Tag: EOBI pensioners

  • ای او بی آئی پنشنرز کیلیے بڑی خوشخبری،  عید سے پہلے ڈبل ریلیف

    ای او بی آئی پنشنرز کیلیے بڑی خوشخبری، عید سے پہلے ڈبل ریلیف

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کو بڑھائی گئی پنشن عید سے قبل دینے کا فیصلہ کرلیا ، ملازمین کو جنوری سے اب تک کے تمام بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے جبکہ ای اوبی آئی پنشنرزکویکم اگست سے سہولت کارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کے لیے عید سے پہلے ڈبل ریلیف دے دیا اور وفاقی کابینہ کی جانب بڑھائی گئی پنشن عید سے قبل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنشن میں اضافہ یکم جنوری 2020 سے نافذ العمل تصور ہوگا، ملازمین کو جنوری سے اب تک کے تمام بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے، پنشنرز کو 6500 کی بجائے 8500 روپے دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

    ای اوبی آئی پنشنرز کو یکم اگست سے سہولت کارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، سہولت کارڈ کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز پر10فیصدڈسکاؤنٹ مل سکے گا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ای اوبی آئی اوریوٹیلٹی اسٹورزکے درمیان معاہدہ کیا گیا، پنشنرز آٹا، چینی چاول، گھی کی خریداری پر10 فیصد یا زائد ڈسکاوئنٹ حاصل کرسکیں گے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا سہولت کارڈ جلد جاری کئے جائیں گے اور 75لاکھ لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔

    گذشتہ روز ای اوبی آئی کارڈ ہولڈرز کو یوٹیلٹی اسٹورز پر سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا، سہولت کارڈ سے بنیادی ضروری اشیا رعایتی نرخ پردی جائیں گی۔

  • حکومت نے ای او بی آئی پینشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی

    حکومت نے ای او بی آئی پینشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہم بنیادی پنشن کو پندرہ ہزار روپے تک لے کر جانا چاہتے ہیں ، رواں سال کے آخر تک دس ہزار روپے تک بڑھا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی خسارے سے نکالنے کیلئےای او بی آئی کی پراپرٹی کو لیز پر دینے کا آغاز کر دیا ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ای او بی آئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور حکومت میں ای او بی آئی کا ادارہ مسلسل نقصان میں تھا نقصان میں جانے سے پینشنرز کی فلاح کے منصوبے رکاوٹ کا شکار تھے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی کی کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ سے ادارہ تباہ کر دیا، 6 سال میں 150 کروڑ روپے تک کا نقصان برداشت کرچکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اوای سی ٹاور ایک نجی کمپنی کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری بر وقت کوششوں سے اس ادارے کو نقصان سے نکالا گیا، ای او بی آئی کی مزید پراپرٹی کو لیز پر دینے سے پینشنرز کو فائدہ پہنچے گا۔

    مزید پڑھیں : ای او بی آئی پنشن 5250 روپے سے بڑھ کر 6500 روپے ہو گئی

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم بنیادی پنشن کو پندرہ ہزار روپے تک لے کر جانا چاہتے ہیں، بنیادی پنشن ہر مزدور کا بنیادی حق ہے سب تک پہنچائیں گے، بنیادی پنشن میں 23 فیصد اضافہ کر چکے ہیں رواں سال کے آخر تک دس ہزار روپے تک بڑھا دیں گے۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں ای اوبی آئی پنشن 5250 روپے سے بڑھا کر 6500 روپے کر دی گئی تھی ، ای او بی آئی پنشن میں اضافہ پچھلے سال نومبر میں تجویز کیا گیا تھا، پنشن میں اضافے کے لیے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ ای او بی آئی میں شفافیت لائی گئی ہے، اصلاحات بھی لائی جا رہی ہیں، ای او بی آئی پنشن کو مزید بڑھانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔