Tag: entry

  • اداکاری کیسے شروع کی ؟ نادیہ خان نے دلچسپ واقعہ سنادیا

    اداکاری کیسے شروع کی ؟ نادیہ خان نے دلچسپ واقعہ سنادیا

    کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق تھا۔

    اداکارہ نادیہ خان نے آج اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘شان سحور’ میں شرکت کی، پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے ان سے تفصیلی گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے بچپن کی یادوں اور شوبز میں آنے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی پر بچوں کے ایک پروگرام کیلئے مجھے پہلے آڈیشن میں ہی مسترد کردیا گیا تھا کہ آپ کا اردو بولنے کا انداز ٹھیک نہیں ہے۔

    نادیہ خان نے بتایا کہ میرا ایک کزن این ٹی ایم میں ملازمت کرتا تھا جب مجھے آفر ہوئی تو اس نے منع کردیا اور ڈائریکٹر سے کہا کہ ہمارے خاندان میں خواتین ٹی وی پر کام نہیں کرتیں اور واقعی کرتی بھی نہیں تھیں۔ لیکن بہرحال میں نے وہی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بار عید کے موقع پر پنڈی کلب میں بچوں کا ڈانس کمپٹیشن ہوا جس میں سب بچے کھڑے ہوگئے تو میں نے بھی کھڑے ہوکر انگلش گانے ’ون وے ٹکٹ’ پر ڈانس کیا تھا، یہ سب مجھے پچپن سے پسند تھا اور بڑے ہوکر اس شعبے میں آنے کیلئے بہت سے اختلافات کے باوجود میرے والد نے بھرپور تعاون کیا۔

  • سعودی عرب : خریداری کیلئے جانے والے افراد کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب : خریداری کیلئے جانے والے افراد کیلئے اہم خبر

    ریاض : سعودی حکومت نے تمام خریداروں کو شاپنگ مالز، تجارتی مراکز اور کمپلیکس میں داخلے ہونے پر اپنے اسمارٹ فونز سے قومی کورونا وائرس ایپلی کیشن کے ذریعے اسکیننگ کرنا لازم قرار دیا ہے۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق ترجمان وارت تجارت عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ صارفین کو تجارتی مراکز اور کمپلیکس میں داخل ہونے سے پہلے ’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے بارکوڈ اسکین کرنا ہوگا تاکہ حفاظتی ٹیکوں کی افادیت کو چیک کر سکیں۔ مکمل ویکسین نہ لگانے والے افراد کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یہ اعلان انہوں نے دارالحکومت ریاض میں کورونا وائرس کی پیشرفت پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ تجارتی اداروں کو داخلی راستوں پر خودکار صحت کی تصدیق کے اجازت نامے کا کوڈ لگانا ہوگا اور عملہ اس بات کو یقینی بنانے کا ذمہ دارہے کہ صارفین داخل ہونے سے پہلے بارکوڈ کو اسکین کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ریٹیل سیکٹر کی تمام چھوٹی دکانیں، جیسے گروسری اسٹورز، لانڈریٹس، حجام کی دکانیں اور درزی بھی ایپ کے ذریعے صارفین کے حفاظتی ٹیکوں کی تصدیق کرنے کے پابند ہیں۔

    الحسین نے کہا کہ شاپنگ مالز اور دیگر مارکیٹس میں داخل ہونے کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوں گے۔

    ’ایپ میں صحت کی تصدیق کی نئی خودکار سروس مالز، شاپنگ سینٹرز اور کمپلیکس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ عزم اور تعمیل کی شرح کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔‘

  • ابو ظہبی میں داخلے پر پابندی عائد

    ابو ظہبی میں داخلے پر پابندی عائد

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں منگل 2 جون سے ایک ہفتے کے لیے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، مخصوص افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں منگل 2 جون سے ایک ہفتے کے لیے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    ابو ظہبی کے ابلاغی اداروں کے مطابق یہ پابندی نئے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر کردہ ایس او پیز کے تحت لگائی گئی ہے۔

    ریاست ابو ظہبی میں کرونا کی وبا سے پیدا ہونے والے بحرانوں، قدرتی آفات اور ایمرجنسی مسائل کی نگراں کمیٹی نے طے کیا ہے کہ منگل 2 جون سے نہ تو ابو ظہبی کسی کو آنے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ ریاست کے شہروں ابو ظہبی، العین اور الظفرہ کے درمیان نقل و حرکت پر بھی پابندی رہے گی۔

    مذکورہ تینوں شہروں کے اندر نقل و حرکت رات کے وقت مقرر کردہ کرفیو ضوابط کی پابندی کے تحت کی جاسکے گی، آمد و رفت اور نقل و حرکت پر پابندی سب کے لیے ہوگی البتہ ملک کے اہم اداروں کے ملازمین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    لاعلاج امراض میں مبتلا وہ افراد بھی مستثنیٰ ہوں گے جنہیں علاج کے لیے اسپتال جانا پڑ رہا ہو۔ بنیادی ضروریات کا سامان لانے لے جانے والے ٹرانسپورٹ پر بھی آمد و رفت کے حوالے سے پابندی نہیں ہوگی۔

  • تفتان بارڈر پر ایران سے صرف پاکستانیوں کو آنے اجازت ہوگی ، سرحدی حکام

    تفتان بارڈر پر ایران سے صرف پاکستانیوں کو آنے اجازت ہوگی ، سرحدی حکام

    چاغی: سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر ایران سےصرف پاکستانیوں کوآنےکی اجازت ہوگی، تمام افرادکوقرنطینہ میں رکھاجائے گا، کلیئرہونے کے بعدمزید سفر کی اجازت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کے بھرپور اقدامات جاری ہے ، سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے صرف پاکستانیوں کو آنے اجازت ہوگی، ایرانی افراد کو آنے اجازت نہیں جبکہ پاکستان سے صرف ایرانیوں کو ایران جانے کی اجازت ہوگی۔

    سرحدی حکام نے بتایا تفتان بارڈر سے آنے والے پاکستانیوں کوقرنطینہ میں رکھاجائے گا اور کلیئرہونے کے بعدمزید سفر کی اجازت دی جائے گی جبکہ ایران سے ایرانی اوردیگرممالک کے افرادکے داخلے پرپابندی ہےاور پاکستانی و دیگر ممالک کےافراد کوایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھےگئے دو سو سے زائد زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا ہے، تمام افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے سرحدی اضلاع میں مزیدعملہ بھجوانےکافیصلہ کیا ہے اور بلوچستان کےسرحدی اضلاع میں مزید ڈاکٹرز تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ڈاکٹرزکوچاغی،چمن،کیچ میں تعینات کیاگیاہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایران بارڈرکوابتدائی طورپرفوری بندکیاگیاتھا، ایران بارڈرپراسکریننگ کرکےزائرین کوآنےدیاجارہاہے، اسکریننگ کےبعدایران سےآنےوالوں کےٹیسٹ ہوتے ہیں۔

    لیاقت شاہوانی نے کہا ایران بارڈرپرفوری پہلے2ہزارافرادکیلئےآئسولیشن وارڈبنا دیئے ہیں ، 350 افراد کو آج ایران سے آنے دیاگیا، جن کی اسکریننگ جاری ہے۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاہم قدم اٹھاتےہوئے اسلام آبادایئرپورٹ پربیرون ملک سےآنےوالوں کے لیے جدید تھرمل  اسکینرنصب کردیا ہے ، جدید تھرمل اسکینر خود کار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرتاہے اور اس

    اسکینرسےکم وقت میں زیادہ مسافروں کی اسکیننگ کی جاسکےگی، یہ اسکینر سو فیصد جانچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • لبنان نے اردنی پاسپورٹ ہولڈر فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی لگادی

    لبنان نے اردنی پاسپورٹ ہولڈر فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی لگادی

    بیروت:لبنانی حکومت نے اردن کی طرف سے جاری کردہ گرین کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل فلسطینیوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر پار فلسطینیوں کی عوامی کانفرنس کے ترجمان زیاد العالول نے بتایا کی لبنانی حکام نے فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف ایک نئی انتقامی حکمت عملی اختیار کی ہے جس کے تحت اردنی پاسپورٹ کے حامل فلسطینیوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔

    العالول نے کہا کہ لبنانی حکومت کے انتقامی فیصلے سے اردن میں مقیم 7 لاکھ فلسطینی متاثر ہوسکتے ہیں،اس کے علاوہ غرب اردن کے فلسطین جو اردن کا گرین کارڈ حاصل کر کے بیرون ملک سفر کرتے ہیں، کو بھی بیرون ملک سفر میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ ایام میں لبنانی حکام نے ہر اس فلسطینی کو ہوائی اڈے سے واپس بھیج دیا جس کے پاس اردن کا پاسپورٹ تھا یا وہ مقبوضہ فلسطین کا باشندہ ہونے کے ساتھ اردن کے گرین کارڈ پرسفر کر رہا تھا۔

    العالول کا کہنا تھا کہ لبنانی حکام کی طرف سے اختیار کردہ اس انتقامی حربے کا شکار ہونے والوں میں فلسطینی طلباءبھی شامل ہیں۔

  • جرمن امدادی جہاز کی اطالوی سمندر میں داخلے پر پابندی

    جرمن امدادی جہاز کی اطالوی سمندر میں داخلے پر پابندی

    روم: امدادی تنظیم سی آئی کے ریسکیو شپ نے یورپ کی طرف سفر کرنے والے چالیس تارکین وطن کو کھلے سمندر سے بچالیا

    تفصیلات کے مطابق اٹلی نے بحیرہ ر وم میں مہاجرین کو بچانے والے جرمن بحری جہاز ’ایلان کردی‘ کے ملکی سمندری حدود میں داخلے یا وہاں سے گزرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے کیا،اس سے قبل امدادی تنظیم سی آئی کے اس ریسکیو شپ نے یورپ کی طرف سفر کرنے والے چالیس تارکین وطن کو کھلے سمندر سے بچایا۔

    سی آئی نے اعلان کیا کہ ایلان کردی نامی اس کا یہ بحری جہاز اس پابندی کے باوجود لامپے ڈوسا کے اطالوی جزیرے کی طرف اپنا سفر جاری رکھے گا کیونکہ جغرافیائی طور پر اس کے لیے قریب ترین محفوظ بندرگاہ اسی جزیرے پر واقع ہے۔

    خیال رہے کہ اٹلی کی حکومت نے گزشتہ برس جون میں تارکین وطن کو سمندر سے ریسکیو کرنے والے ایکیوریس نامی جہاز کو قبول کرنے سے منع کردیا تھا، جس کے بعد 630 مہاجرین سے بھرے ہوئے بحری جہاز کو اسپین نے قبول کیا تھا۔

  • اسرائیل بائیکاٹ مہم کیوں چلائی؟ امریکی حکام نے فلسطینی رضاکار کا ویزہ منسوخ کردیا

    اسرائیل بائیکاٹ مہم کیوں چلائی؟ امریکی حکام نے فلسطینی رضاکار کا ویزہ منسوخ کردیا

    تل ابیب : امریکی حکام نے فلسیطینی رضاکار کا اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم چلانے کی پاداش میں ویزہ مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والے رضاکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا، امریکی حکام نے رضاکار مہم کو اسرائیل مخالف اقدامات قرار دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس تحریک کے شریک بانی عمر برغوثی ہاروڈ یونیورستی، نیویارک یونیورسٹی اور شکاگو میں بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والے یہودی معبد میں اپنی مہم کے سلسلے میں بدھ کے روز امریکا روانہ ہونے والے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے عین موقع پر رضاکار کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق برغوثی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نہ صرف امتیازی سلوک، نسلی تطہیر اور کئی دہائیوں پر محیط فوجی تسلط پر مبنی نظام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

    رضاکار کا کہنا تھا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے برانگیختہ کرنے والے ظالمانہ طریقوں کی امریکا اور دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے اپنے قوم پرست ساتھیوں کے توسط سے مسلسل تکمیل کر تا چلا آ رہا ہے۔

    عمر برغوثی نے بتایا کہ انہیں امریکا میں اپنی اسرائیل بائیکاٹ مہم کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے کے ساتھ وہاں مقیم اپنی بیٹی کی شادی میں بھی شرکت کرنا تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انھوں نے کہا کہ امریکا سفر کی اجازت نہ ملنے پر میرا دل دکھا ہے تاہم میں ڈرا نہیں ہوں۔

    امریکی عرب انسٹی ٹیوٹ کے مطابق عمر برغوثی کے پاس امریکا کا باقاعدہ ویزہ تھا، جو جنوری 2021ء تک کارآمد ہے۔

    تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر فضائی کمپنی کے عملے نے انہیں بتایا کہ امریکی حکام نے ہدایت کی ہے کہ عمر برغوثی سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

    مزید پڑھیں : امریکا نے ’اونروا’ کی امداد بند کردی، فلسطینی پناہ گزین مشکل کا شکار

    امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان رابرٹ پیلاڈینو کے مطابق ان کا ملک ویزوں سے متعلق انفرادی فیصلوں کے بارے میں وضاحت جاری نہیں کرتا۔

    پیلاڈینو نے برغوثی کے امریکی ویزہ مسترد کئے جانے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ اگر امریکی قانون کے تحت سیاسی بیان اور نقطہ نظر جائز ہو تو ایسے خیالات کی بنا پر امریکی قانون ویزہ سے انکار کا حق نہیں دیتا۔

  • اسرائیل جارحیت جاری، غزہ کو قطری تیل کی سپلائی بند کردی

    اسرائیل جارحیت جاری، غزہ کو قطری تیل کی سپلائی بند کردی

    یروشلم : غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے مقبوضہ غزہ کو قطری حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تیل کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے مزید مظالم ڈھاتے ہوئے غزہ کی پٹی کو قطری حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ایندھن کی بندش کا حکم صادر کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین نے آج مقبوضہ فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کو ایندھن کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متعصب اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین نے دہشت گرد صیہونی فوج کو حکم دے یا ہیے کہ جب کہ دوسرا حکم نامہ جاری نہیں کیا جاتا اس وقت تک غزہ کو فراہم کیے جانے والے قطری تیل کی سپلائی روک دی جائے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل کی درندہ صفت فورسز نے گذشتہ روز تحریک حق واپسی کے تحت احتجاجی مظاہرے کرنے کے والے نہتے فلسطینیوں پر بے تحاشا تشدد اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 فلسطینی شہریوں کو شہید جبکہ سیکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی حکام کی جانب سے اسرائیلی فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ صیہونی فورسز نے گذشتہ 10 برس سے فلسطین کے علاقے مقبوضہ غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے، ماضی قریب میں اقوام متحدہ کی کوششوں سے غزہ کو قطری تیل کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس مارچ سے اب تک اسرائیل اور غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر صیہونی افواج کی فائرنگ سے 191 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ مظاہروں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔