Tag: EPI

  • حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام، نئی بھرتیوں کا اعلان

    حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام، نئی بھرتیوں کا اعلان

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے ای پی آئی پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے 36 اضلاع میں 2 ہزار 7 سو 25 ویکسی نیٹرز بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس سلسلے میں محکمے کی جانب سے جاری ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شعبہ ای پی آئی میں جونئیر ٹیکنیشن ویکسی نیٹرز بھرتی کیے جا رہے ہیں، بھرتیاں بنیادی اسکیل 9 کے تحت کی جائیں گی۔

    سرکاری مراسلے کے مطابق آسامیاں بغیر کسی نوٹس کے زیادہ یا کم کی جا سکیں گی، اپلائی کرنے والوں کو ٹیسٹ کے لیے کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا، 18 سے 25 سال کی عمر کے درمیان کے افراد اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔

    15 فی صد کوٹہ خواتین، 5 فی صد اقلیتوں اور 3 فی صد معذوروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 31 اگست 2020 درخواستیں جمع کرنے کے لیے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، نئی بھرتیاں فکس ہوں گی اور تبادلے کی اجازت نہیں ہوگی، امیدوار ایک سے زیادہ اضلاع میں اپلائی کر سکتے ہیں، درخواست گزار کی تعلیمی قابلیت ایف ایس سی سیکنڈ ڈویژن ہو اور پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے متعلقہ فیلڈ میں ڈپلومہ ہولڈر ہو۔

    اگر تعلیمی قابلیت ایف ایس سی اور متعلقہ شعبے میں پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے 2 سالہ ڈپلومہ والے امیدوار نہ ہوئے تو میٹرک سائنس سیکنڈ ڈویژن اور متعلقہ فیلڈ میں 2 سالہ ڈپلومہ والے امیدوار بھی اہل ہوں گے۔

  • کراچی کی گیارہ یوسیز میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی کی گیارہ یوسیز میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی: شہرکی گیارہ یونین کونسلوں میں انسدادِپولیو کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے تاہم ریڑھی گوٹھ یونین کونسل میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے معاوضے کی عدم ادائیگی کے باعث عارضی طور پر پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا۔

    پولیو رضاکاروں کے مطابق ہر پولیو مہم سے قبل معاوضے بروقت ادا کئے جانے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے جبکہ معاوضہ انتہائی تاخیر سے ا دا کیا جاتا ہے اور پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی سفری سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔

    کراچی میں آج سے شروع ہونے والے تین روزہ خصوصی پولیو مہم کے لئے گیارہ حساس یونین کونسلوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پولیو کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    وفاقی اور صوبائی حکومت کی واضح ہدایت کے باوجود صوبہ سندھ میں آج بھی ای پی آئی آفس بند رہا جس کی وجہ سے پروگرام چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صوبہ سندھ میں اب تک رواں سال پچیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔