Tag: Errors

  • آئی فون13 کے صارفین نئی مشکلات کا شکار

    آئی فون13 کے صارفین نئی مشکلات کا شکار

    آئی فون 13 کی سیریز میں کچھ ایسے مسائل سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے جن کی وجہ سے اسکرین ارغوانی رنگ کی ہوجاتی ہے۔

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسے لوگوں کو جامنی یا ارغوانی اسکرین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو آئی فون13 پرو اور پرومیکس استعمال کررہے ہیں۔

    مسئلے کا شکار ہونے والے کچھ صارفین نے اس کی نشان دہی ایپل کے سپورٹ کمیونٹی فورم پر کی جبکہ بعض صارفین نے آن لائن بھی اس کی شکایت متعلقہ کمپنی کو پہنچائی ہے۔

    ایپل کمپنی کی جانب سے اس مسئلے کو تسلیم کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے سافٹ ویئربگ ہے۔

    ابتدائی طور پر ایپل نائن ٹو فائیو میک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسکرین کا ارغوانی ہو جانا نئی بات نہیں ہے بلکہ اکتوبر میں بھی کمیونٹی فورم پر اس مسئلے کو اٹھایا گیا تھا۔

    ایک صارف کی جانب سے جب یہ کہا گیا کہ ان کے پاس آئی فون13 پر ہے جس کی اسکرین کبھی کبھی چند سیکنڈ کے لیے ارغوانی رنگت اختیار کرجاتی ہے تو ان کا فون تبدیل کیا گیا تاہم اس کے بعد اسی ارغوانی اسکرین کے حوالے سے پے در پے شکایات سامنے آنے لگیں۔

    اگرچہ زیادہ تر شکایات آئی فون 13 کے حوالے سے ہیں تاہم چند پرو اور پرومیکس کے متعلق بھی ہیں۔

    شکایت کرنے والے ایک صارف کی طرف سے ریڈ اِٹ پر لکھا گیا میں گاڑی میں جا رہا تھا کہ جب میرے موبائل کی سکرین پرپل (ارغوانی) ہوگئی اور جب آف کرکے آن کیا تو سکرین ٹھیک ہوگئی۔

    ایپل کی جانب سے ابھی تک اس صارف کو جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم اسی طرح کی ایک اور شکایت پر ایپل کے کسٹمر سپورٹ ایگزیکٹیو نے بتایا کہ کمپنی اس مسئلے سے آگاہ ہے اور ایسا سافٹ ویئر میں مسئلے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کسٹر ایگزیکٹیو نے صارفین کو ہدایت کی کہ جدید ترین اپ ڈیٹ انسٹال کریں، جو ڈیٹا کی بیکنگ اپ کے بعد دستیاب ہو گی۔

    اس کے بعد انسٹال کی جانے والی تمام ایپس کو اپ ڈیٹ کریں اور ایپ ورژن اور آئی او ایس کے درمیان عدم مطابقت کو ختم کریں، اس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوتا ہے۔

  • پشاور بی آر ٹی منصوبے میں تکنیکی غلطیاں، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

    پشاور بی آر ٹی منصوبے میں تکنیکی غلطیاں، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

    پشاور : پشاور بس ریپد ٹرانزٹ منصوبے میں تکنیکی غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے،  وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکو بھیجی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں منصوبے میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے بی آر ٹی منصوبہ کے نقشے اور تعمیراتی کام میں تکنیکی غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے تکنیکی مسائل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو ارسال کردی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جلد بازی اور نامناسب منصوبہ بندی سے منصوبہ مسائل کا شکار ہے، لاگت میں اضافہ بھی ڈیزائن کی تبدیلی سے ہوا۔

    مزید پڑھیں: پشاور بی آر ٹی منصوبہ، صوبائی انسپکشن ٹیم کو تاخیر کی انکوائری کا حکم

    سروس روڈ کے مین روڈ سے منسلک ہونے سے ٹریفک مسائل پیدا ہوئے۔ بعض مقامات پر پیدل چلنے والوں کو سڑک عبور کرنے کیلئے سولہ سو میٹر چلنا پڑے گا، رپورٹ میں منصوبے میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ توقعات کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح نہیں ہو سکا تھا، جس پر وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں تاخیر پر صوبائی انسپکشن ٹیم کو منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پشاور بی آر ٹی منصوبہ میں کرپشن کی تحقیقات کا خیر مقدم کریں گے: اجمل وزیر

    منصوبے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو منصوبے کی سافٹ اوپننگ کرنے کے بجائے اس بار بھی اس کی کوئی اور تاریخ دی گئی تو پھر وہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اور منصوبے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔