Tag: EOBI

  • پینشن حاصل کرنے والے افراد کیلئے خوشخبری

    پینشن حاصل کرنے والے افراد کیلئے خوشخبری

    نگراں حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کو خوشخبری سنا دی، پینشن کی رقم میں اضافہ کردیا گیا، جس کا اطلاق جولائی کی پینشن سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی کے تحت پنشن کی رقم میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے مشیر خاص اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورسز جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کے تحت پنشن حاصل کرنے والے افراد کیلئے رقم میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنشن کی رقم 8500روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پنشن کی مذکورہ رقم میں اضافے کا اطلاق جولائی 2023سے نافذ العمل ہوگا۔ ستمبر 2023سے اضافہ کی گئی رقم پنشنرز تک پہنچنا شروع ہوگی۔

    جواد سہراب ملک نے کہا کہ پیشن میں جولائی اور اگست کے واجبات بھی شامل ہوں گے، ان شاءاللہ نگراں حکومت یہ اقدام لاکھوں پنشنرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

  • زلفی بخاری نے پنشنرز کو خوشخبری سنا دی

    زلفی بخاری نے پنشنرز کو خوشخبری سنا دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈز غریبوں اور مزدوروں کا پیسہ تھا، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ای او بی آئی میں 350 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔ اگلے سال پنشن ساڑھے 8 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار پر لے کر جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو ای او بی آئی کے تحت پینشن 5 ہزار 250 روپے تھی، کوشش ہے کہ اگلے سال پنشن ساڑھے 8 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار پر لے کر جاؤں گا۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ پنشنرز کو رقم کی ادائیگی کے لیے پراپرٹیز کا معاملہ 3 سے 4 ماہ میں حل کریں گے۔ یہ غریبوں کا پیسہ ہے، میں باتوں پر نہیں عمل پر یقین کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن رواں برس جنوری میں 6 ہزار 500 سے بڑھا کر 8 ہزار 500 کی گئی تھی۔

    ای او بی آئی پنشنرز کو یکم اگست سے سہولت کارڈ بھی دیے گئے تھے جس کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سنہ 2011 میں وفاق اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، پیپلز پارٹی نے ای او بی آئی کو آئی پی سی کے ماتحت کیا تھا، سعید غنی اپنی پارٹی کے فیصلے کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 5 سال ان کی حکومت تھی تو انہوں نے یہ مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا، سعید غنی نے ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز سے متعلق غلط بات کی۔ انہوں نے سندھ میں کلیکشن کے اندر بھی لوٹ مار کی کوشش کی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سی سی آئی کامشترکہ فیصلہ تھا کہ ای او بی آئی کو منتقل کیا جائے، حیران ہوں ڈیڑھ سال بعد ای او بی آئی کے لیے ان کو درد ہو رہا ہے۔ ورکرز ویلفیئر فنڈز کے تحت انہوں نے روات میں ایک پراپرٹی خریدی تھی، اس پراپرٹی کا کیس 2011 سے نیب میں ہے۔ روات کی پراپرٹی 71 لاکھ روپے کی خریدی گئی تھی آج اس کی قیمت 40 لاکھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈز میں لوٹ مار کی گئی آج تک ان کا حساب نہیں ہوا، ورکرز ویلفیئر فنڈز غریبوں اور مزدوروں کا پیسہ تھا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ای او بی آئی میں 350 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔

    زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں سے کبھی بھی کوئی اسرائیل نہیں گیا، زندگی میں کبھی اسرائیل نہیں گیا نہ ہی مجھے کوئی شوق ہے۔ الزام لگانے والوں کو میرے لندن کے وکلا لیگل نوٹس بھیجیں گے۔

  • ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے: زلفی بخاری

    ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے: زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے، صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو ای او بی آئی کی پنشن 5 ہزار 250 روپے تھی۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ابتدائی 3 ماہ یہ پنشن 6500 پر لے گئے تھے، ایک سال محنت کے بعد پنشن کو 8 ہزار 500 روپے تک بڑھایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے، صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ اقدام ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم ہے، اس عمل سے پینشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد تحفظ ملے گا اور یہ عمل ادارہ جاتی اصلاح کی وجہ سے ممکن ہوا۔

  • ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان

    ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ 18 منصوبوں سے متعلق معاملات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کے ماتحت عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ اس مقصد سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ ای او بی آئی ملک کی خدمت کرنے والوں کے بڑھاپے کا ذمہ دار ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کے منصوبے میں 10 سال کی تاخیر ہوئی۔ اس تاخیر کے ذمہ دار کون ہیں؟ ای او بی آئی منفی خبروں کی وجہ سے زبان زد عام تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اب ای او بی آئی نے 21 ارب کا ریونیو جمع کیا۔ کمپنیوں کو ای او بی آئی کا پیسہ کھانے نہیں دیں گے۔ ادارے کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھ پر بھی مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا گیا۔ وزیر اعظم کو کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی فکر ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی میں جتنی کرپشن ہوئی شاید ہی کسی ادارے میں ہوئی ہو، پنشنرز کا پیسہ 18 پراپرٹیز میں استعمال کیا گیا۔ ای او بی آئی اے میں 21 ارب کی وصولیاں کی گئیں۔ ادارے کی بہتری کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر اور عملے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کے فنڈز مؤثر انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔ حکومت سے ہم کچھ نہیں لے رہے۔ ہم کرپٹ ادارے اور سسٹم کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

  • وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا پنشن میں 1250 روپے اضافے کا اعلان

    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا پنشن میں 1250 روپے اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے پنشن میں 1250 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ انھوں نے 5250 روپے کی ای او بی آئی پنشن 6500 روپے کر دی، اسے 10 ہزار پر لے کر جائیں گے۔

    [bs-quote quote=”پانچ سال میں فلاحی ریاست دینا ہمارا مشن ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زلفی بخاری”][/bs-quote]

    زلفی بخاری نے کہا جس طریقے سے ای او بی آئی کو چلایا گیا، آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ پچھلی حکومت نے آپ کے گھر نہیں لے لیے، کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا وزیرِ اعظم کا وژن ہے کہ فلاحی ریاست ہو، 5 سال میں آپ کو فلاحی ریاست دینا ہمارا مشن ہے، میرے پاس جو منسٹری ہے وہ ماضی میں بس ایک کچن تھا، لوگ آتے کھاتے اور گھر چلے جاتے تھے، پاکستان میں اتنی کرپشن کے با وجود ادارے چل رہے ہیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک رہے اور کمپنیاں خریدتے رہے ہیں، اپنے تجربے سے کہہ رہے ہیں کہ ای او بی آئی منافع بخش ادارہ بنے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ کا زلفی بخاری کی تعیناتی سے متعلق فائل پیش کرنے کا حکم


    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ الیکشن کے وقت عمرے پر مجھ پر تنقید ہوئی، آج کل بھی ہو رہی ہے، میں سوچتا ہوں، آرام کی زندگی تھی برطانیہ میں لیکن یہاں جب عوام کا پیار ملتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، تنقید کا عادی نہیں تھا اب ہو گیا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل جب وہ عدالت سے نکلے تو انھیں ایک فقیر ملا جس نے گلے لگا کر کہا کپتان کے سپاہی پیچھے نہ ہٹنا۔ مزید کہا کہ جو میرٹ پر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • ای اُو بی آئی کے پینشنرز کی پینشن میں اضافہ

    اسلام آباد : قرضےکی قسط کیلئے آئی ایم ایف اور پاکستان کےمابین دبئی میں یکم مئی سےمذاکرات ہونگے،،حکومت نے ای اُو بی آئی پینشنرزکے معاوضےمیں اضافےکا اعلان کردیا۔

    اس اضافے سے ای اُو بی آئی کےپینشنرزکاکم ازکم معاوضہ تین ہزار چھےسو روپےماہوار سےبڑھ کر پانچ ہزار دوسو پچاس روپےماہوار ہو جائیگا۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےبتایاکہ اس اضافے کا اطلاق یکم اپریل سےہوچکا ہے۔

    اسحاق ڈارنےمزید بتایاکہ یکم سےدس مئی تک آئی ایم ایف کےساتھ قرضےکی ساتویں قسط کیلئےدبئی میں مذاکرات ہونگےجس میں معیشت کا ساتواں معاشی جائزہ لیاجائیگا۔

    ایک سوال پر اسحاق ڈار نےکہاکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پرسیاسی جماعتوں کےرہنمائوں اور پارلیمانی لیڈرزکو پاک چین اقتصادی راہداری پربریفنگ دی جائیگی۔

  • ای اُو بی آئی کا پنشن میں چھیالیس فیصد اضافے کا اعلان

    ای اُو بی آئی کا پنشن میں چھیالیس فیصد اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: قرضےکی قسط کیلئےآئی ایم ایف اور پاکستان کےمابین دبئی میں یکم مئی سےمذاکرات ہوں گے،حکومت نے ای اُو بی آئی پینشنرزکے معاوضےمیں چھیالیس فیصداضافےکا اعلان کردیا۔

    اس اضافے سے ای اُو بی آئی کے پینشنرزکا کم از کم معاوضہ تین ہزار چھےسو روپےماہوار سے بڑھکر پانچ ہزار دو سو پچاس روپے ماہوار ہو جائیگا۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےبتایاکہ اس اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوچکا ہے۔

    اسحاق ڈار نےمزید بتایاکہ یکم سےدس جنوری تک آئی ایم ایف کےساتھ قرضےکی ساتویں قسط کیلئےدبئی میں مذاکرات ہونگےجس میں معیشت کا ساتواں معاشی جائزہ لیاجائیگا۔

    ایک سوال پر اسحاق ڈار نےکہاکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پرسیاسی جماعتوں کےرہنمائوں اور پارلیمانی لیڈرزکو پاک چین اقتصادی راہداری پربریفنگ دی جائیگی۔

  • سپریم کورٹ ای او بی آئی فراڈ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی

    سپریم کورٹ ای او بی آئی فراڈ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ای او بی آئی فراڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ محض اخباری خبروں کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سودوں میں فراڈ ہوا۔

    ای او بی آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نے کہا کہ جن زمینوں پر تعمیرات ہوگئی وہ کیسے واپس ہوں گی کیا ای او بی آئی نے زمینوں کی سابق اور موجودہ قیمتوں کا تخمینہ لگایا ہے۔

    مالکان کا کہنا ہے کہ اگر وہ رقم واپس کر چکے ہیں تو وہ سود کیوں دیں ۔ ڈی ایچ اے سمیت متعدد مالکان رقم واپس کرنا ہی نہیں چاہتے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کی پنشن رک چکی ہیں اس لیے مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ۔

    مقدمے کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

  • ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل گرفتار

    ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفرگوندل گرفتار

    اسلام آباد: ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل نے گرفتاری دیدی، ایف آئی اے کی ٹیم نے سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمپلائز اولڈ اہج بینیفٹ انوسٹمنٹ کے سابق چیئرمین ظفر گوندل لاہور ایف آئی اے کوکرپشن کےچھ کیسز میں مطلوب تھے، سپریم کورٹ نےظفرگوندل کی گرفتار نہ کرنےکی درخواست خارج کردی تھی،اورایف آئی اے کوانھیں گرفتار کرکے تفتیش کرنےکا حکم دیاتھا۔

    دورانِ سماعت ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ظفر گوندل تفتیش میں مطلوب ہیں اور انہوں نے ضمانت بھی نہیں کروائی، ایف آئی اے انہیں ہراساں نہیں کررہی بلکہ تفتیش کےلیے رابطہ کرتی ہے۔

    جس پر اعلیٰ عدالت نے حکم میں کہاتھا کہ ظفر گوندل ضمانت کرائیں اگرایسا نہیں ہوا تو پھر ایف آئی اے گرفتارکرکے تفتیش کرے۔