Tag: entering

  • برطانوی وزیراعظم کی دوست کیری سائمنڈ کا امریکا میں داخلہ ممنوع

    برطانوی وزیراعظم کی دوست کیری سائمنڈ کا امریکا میں داخلہ ممنوع

    لندن : کیری سائمنڈزکا انکشاف کیا ہے کہ لندن میں امریکی سفارت خانے نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی 31 سالہ دوست کیری سائمنڈز نے انکشاف کیاہے کہ وہ مختلف ممالک کی ان لاکھوں شخصیات میں شامل ہو چکی ہیں جن کا امریکا میں داخلہ ممنوع ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہناتھا کہ کیری کو کمپیوٹر کے ذریعے سے معلوم ہوا کہ لندن میں امریکی سفارت خانے نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    غیر ملکی کیری کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ مشرقی افریقا کے ایک ملک صومالی لینڈ میں ان کا پانچ روز قیام تھا جب کہ امریکا اس ملک کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتا ہے۔

    ویزے کی درخواست کے سلسلے میں کمپیوٹر کے ذریعے کیری سے سوال پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے مارچ 2011 کے بعد سے اب تک صومالیہ کا کوئی دورہ کیا، اس پر کیری نے جواب دیا کہ گذشتہ برس انہوں نے صومالی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ جواب میں کمپیوٹرائزڈ نظام نے کیری کو درخواست مسترد ہونے اور اس کی وجہ کے بارے میں آگاہ کر دیا۔

    ویزے کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ یہ ہے کہ امریکا اس ریاست کو تسلیم نہیں کرتا اور اسے صومالیہ کا ایک حصہ شمار کرتا ہے۔

    کیری نے اپنی ایک صومالی خاتون دوست کے ساتھ صومالی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ وہاں انہوں نے اس "ریاست” کے سربراہ کے ساتھ صومالی خواتین کو درپیش متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں خواتین کے ختنے کا معاملہ سرفہرست ہے۔

  • موبائل میں‌ کوکین سے متعلق میسج پر برطانوی سیاح کی امریکا سے ملک بدری

    موبائل میں‌ کوکین سے متعلق میسج پر برطانوی سیاح کی امریکا سے ملک بدری

    واشنگٹن/لندن : امریکی کسٹمز نے موبائل فون میں منشیات سے متعلق پیغام کی موجودگی پر برطانوی لڑکی کو ایئرپورٹ سے ہی واپس برطانیہ لوٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی اپنی سہیلی کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے امریکا پہنچی لیکن وہاں ایئرپورٹ پر ہی اس کے فون میں ایک ایسا میسج کسٹمز اہلکاروں نے دیکھ لیا کہ اسے حراست میں لے لیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 28 سالہ ازابیلا بریزیئر جونز نامی یہ لڑکی اپنی 26 سالہ دوست اولیویا کیورا کے ہمراہ لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتری تھی۔ جہاں کسٹمز حکام نے ازابیلا کا فون چیک کیا تو ایک میسج میں کوکین سے متعلق پیغام موجود تھا۔

    امریکی کسٹمز حکام موبائل پیغام دیکھنے کے بعد برطانوی لڑکی کو علیحدہ کمرے میں لے جاکر واقعے کی تفتیش کی، تفتیش کے دوران لڑکی نے ماضی میں کوکین استعمال کرنے کا انکشاف کیا جس کے باعث حکام نے اسے گرفتار کرکے ایک روز کےلیے حوالات میں بند کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی کسٹمز نے اگلے روز ازابیلا کو برطانیہ ڈی پورٹ کرکے 10 سال تک اس کے امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ازابیلا پیشے کے اعتبار سے اداکارہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایک سیل میں بند کیا گیا تھا جہاں 4 خواتین اور بھی موجود تھیں۔

    ازابیلا نے بتایا کہ انہوں میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی طور ٹارچر سے کم نہیں تھا، انہوں نے میرے ساتھ یہ سلوک اس لیے کیا کہ میں پوش، سفید فام لڑکی تھی، انہوں میرے ساتھ یہ رویہ اختیار کرکے اپنی نسل پرستانہ سوچ کا ثبوت دیا ہے۔

  • بھارت نے غیر ملکی صحافی کو کشمیر میں داخل ہونے سے روک دیا

    بھارت نے غیر ملکی صحافی کو کشمیر میں داخل ہونے سے روک دیا

    سری نگر : بھارتی فورسز  نےکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی پردہ پوشی کے لیے غیر ملکی صحافی کو مقبوضہ وادی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ وادی میں صحافیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوٹو جرنلسٹ کیتھل میگ نوتن کشمیر کے عوام سے ملنا چاہتے تھے لیکن بھارت کشمیری عوام پر جاری بھارتی ظلم و بربریت کی پردہ پوشی کےلیے قانون کی خلاف ورزی کا بہانہ بناکر غیر ملکی صحافی کو مقبوضہ وادی میں جانے سے روک دیا۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ‘ کشمیری نوجوان شہید

    یاد رہے کہ آج قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اشفاق احمد وانی نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی، نوجوان کی شہادت کے بعد پلواما، ضلع اسلام آباد میں بھارتی بربریت کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔