Tag: ephedrine case

  • سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : ایفیڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات لے مطابق انسداد منشیات کی عدالت کی جج ارم نیازی نے کیس کی سماعت کی، خاتون جج ارم نیازی نے علی موسیٰ گیلانی سمیت 2ملزمان کی عدم حاضری پر وارنٹ جاری کر دیئے۔

    عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 19 مئی تک تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

    عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد گواہوں کو سمن جاری کر رکھے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ایفیڈرین کوٹہ کیس ، سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت11ملزمان پر فرد جرم عائد


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ انسداد منشیات کی عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت11ملزمان پرفرد جرم عائد کی تھی، جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری ، سابق ڈی جی ہیلتھ اسد حفیظ ، سابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عبدالستار شورانی ، ڈرگ کنٹرولر شیخ انصر ، انجم شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

    کیس میں نامزد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا اور عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 ہزار500 کلو گرام ایفیڈرین جو کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونی تھی انھیں مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا، جس کی وجہ سے ادویات کی پیداوار میں قلت پیدا ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایفیڈرین کوٹہ کیس: حنیف عباسی پر فردِ جرم عائد

    ایفیڈرین کوٹہ کیس: حنیف عباسی پر فردِ جرم عائد

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی پرایفی ڈرین کوٹہ کیس میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

    اسلام آباد کی انسدادِ منشیات عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور ان کے بھائی سمیت آٹھ ملزمان پر ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں فردِ جرم عائد کردی ہے۔

    ن لیگی رہنماء حنیف عباسی سمیت تمام آٹھ ملزمان نے مقدمے کی صحتِ جرم سے انکار کردیا۔

    سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایفی ڈرین کوٹہ ، ادویات بنانے میں استعمال کیا، مقدمہ سیاسی ہے اور انہیں بلاجواز پھنسایا جارہا ہے۔

    عدالت نے مقدمے کی سماعت بارہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئےآئندہ پیشی پر استغاثہ سے شہادتیں طلب کرلیں ہیں۔