Tag: Eoin Morgan

  • کیا انگلش کپتان ایون مورگن ریٹائر ہورہے ہیں؟

    کیا انگلش کپتان ایون مورگن ریٹائر ہورہے ہیں؟

    لندن: خراب بیٹنگ فارم اورفٹنس مسائل میں گھرے انگلش وائٹ بال ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    میڈیا پورٹ کے مطابق انگلش کپتان بار بار انجریز کا شکار ہونے اور میچز میں پرفارم نہ ہونے پر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کے سبب انہوں نے کرکٹ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مورگن رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کرنا چاہتے تھے لیکن گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران ناقص فارم اور فٹنس کے باعث انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

    مورگن نے رواں ماہ نیدرلینڈز میں ایک روزہ سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں وہ انجری کے باعث خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے  نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈےسیریزمیں وہ دوبار گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلش بیٹر جو روٹ کا نا قابل یقین چھکا، ویڈیو وائرل

    رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے نائب کپتان جوز بٹلر کو مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے،بٹلر کی پہلی اسائنمنٹ بھارت کے خلاف ہائی پروفائل سیریز ہوسکتی ہے جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ شامل ہیں جو 7 جولائی سے شروع ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ایون مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ ٹیم 2019 کا ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہے۔

  • پاکستان ورلڈ کپ کے لیے ٹاپ تھری فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں، برطانوی کپتان مورگن

    پاکستان ورلڈ کپ کے لیے ٹاپ تھری فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں، برطانوی کپتان مورگن

    لندن: انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے موسم گرما کے طویل سیزن کا آغاز ہمارے لیے بھی خوش آئند ہے، گرین شرٹس کےساتھ ہمیں انتہائی مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے پاکستان کو 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے انتہائی مضبوط امیدوار قرار دے دیا ۔ایون مورگن نے کہاکہ بدستور پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے۔

    اس وقت انگلینڈ عالمی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے، اسے شوپیس ایونٹ کے لیے ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تاہم ورلڈ کپ سے قبل میزبان سائیڈ کی آزمائش پاکستان کے خلاف 5کو شیڈول واحد ٹوئنٹی 20میچ اور اس کے فوری بعدکھیلی جانے والی 5ون ڈے میچز کی باہمی سیریز میں ہوگی۔دونوں ہی ٹیمیں اس سیریز کی بدولت ورلڈ کپ کیلئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔

    مورگن نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سیریز سے موسم گرما کے طویل سیزن کا آغاز ہمارے لیے بھی خوش آئند ہے، ہمیں گرین شرٹس سے مقابلوں کی صورت میں حقیقت میں ایک بہت اچھی اور مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ کے لیے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے، اس وقت چیمپئنز ٹرافی بھی ان کے ہی پاس ہے۔ گرین شرٹس نے انگلینڈ میں یہ ٹرافی جیتنے کےلیے بہت ہی عمدہ کارکردگی پیش کی تھی، اس لیے ہم ان کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں۔

  • کراچی کنگز:عماد وسیم تاحال ان فٹ، کپتانی اوئن مورگن کریں گے

    کراچی کنگز:عماد وسیم تاحال ان فٹ، کپتانی اوئن مورگن کریں گے

    دبئی: ڈاکٹرز نے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو مزید آرام کا مشورہ دے دیا، وہ کل پشاور زلمی کے خلاف میچ کا حصہ نہیں بنیں گے.

    تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف اہم میچ سے قبل کراچی کنگز کو دھچکا لگا ہے. لاہور قلندرز کے خلاف کیچ پکڑتے ہوئے ہیڈ انجری کا شکار ہونے والے عماد وسیم اگلے میچ کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔ اب ان کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اوئن مورگن کراچی کنگز کی قیادت کریں گے.

    اسٹار آل راؤنڈر ابھی مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں. ڈاکٹرز کے مشورے پر وہ مزید آرام کریں‌ گے. عماد وسیم کی جگہ اوئن مورگن کراچی کنگز کی قیادت سنبھالیں گے. یاد رہے کہ مورگن کا پی ایس ایل سیزن تھری میں یہ پہلا میچ ہوگا.

    پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کو تجزیہ کار دونوں‌ ٹیموں کے لیے اہم گردان رہے ہیں. کامیابی کی صورت میں کراچی کنگز کی پلے آف مرحلے میں انٹری یقینی ہوجائے گی.


    پی ایس ایل فائنل : کراچی کی قسمت جاگ گئی، انتظامات کیلئے21کروڑمنظور


    یاد رہے کہ انگلش ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن نے گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے کراچی کنگز کو جوائن کیا تھا.

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں 20 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کھلاڑی مورکل، وینڈیز کے براوو، آسٹریلیا کے جون ہیشٹنگ انگلینڈ کے جیمز وینز اور وینڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، انگلش ٹیم کے ٹم بریسنین، عادل رشید، وینڈیز کے سیمنز، نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگن،کولن منرو، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور ساؤتھ افریقا کے وائن پارنل بھی میگا ایونٹ کا حصہ بنے۔


    پی ایس ایل:‌ مورگن، کراچی کنگز کے اسکواڈ میں‌ شامل


    پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے والے نامور کھلاڑیوں میں جے پی ڈومنی، مچل جونسن، مستفیض الرحمان ، وائن پارنل، کولن منرو، عمران طاہر، لیوک رانچی، اینجلومیتھوز، عادل رشید، جون ہیزٹنگ، کرس لئن اور مچل مکلینگن شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل:‌ مورگن، کراچی کنگز کے اسکواڈ میں‌ شامل

    پی ایس ایل:‌ مورگن، کراچی کنگز کے اسکواڈ میں‌ شامل

    دبئی: انگلینڈ کی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین آئن مورگن کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے انہیں اگلے راؤنڈ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم کو جوائن کرلیا، مورگن کو اگلے میچز میں اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا انہیں کس کھلاڑی متبادل کے طور پر کھیلایا جائے گا اس بات کا مینجمنٹ اور سیلکٹرز نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس میں مورگن نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو 2-3 سے فتح ہمکنار کروایا۔ آئن مورگن کا ٹی ٹوینٹی ریکارڈ بھی شاندار ہیں انہوں نے 72 میچز میں 9 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کے دوسرے اوپنر جیس روئے  کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز فرنچائز نے خریدا تھا، دونوں کھلاڑی گزشتہ روز دبئی پہنچے اور اب وہ لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں 20 عالمی کرکٹر شامل

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں 20 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کھلاڑی مورکل، وینڈیز کے براوو، آسٹریلیا کے جون ہیشٹنگ انگلینڈ کے جیمز وینز اور وینڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، انگلش ٹیم کے ٹم بریسنین، عادل رشید، وینڈیز کے سیمنز، نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگن،کولن منرو، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور ساؤتھ افریقا کے وائن پارنل شامل ہیں۔

    پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے والے نامور کھلاڑیوں میں جے پی ڈومنی، مچل جونسن، مستفیض الرحمان ، وائن پارنل، کولن منرو، عمران طاہر، لیوک رانچی، اینجلومیتھوز، عادل رشید، جون ہیزٹنگ، کرس لئن اور مچل مکلینگن شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 3: پی سی بی نے کھلاڑیوں‌ کی فہرست

    یہ بھی یاد رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔