Tag: enter Karachi

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ! کل سے سردی کی نئی شدید لہر آنے کا امکان

    کراچی والے تیار ہوجائیں ! کل سے سردی کی نئی شدید لہر آنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے سردی کی نئی لہر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے شدید سرد ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں کل سے سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان ہے، شہر میں کل بلوچستان سے نیا موسمی سسٹم داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقے شدید سرد ہواؤں کے زیر اثررہیں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جمعےکی شام سےہفتےکےدوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر،گلگت بلتستان، چترال،دیر،سوات میں بارش،پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

    ہزارہ،کوہستان اوردیگربالائی علاقوں میں بھی بارش،برفباری کی پیشگوئی کی جبکہ مری، گلیات، نتھیاگلی، کاغان، باغ، راولاکوٹ میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اورکرم میں بارش کاامکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش اور خطہ پوٹھوہار میں بھی جمعے سے اتوار کے دوران بارش متوقع ہے۔

    بلوچستان میں جمعے سے اتوارکے دوران موسم شدیدسرد رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • کراچی والے  ہوشیار ہوجائیں ! پھر موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ! پھر موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے  کراچی میں کل اور پیر کوگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، جس کے باعث ایک بار پھر  اربن فلڈ کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سسٹم آج سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مشرقی سندھ کے علاقوں میرپور خاص، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں آج سے پیر تک موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیا اسپیل کراچی میں اتوار سے پیر تک اثرانداز ہوگا، شہر قائد میں کل اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آج شام میں بوندابا ندی اور ہلکی بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ،میرپورخاص اوربدین میں ایک بار پھراربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے کہیں تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

    خیال رہے کراچی میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شام تک 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کا کام اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں سول انتظامیہ کے ساتھ فوجی جوان بھی شریک ہیں۔

    سندھ حکومت نے بارش کے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر جمعے کو تعطیل کا اعلان کیا تھا جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ’رین ایمرجنسی‘ بھی نافذ ہے۔

  • کراچی میں ایک بار  پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر 15 اگست کو بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا بارش کا سلسلہ 16 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیا ت نےکراچی میں پھربارش کی پیشگوئی کردی، ،چیف میٹرولوجسٹ نے کہا راجستھان کی جانب سےنیاسسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہاہے، سسٹم کےباعث کراچی میں15اگست کی دوپہرسےہلکی بارش کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ماڈریٹ بارشوں کا نیا سسٹم زیریں سندھ کو متاثر کرے گا اور 16 اگست تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    اس سے قبل چیف میٹ کا کہنا تھا کہ بارش کا سسٹم جنوب مغرب سے سمندر میں داخل ہوگیا، کراچی میں اب تیز بارشوں کا امکان نہیں ، عید کے تین دن موسم ابرالود رہے گا، ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ دو روز جاری رہنے والی بارش نے کراچی کا نظام درہم برہم کردیا ہے ، اکثر علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

    دوہفتے کے دوران کےالیکٹرک کی نااہلی اورغفلت نے تینتیس افراد کو موت کی نیند سلا چکی ہے تاہم ابھی تک ادارے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی سے منتخب تمام ارکان اسمبلی کو عید پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔