھلاڑی سجدے میں‌ گر گیا.

    اس جیت کے بعد لیورپول کے پوائنٹس مانچسٹر سٹی سے زیادہ ہوگئے. خیال رہے کہ چند روز قبل مانچسٹر سٹی نے اپنے حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر یہ پوزیشن حاصل کی تھی. 

    مزید پڑھیں: انگلش پریمیر لیگ: مانچسٹر سٹی کی اونچی اڑان

    اب یہ پوزیشن لیور پول نے پھر حاصل کر لی ہے. اس وقت ٹوٹھیم تیسرے اور چیلسی چوتھے نمبر پر ہے. البتہ اصل مقابلہ لیور پول اور مانچسٹر سٹی کے مابین ہی ہے، جو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چل رہی ہیں.

  • انگلش پریمیر لیگ: مانچسٹر سٹی کی اونچی اڑان

    انگلش پریمیر لیگ: مانچسٹر سٹی کی اونچی اڑان

    لندن: انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹرسٹی نے روایتی حریف مانچسٹر یونائٹیڈ کو ٹھکانے لگا دیا.

    تفصیلات کے مطابق جوں جوں‌ پریمیر لیگ آگے بڑھ رہی ہے، مانچسٹر سٹی مضبوط ہوتی جارہی ہے، روایتی حریف کودو صفرسے شکست دے کر مانچسٹر سٹی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    مانچسٹر سٹی ابتدا ہی سے اپنے حریف پر غالب رہی. اس کے فارورڈز نے تابڑ  توڑ حملے کیے، پہلا ہاف بغیر کسی گول کربرابر  رہا، البتہ دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں مانچسٹر سٹی کے سلوا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی.

    چھیاسٹویں منٹ میں مانچسٹر سٹی نے ایک بار پھر گیند مخالف ٹیم کی پوسٹ‌ میں پہنچا کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی، جو آخر تک برقرار ہی اور یوں یورپول سے پہلی پوزیشن چھین لی. 

    مزید پڑھیں: پلاسٹک سے تیار ہونے والا روس کا انوکھا فٹ بال گراؤنڈ

    مانچسٹر یونائیٹڈ اس وقت چارٹ پر چھٹے نمبر ہے۔ ناقدین کے مطابق اس کے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا خاصا دشوار ہے۔

    ادھر پریمیر لیگ کے دوسرے میچ میں وولفز ہیمپٹن نے آرسنل کو تین ایک سے آؤٹ کلاس کر کے بڑا اپ سیٹ کر دیا. وولفز ہیمپٹن نے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔  چارٹ میں ٹوٹھیم تیسرے اور چیلسی تیسرے نمبر پر ہے۔