Tag: escapes

  • خاتون خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    خاتون خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کہتے ہیں زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں اور موت کبھی بھی آسکتی ہے، اگر آپ کہیں ہوتے ہوئے اپنی پوری احتیاط کر رہے ہیں تب بھی کسی اور کی غلطی سے آپ کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے یا موت آپ تک پہنچ سکتی ہے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ 2 خواتین کے ساتھ پیش آیا جو سڑک کنارے ایک دکان کے سامنے موجود تھیں۔

    سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون دکان سے سامان لے کر نکلی ہیں اور قریب ہی موجود گاڑی کی طرف جارہی ہیں۔

    گاڑی میں سے خاتون ڈرائیور کھڑکی سے اپنا ہاتھ باہر نکال کر سامان لینا چاہ رہی ہیں۔

    اسی وقت اچانک ایک ٹائر نہایت تیزی سے لڑھکتا ہوا ان کی طرف آتا ہے، گاڑی سے باہر موجود خاتون لاشعوری طور پر ایک قدم پیچھے ہٹتی ہیں اور ٹائر تیزی سے ان کے اور گاڑی کے درمیان سے نکلتا ہے۔

    لیکن نکلتے ہوئے وہ گاڑی میں موجود خاتون کے ہاتھ سے بری طرح ٹکراتا ہے جس سے یقیناً خاتون کو بہت چوٹ آئی۔

    آگے جا کر ٹائر کسی چیز سے ٹکراتا ہے اور دکان کا زنگ آلود شٹر بھی نیچے گرتا دکھائی دیتا ہے تاہم دونوں خواتین اس سے دور ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر نہایت حیرت کا اظہار کیا، انہوں نے گاڑی سے باہر موجود خاتون کو خوش قسمت قرار دیا جو کسی ناگہانی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئیں، اور اندر موجود خاتون سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

  • گولی کی طرح جاتی بائیک تیز رفتار ٹرک کے سامنے آگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کہتے ہیں کہ جس انسان کی زندگی باقی ہو، موت کا فرشتہ اسے چھو کر گزر جاتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ایک خطرناک ویڈیو اسی بات کا ثبوت ہے۔

    انڈین پولیس سروس کے ایک اہلکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک فوٹیج شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انٹر سیکشن سے ایک تیز رفتار بائیک گولی کی طرح نکلتی ہے اور اسی لمحے اسی رفتار سے ایک ٹرک سامنے سے آجاتا ہے۔

    پلک جھپکتے میں ٹرک ڈرائیور ٹرک کو موڑتا ہے جس سے ٹرک فٹ پاتھ پر درخت سے جا ٹکراتا ہے۔

    خوش قسمتی سے بائیک سوار بچ جاتا ہے کیونکہ اگلے ہی لمحے وہ ٹرک کے سامنے سے نکل کر واپس جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

    تاحال ٹرک ڈرائیور یا موٹر سائیکل سوار کے بارے میں علم نہ ہوسکا کہ وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہے یا نہیں۔

    پولیس اہلکار نے اپنے ٹویٹ میں طنزیہ طور پر لکھا کہ ایسے ہی رفتار سے گاڑی چلاتے رہیں، ایکسیڈنٹ بھی نہیں ہوں گے، خود آپ اور دوسرے لوگ بھی محفوظ رہیں گے۔

  • سنسان جنگل میں عجیب الخلقت شخص کون تھا؟

    سنسان جنگل میں عجیب الخلقت شخص کون تھا؟

    آسٹریلیا میں ایک شخص کا جنگلات میں ایک عجیب الخلقت شخص سے سامنا ہوا، مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ شخص اس کا پیچھا کر رہا تھا اور اس کی جان کے درپے تھا۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جان نامی یہ شخص جنگل کے درمیان سے گزرنے والے دریا میں مچھلیاں پکڑ رہا تھا، جان کا کہنا ہے کہ اچانک اس نے جھاڑیوں میں ایک قسم کی سرسراہٹ سنی۔

    اس کے مطابق اس نے کشتی کے چپو روک کر وہ آواز سننا چاہی لیکن اس کے رکنے پر وہ آواز بھی رک گئی۔ جیسے ہی اس نے چپو چلانے شروع کیے وہ سرسراہٹ دوبارہ شروع ہوجاتی۔

    جان کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی تھا اس کا پیچھا کر رہا تھا، بعد ازاں اس نے جھاڑیوں میں سیاہ رنگ کا ایک ہیولہ دیکھا۔ جان نے فون نکال کر زوم کر کے اس کی تصاویر کھینچی۔

    تصاویر دیکھنے پر جان کو احساس ہوا کہ اس شخص کی شکل کتے سے مشابہہ تھی جبکہ اس کے چلنے کا انداز بھی ویسا ہی تھا۔

    جان کا کہنا ہے کہ اس نے سرگوشیاں بھی سنیں جس کے بعد وہ نہایت خوفزدہ ہوگیا اور بڑی مشکل سے اپنی ہمت مجتمع کر کے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔

    اس کے مطابق اس نے اخبارات میں جنگلات میں ایک عجیب الخلقت شخص کی موجودگی کے بارے میں پڑھا تھا لیکن اسے یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس کا اس سے سامنا بھی ہوجائے گا۔

    جان کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت تھا جو وہاں سے بچ کر نکل گیا لیکن ہر شخص اس کی طرح خوش قسمت نہیں ہوسکتا اور انجانے میں کسی کو کوئی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

  • آدھی رات کو بھاگنے والی گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

    آدھی رات کو بھاگنے والی گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

    امریکا میں رات کے وقت مذبح خانے سے بھاگ جانے والی ایک گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، پولیس نے 2 گھنٹے کی محنت کے بعد گائے کو ڈھونڈ کر قابو کیا۔

    امریکی ریاست نیو جرسی کی سرحد کے قریب اس گائے کی سڑک پر گھومنے کی اطلاع پولیس کو رات ڈھائی بجے موصول ہوئی۔

    یہ گائے ٹرانسپورٹ کی جانے والی گاڑی سے بھاگی تھی اور رات میں جاگتے کچھ افراد نے اسے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی، ایک شخص نے گائے کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے فیس بک پر پوسٹ کردیا۔

    پولیس اور اینیمل کنٹرول افسران نے اسے ڈھونڈنے کا عمل شروع کیا اور 2 گھنٹے بعد انہیں کامیابی ملی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی جانوروں کو مذبح خانے لے کر جارہی تھی۔

  • ٹریفک  حادثہ ، آئی جی اسلام آباد بال بال بچ گئے

    ٹریفک حادثہ ، آئی جی اسلام آباد بال بال بچ گئے

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان حادثے میں بال بال بچ گئے ، آئی جی کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثےمیں گاڑیوں کونقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان کی گاڑی کو جی نائن کے قریب حادثہ پیش آیا تاہم وہ محفوظ رہے، آئی جی اسلام آباد دفتر کے لیے آرہے تھے کہ ایک گاڑی اچانک سامنے آگئی ،جسے بچاتے ہوئے آئی جی کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثےمیں گاڑیوں کونقصان پہنچا۔

    یاد رہے نومبر 2018 میں حکومت نے گریڈ 21 کے عامر ذوالفقار خان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کیا تھا ، عامر ذوالفقار خان آئی جی آپریشن پنجاب، ڈی آجی آپریشن پنجاب، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، آرپی او ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی اسپیشل برانچ لاہور، ایس ایس پی آپریشن لاہور کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اعظم سواتی اور غریب خاندان کے درمیان جھگڑے کے بعد فون کال نہ اُٹھانے پر مبینہ طور پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔

    سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کا آئی جی کے تبادلے کا نوٹی فکیشن معطل کیا تھا، تاہم متاثرہ خاندان اور اعظم سواتی کے درمیان صلح کے بعد عدالت نے اپنا حکم واپس لیا لیکن آئی جی اسلام آباد جان محمد نے عہدے پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

  • بیلفاسٹ : نایاب سرخ پانڈا چڑیا گھر سے فرار

    بیلفاسٹ : نایاب سرخ پانڈا چڑیا گھر سے فرار

    لندن : شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ کے چڑیا گھر سے نایاب نسل کا سرخ پانڈا اتوار کے روز اچانک غائب ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سرخ پانڈا، پانڈا کی ایک نایاب نسل ہے جو گزشتہ روز سے غائب ہے، پولیس کو یقین ہے کہ سرخ پانڈہ بیلفاسٹ کے خوبصورت علاقے گلین گورملی میں موجود ہے جسے جلد ہی دوباہ پکڑ کر چڑیا گھر میں واپس لے آئیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سرخ پانڈا رات میں عموماً درختوں والی جگہوں پائے جاتے ہیں، سرخ پانڈا فطرتاً جارحیت نہیں دکھاتا لیکن خطرہ محسوس کرے تو دفاعی پوزیشن میں آجاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ پانڈا گزشتہ برس جون میں بیلفاسٹ کے کیوہل چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا۔

    پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ علاقے میں بلی سے بڑا اور معدومیت کا شکار نایاب نسل کا کوئی جانور آئے فوری حکام کو مطلع کریں اور کار سواروں سے گزارش کی ہے کہ سرخ پانڈا کو سڑک عبور کرنے کے قوانین کا علم نہیں لہذا احتیاط سے گاڑی چلائیں۔

    سرخ پانڈا، پانڈا کی ایک نایاب نسل ہے جو مغربی چین، بوٹان، پاکستان، بھارت، لاؤس، نیپال اور برما کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این کے مطابق اس جاندار کو اپنی پناہ گاہوں یا رہائشی مقامات میں کمی کے باعث بقا کا خطرہ لاحق ہے۔ دنیا بھر میں اس پانڈا کی تعداد صرف 10 ہزار ہے۔

    واضح رہے کہ سرخ پانڈا کو پناہ گاہوں کی کمی کے علاوہ شکار کے باعث بھی بقا کا خطرہ ہے۔ اسے سرخ بھالو بلی بھی کہا جاتا ہے اور اس کی خوراک میں بانس کے علاوہ انڈے، پرندے اور کیڑے مکوڑے بھی شامل ہیں۔