Tag: #ENGVPAK

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    برمنگھم: وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج لئے قومی کرکٹ ٹیم آج تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے مد مقابل ہوگی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

    کلین سوئپ سےبچنےکیلئےقومی اسکواڈنے ایجبسٹن میں بھرپورپریکٹس کی، بیٹنگ اوربولنگ کی خامیوں کودور کرنےکےساتھ ساتھ کھلاڑیوں نےفزیکل ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔

    پاکستان  کی جانب سےآخری ون ڈے میچ کے لئے ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں

    دس جولائی کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

    سعود شکیل اور حسن علی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، سعود شکیل نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 56 رنز بنائے،حسن علی نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں تین چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

  • سرفراز کی اسکواڈ میں موجودگی، محمد رضوان دل کی بات زبان پر لے آئے

    سرفراز کی اسکواڈ میں موجودگی، محمد رضوان دل کی بات زبان پر لے آئے

    ڈربی: وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے نہیں سوچتا، ٹیم کا وائس کپتان ہوں، کپتان کو جہاں ضرورت ہوئی میں اپنی رائے دوں گا۔

    وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ڈربی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے گزشتہ چھ سیریز میں کامیابی حاصل کی، جب بھی ہماری ٹیم انگلینڈ آئی لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا ، انگلینڈ کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    محمد رضوان نے کہا کہ کپتانی کے حوالے سے نہیں سوچتا بلکہ بطور کھلاڑی کھیلتا ہوں، اس وقت بھی وائس کپتان ہوں، کپتان کو جہاں ضرورت ہوئی میں اپنی رائے دوں گا۔

    اسکواڈ میں وکٹ کیپر سرفراز کی موجودگی سے متعلق سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ابھی دو کیپر ہیں زیادہ بھی ہوں تو مقابلہ مضبوط ہوگا، میں دباؤ نہیں بلکہ اپنی بیٹنگ کو انجوائے کرتا ہوں ۔

    وکٹ کپیر بلے باز نے بھی ٹیم کے مڈل آرڈر میں خامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مڈل آرڈر کا تھوڑا مسئلہ ہے جس پر لڑکے محنت کررہے ہیں، صہیب مقصود پی ایس ایل میں پانچویں نمبر پر کھیلا اور پر فارم کیا، قومی ٹیم کے لئے صہیب مقصود کو جہاں موقع دیں گے وہ پرفارم کریں گے۔

    قومی ٹیم کی اوپننگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اپنا بہترین اسٹرائیک ریٹ بہتر رکھتے ہیں، اوپننگ کیلئے بابر اعظم اور مجھے جہاں قربانی دینا پڑی دیں گے، موجودہ اسکواڈ کے باعث ہمارا ٹیم کمبینیشن اب بہت اچھا بن گیا ہے، اس سیریز میں ہماری تمام کمی پوری ہونگی۔

  • انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن

    انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن

    کراچی: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹٰم پاکستان بھیجنے پر غور شروع کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلش ٹیم کے متحدہ عرب امارات سے 5 دن کے لیے پاکستان آنے کا امکانات روشن ہونے لگے، انگلینڈ کی ٹیم جنوری کے آخر میں یو اے ای میں موجود ہوگی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے پاکستان میں 3 ٹی ٹوینٹی کھیلنے پر غور جاری ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز راشد لطیف، شعیب اختر سمیت دیگر نے انگلش کرکٹ بورڈ سے جوابی دورہ کرنے کے لیے آوازیں اٹھائی تھیں۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کورونا وائرس کے دوران انگلش سرزمین پر پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی توینٹی میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

    انگلش ٹیم نے قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

    خیال رہے کہ رواں مہینے اکتوبر اور نومبر میں زمبابوے کے ساتھ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز اور ٹی 20 میچز ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد 3 ٹی ٹوینٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

    زمبابوے اسکواڈ کے 2 کو وِڈ نائنٹین ٹیسٹ کیے جائیں گے، ایک ٹیسٹ ہرارے میں روانگی سے قبل 48 گھنٹوں کے دوران کیا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد کیا جائے گا۔

  • سیریز ہاتھ سے نکل گئی، قومی ٹیم کو میچ بچانے کا چیلنج درپیش

    سیریز ہاتھ سے نکل گئی، قومی ٹیم کو میچ بچانے کا چیلنج درپیش

    ساؤتھمپٹن: رنز کے انبار تلے دبی پاکستانی ٹیم آج بقا کی جنگ لڑے گی، قومی ٹیم کو انگلینڈ‌ کے خلاف میچ کے ساتھ سیریز بچانے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنالیے، گرین شرٹس کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 210 رنز درکار ہیں جبکہ میچ کے ساتھ سیریز بچانے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی 29 اور بابر اعظم 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ شان مسعود 18 اور عابد علی 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 273 رنز پر آل آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی اسے سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 583 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

  • مانچسٹر ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 2 وکٹوں پر 139 رنز بنالیے

    مانچسٹر ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 2 وکٹوں پر 139 رنز بنالیے

    اولڈ ٹریفورڈ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ختم ہوگیا، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث صرف 49 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے، بابر اعظم 69 اور شان مسعود 46 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

    بابر اعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے شاندار 69 رنز کی  ناقابل شکست اننگز کھیلی، شان مسعود نے 7 چوکے لگا کر 46 رنز بنائے۔

    اس سے قبل کپتان اظہر علی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 36 رنز پر ابتدائی دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، اوپنر عابد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اظہر الیون میں 2 لیگ اسپنرز شاداب خان اور یاسر شاہ اور 3 فاسٹ باؤلر شامل ہیں، فواد عالم ایک مرتبہ پھر فائنل الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ان کی تیاری مکمل ہے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، انگلینڈ میں ہمیشہ فینز کی سپورٹ ملتی ہے، فینز کی کمی محسوس ہوگی۔

    Image

    واضح رہے کہ کرونا کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار ایکشن میں آئی ہے، کرونا وائرس کے باعث کرکٹ فینز کے لیے گراؤنڈ کے دروازے بند ہیں، فینز کہتے ہیں ہم گھر سے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں، قومی ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

    چاچا کرکٹ سمیت متعدد سپر فینز نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

  • مانچسٹر ٹیسٹ میں پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا

    مانچسٹر ٹیسٹ میں پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا

    مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر ٹیسٹ میں پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا۔

    کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ ایونٹ میں اس ٹیکنالوجی کو کامیابی سے آزما چکا ہے اور سیریز میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد اسے مستقبل کے لیے جانچنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے نتائج آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا اس ٹیکنالوجی کو مستقبل بنیادوں پر ٹیسٹ چیمپئن شب کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کی معاونت کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں ٹیسٹ میچز کے دوران فیلڈ امپائرز کی جانب سے فرنٹ فٹ نوبالز کی بڑے پیمانے پر جانچ کے بعد اب فیصلہ کیا ہے کہ ٹی وی امپائر فرنٹ فٹ کی نوبال کی کال پر فیؒڈ امپائر کو فوری طور پر الرٹ کرے گا۔

  • لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا پلٹ کر وار، قومی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر 106 رنز بنالیے

    لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا پلٹ کر وار، قومی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر 106 رنز بنالیے

    لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے 174 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق لیڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلینڈ نے دن کے اختتام پر 106 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر بنالیے، انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 68 رنز درکار ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیننگز نے 29 رنز بنائے جبکہ ایلسٹر کک 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان جوئے روٹ 46 اور بیس صفر کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، شاداب خان اور محمد عامر کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آسکی۔

    قبل ازیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بھاری پڑ گیا اور پوری ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    شاداب خان کے علاوہ کوئی بلے باز بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، لیگ اسپنر نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، حارث سہیل 28 اور اسد شفیق 27 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں امام الحق بغیر کوئی رن بنائے براڈ کی گیند پر راٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اظہر علی بھی صرف 2 رنز بنا براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوگئے۔

    حارث سہیل اور اسد شفیق کے درمیان مختصر شراکت داری قائم ہوئی تاہم اسد شفیق 27 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، شفیق کے آؤٹ ہوتے ہوئے حارث سہیل کو بھی 28 رنز پر ووکس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عثمان صلاح الدین بھی صرف 4 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، کپتان سرفراز احمد کی کھوئی فارم بھی بحال نہ ہوسکی وہ 14 رنز بنا کر جمی اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    آل راؤنڈر فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، محمد عامر اور شاداب خان نے مجموعی اسکور میں کچھ اضافہ کیا تاہم محمد عامر بھی 13 رنز پھر ہمت ہار گئے، حسن علی نے برق رفتار 24 رنز کی اننگز کھیلی، شاداب خان پہلے میچ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی وہ 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جمی اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس نے بالترتیب تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایس ایم کرن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں