Tag: Escalators

  • ایسکیلیٹر کو عام سیڑھیوں سے مختلف کیوں ڈیزائن کیا گیا ہے؟

    ایسکیلیٹر کو عام سیڑھیوں سے مختلف کیوں ڈیزائن کیا گیا ہے؟

    کیا آپ نے کبھی ایسکیلیٹر پر سفر کرتے ہوئے یہ سوچا ہے کہ ان سیڑھیوں پر ابھری ہوئی لکیریں یا نالیاں سی کیوں ہوتی ہیں؟

    آپ نے دنیا میں ہر جگہ ایسکیلیٹر پر اس طرح کی عجیب سی لکیریں دیکھی ہوں گی جس کی وجہ سے سیڑھیاں بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔

    یہ کسی ڈیزائنر کا خیال نہیں تھا بلکہ اس بڑی ڈیوائس کا بہت اہم عنصر ہے، اسے مسافروں کو انجری سے بچانے کے لیے سیڑھیوں پر یہ ڈیزائن کی گئیں ہیں۔

    موسم خزاں اور سرما کے دوران ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر بہت زیادہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں پھسلنے کا خطرہ بڑھتا ہے، اس کے نتیجے میں مسافروں کے جوتے ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر پھسلتے نہیں۔

    ایسکیلیٹر کو اس طرح ڈیزائن کی ایک اور وجہ بھی ہے، وہ یہ کہ جب لوگ ایسکیلیٹر پر سفر کرتے ہیں تو مختلف چیزیں جیسے استعمال شدہ ٹکٹ، ٹافیاں یا دیگر متحرک سیڑھیوں پر گرجاتی ہیں۔

    اگر یہ سیڑھیاں ہموار ہوں تو یہ کچرا ایسکیلیٹر کے پلیٹ فارم کے نچلے یا اوپری حصے کے نیچے موجود کومپ پلیٹ میں پہنچ کر ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    مگر اس سیڑھیوں کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے یہ کچرا ایسکیلیٹر کے باہر فرش پر پہنچ جاتا ہے۔

  • ایسکیلیٹرز کی سائیڈ پر برش کیوں ہوتے ہیں؟

    ایسکیلیٹرز کی سائیڈ پر برش کیوں ہوتے ہیں؟

    کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ایسکیلیٹر (برقی) سیڑھیوں پر دائیں اور بائیں نچلے حصے میں جوتے صاف کرنے والے برش کے ریشے کیوں ہوتے ہیں؟

    عام خیال کے برعکس یہ برش یا ریشے جوتوں کی صفائی کے لیے نہیں ہیں۔

    ان ریشوں کو ایسکیلیٹر برشز کہا جاتا ہے جبکہ کچھ کو اسکرٹ ڈیفلیکٹرز بھی کہتے ہیں، یہاں اسکرٹ سے مراد وہ غلاف ہے جو سیڑھیوں اور کناروں کے درمیان ہوتا ہے۔

    یہ برشز بنیادی طور پر ان سیڑھیوں پر سفر کرنے والوں کے تحفظ کے لیے ہوتے ہیں کیونکہ یہ خلا کے درمیان سرحد کا کام کرتے ہیں۔

    یہ سیڑھیوں اور سائیڈز کے درمیان موجود خلا میں کوئی چیز جیسے بیگز، کپڑے یا جوتے پھنس جائے تو موٹر کے درمیان جا کر ایسکیلیٹر کو کام کرنے سے روک سکتے ہیں۔

    دراصل ایسکیلیٹر اتنے طاقتور ہوتی ہیں کہ وہ انسانی جسمانی اعضا کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، یہاں پر اکثر حادثات ہاتھ یا پیر اس خلا میں پھنسنے کے نتیجے میں ہوتے ہیں تو یہ برشز لوگوں کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ سائیڈ سے ذرا ہٹ کر کھڑے ہوں۔