Tag: entire

  • شدید عوامی دباﺅ پر افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ مستعفی

    شدید عوامی دباﺅ پر افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ مستعفی

    مالے : شدید عوامی دباﺅ پر افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ مستعفی ہو گئی، وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ روز ہی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جو کامیاب ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح افریقی ممالک میں بھی تبدیلی کی لہر جاری ہے اور عوام خود پر حکمرانی کرنے والے کرپٹ و نااہل حکمرانوں کے خلاف اور اپنی خوشحالی و ملکی ترقی کےلیے رفتہ رفتہ آواز ہوتا رہے ہیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو افریقی ممالک کے صدر و وزیر اعظم اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوڈان کے بعد مالی میں بھی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا لیکن مالی میں حکومت پر موپٹی خطے میں تشدد نہ روک پانے کی وجہ سے شدید عوامی و سیاسی دباؤ تھا۔

    غیر ملک میڈیا کا کہنا تھا کہ مالی کے صدر ابراہیم بوبکر کیٹا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انھوں نے وزیر اعظم سومیلاؤ بوبیی میگا اور ان کی کابینہ کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

    مالی کے صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے جلد قائم کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ موپٹی جہاں دو مقامی گروہ ڈوگن اور فولانی ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہیں، موپٹی میں 23 مارچ کو 160 افراد قتل کر دیئے گئے تھے،5اپریل کو مالی کے دارلحکومت میں حکومت کی نا اہلی کے خلاف بڑا عوامی مظاہرہ شروع ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ افریقی ملک مالی 1905 سے 1960 تک فرانس کے کالونیل سسٹم کا حصّہ تھا جس کے باعث آج بھی مالی کی سرکاری زبان فرانس ہے۔

  • سعودی شہری نے خریداری اور گاڑی چلانے کےلیے پورا شاپنگ مال رینٹ پر لےلیا

    سعودی شہری نے خریداری اور گاڑی چلانے کےلیے پورا شاپنگ مال رینٹ پر لےلیا

    ریاض : سعودی شہری خریداری کےلیے گاڑی سمیت شاپنگ مال میں داخل ہوگیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ایسے افراد موجود ہیں جن کے پاس دولت تو بے تحاشا ہے لیکن خرچ کرنے کےلیے جگہ نہیں جس کےلیے وہ عجیب و غریب کام انجام دیتے رہتے ہیں ایسا ہی کچھ سعودی عرب میں ہوا جب ایک شخص نے گاڑی چلانے کےلیے پورا شاپنگ مال کرائے پر لےلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی شہری کی شاپنگ میں گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس میں عرب شہری کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے القصر مال کی ایک منزل پر گاڑی چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ نے بنائی تھی ، جب عرب شہری مال کے اند گاڑی چلاتے ہوئے ایک دکان کے سامنے رکا اور وہیں پارک کرکے شاپنگ کرنے دکان میں داخل ہوگیا۔

    سیکیورٹی گارڈ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر پورا شاپنگ مال رینٹ پر حاصل کیا ہے تاکہ اندر گاڑی چلا سکے۔

  • پورا کراچی کچی آبادی کا منظر پیش کر رہا ہے، جسٹس گلزار احمد

    پورا کراچی کچی آبادی کا منظر پیش کر رہا ہے، جسٹس گلزار احمد

    کراچی : جسٹس گلزار نے پارکوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ 250 ارب کہاں خرچ کیے، قبضوں میں معاونت کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف چیف سیکریٹری اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی.

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں‌ پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر قبضے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے قبضے کرنے اور معاونت کرنے والوں کے خلاف انکوائری کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا.

    پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں پر قبضے کی سماعت سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی توہین عدالت کی درخواست پر ہوئی، جس میں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو قبضہ مافیا کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایات دیں.

    عدالت کا کہنا تھا کہ قبضوں میں معاونت کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف چیف سیکرٹری کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے، چیف سیکریٹری اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی.

    جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ پورا کراچی کچی آبادی کا منظر پیش کر رہا ہے، نوے فیصد کراچی کو تباہ کردیا گیا، 250 ارب خرچ کیے وہ کہاں لگے ہیں، کوئی حساب لینے والا یا حساب دینے والا ہے۔

    کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جوحساب لینے والے ہیں وہ اپنا حساب بنا رہے ہیں، ملک صرف دعاؤں سے نہیں چل سکتا، اس کو چلانے کے لیے کچھ کرنا ہوگا، اگر دعاؤں سے ملک چل رہے ہوتے تو افغانستان، عراق اور شام کا یہ حال نہ ہوتا۔

    عدالت نے کہا کہ خدا کے لیے قدرت سے مت چھیڑ چھاڑ کریں، کراچی جیسے خوبصورت شہر کوعمارتوں کا شہر بنا دیا گیا، پارکوں، فلاحی پلاٹوں اور گٹرکی جگہ پر بھی عمارتیں بنا دی گئیں۔

    شارع فیصل پر 2 عمارتوں کے سوا سب کچرا عمارتیں بنائی گئیں ہیں، 10 سال میں آپ کی حکومت نے کیا کیا؟ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جسٹس گلزار احمد کا مکالمہ

    جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ باتھ آئی لینڈ مائی کلاچی روڈ بنا کر تباہ کردیا گیا، 2010 سے کیس چل رہا ہے ایک فیصد بھی پیش رفت نہیں ہوئی، شہر کی بڑی شاہراہوں پر ایک پارک نہیں، دنیا کے اتنے بڑے شہر سے کیا سلوک کر رہے ہیں۔

    انہوں نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سوال کیا کہ کیا اپنے شہریوں کے لیے کچھ کرنا نہیں چاہتے، شارع فیصل پر ہر طرف دیواریں کھڑی ہو رہی ہیں، ریلوے کے ساتھ ساتھ شارع فیصل پر کون دیواریں بنا رہا ہے؟

    جسٹس گلزار نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات نوٹ کریں اور ایکشن لیں، جائیں اور بلڈوزر چلا کرقبضے ختم کرائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔