Tag: escapes-major-disaster

  • ڈرائیورز کی حاضر دماغی ،  لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس خطرناک حادثے سے بچ گئی

    ڈرائیورز کی حاضر دماغی ، لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس خطرناک حادثے سے بچ گئی

    کراچی : ٹرین ڈرائیورز کی حاضر دماغی سے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی ، ٹریک پر رکاوٹ حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، ریلوےذرائع نے بتایا کہ دوڑ اور باندھی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹریک پر موجود رکاوٹ حادثے کا سبب بن سکتی تھی تاہم ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی سے بریک لگا کر ٹرین کوروک لیا۔
    .
    ریلوےذرائع کا کہنا تھا کہ لوہے سے بنی بڑی چادر نما رکاوٹ ٹرین کو روک کر الٹا سکتی تھی، جس کے باعث جانی نقصان کا خدشہ تھا۔

    یاد رہے رواں سال جون میں پشاور سے کراچی جانے والے خیبر میل کی ایک بوگی گدو اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھی ، تاہم مسافر ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا تھا۔

    واضح رہے کہ گھوٹکی کے قریب کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈی ریل ہوکر ڈاؤن ٹریک پر جا گری تھی جس کے فوری بعد ڈاؤن ٹریک پر آنے والی سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے جا ٹکرائی۔

    دلخراش حادثے میں کسمن بچوں اور خواتین سمیت 62 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

  • لاہور سے کراچی جانے  والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

    فاروق آباد : لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، پٹڑی ٹوٹنے کے باعث پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورسےکراچی جانےوالی شالیمارایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی، ریلوےحکام نے بتایا کہ سچاسودا ریلوے کے قریب پٹڑی ٹوٹ گئی ، جس کے بعد پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے7 بجے سے کھڑی ہے، پٹڑی کے ٹوٹنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، کچھ دیر بعد ریلوے ٹریک بحال کرکے ٹرین کوروانہ کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں کراچی سے لاہور جانے والی کراچی بھی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی ، نوابشاہ میں بوگی سے بریک کا ٹکڑا گرکر پٹری میں پھنس گیا تھا جبکہ علاقہ مکینوں نے شاہ حسین ایکسپریس کو کچھ دور ہی روک دیا کیونکہ شاہ حسین ایکسپریس کواسی ٹریک سےگزرنا تھا ، علاقہ مکینوں کی کوشش سےشاہ حسین ایکسپریس ممکنہ حادثے سے بچ گئی تھی۔