Tag: Esra Bilgic

  • ارطغرل غازی کے معروف کردار ’’آرتک بے‘‘ کے انتقال پر حلیمہ سلطان افسردہ

    ارطغرل غازی کے معروف کردار ’’آرتک بے‘‘ کے انتقال پر حلیمہ سلطان افسردہ

    ترکی کے مشہور زمانہ ڈرامے ارطغرل غازی میں ’’آرتک بے‘‘ کا اہم کردار نبھانے والے اداکار ایبرک پیکن کے انتقال نے ایسرا بلجیک (حلیمہ سلطان) کو افسردہ کردیا۔

    ایسرا بلجیک ترکی کی ایک معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں دھوم مچانے والے ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کیا اور اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث پاکستان میں بھی اپنے لاکھوں پرستار بنائے۔

    ایسرا نے اسی ڈرامے کے ایک اور اہم کردار آرتک بے یعنی ایبرک پیکن کے انتقال پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے انسٹاگرام پر ڈرامے کی پس پردہ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ایبرک پیکن بھی نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی ترکی زبان میں لکھا۔

    ’’آج ایک مشکل دن ہے، آج میں نے اپنے پیارے بھائی ایبرک کو کھودینے پر دل شکستہ ہوں۔‘‘

    انہوں نے مزید لکھا کہ ایبرک بھائی میرے سینئرز میں سے ایک تھے جنہوں نے اداکاری کے پیشے کے بارے میں میرے نقطہ نظر کو تبدیل کیا اور ان ہی کی وجہ سے دیرلیس ارطغرل کے ذریعے اداکاری کے شعبے میں میں نے پہلا قدم رکھا۔

    ایبرک انتہائی خوش مزاج انسان اور بہترین کو ایکٹر تھے جن کے ساتھ میں نے بہت اچھا وقت گزارا۔

    واضح رہے کہ ایبرک پیکن پیر کے روز ترکی میں انتقال کرگئے، انہیں کچھ عرصہ قبل پھیپھڑوں کا سرطان تشخیص ہوا تھا۔

  • ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل

    ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل

    انقرہ: شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے پہنچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں کی جانب سے اسرا کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرا بیلگیچ جم میں موجود ٹرینر سے باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں، دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کے لیے لی تھی اور یہ ویڈیو اُسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔

    یاد رہے کہ ’رامو‘ جرائم پر مبنی ایک ترکش ڈرامہ ہے جس کی نشریات کا آغاز ترکی میں ہوگیا ہے۔

    اِس سے قبل اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔

    ترک اداکارہ نے ’رامو‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہونے کی تاریخ اور دن سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 14 اکتوبر 1992 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہونے والی اسرا بیلگیچ کی پاکستان میں بھی فین فالوونگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مداح اداکارہ کی نئی تصاویر اور پوسٹس پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔

  • کرونا نہ ہوتا تو کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہوتی، حلیمہ سلطان

    کرونا نہ ہوتا تو کئی بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہوتی، حلیمہ سلطان

    کراچی: سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مقبول ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ ملک میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرچکا ہے، ڈرامے کی ہیروئن اداکارہ ایسرا بلجک پاکستانی شائقین کی سب سے پسندیدہ ترک اداکارہ بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ ایسرا بلجک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے موصول تبصروں کے ذریعے اپنی مقبولیت میں اضافے کا مشاہدہ کیا۔

    مقامی انگریزی روزنامہ سے گفتگو کرتے ہوئے حلیمہ سلطان نے کہا کہ جب میں نے ترکی کے نیوز چینلز پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو یہ کہتے ہوئے دیکھا کہ ارطغرل جیسے کامیاب منصوبے کو ان کے مقامی چینل پر نشر کیا جائے گا میں نے بیک وقت حیرت اور فخر محسوس کیا۔

    ایسرا بلجک کا کہنا ہے کہ اگر ہم پر کرونا وائرس بیماری نہ ہوتی تو میں اب تک کئی بار پاکستان کا دورہ کرسکتی تھی۔

    مزید پڑھیں: ارطغرل کی حلیمہ کو پاکستان پسند آگیا، میگزین کیلئے فوٹو شوٹ

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترک اداکارہ نے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنے کے بعد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    حلیمہ سلطان نے ایک پاکستانی مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ کی قیمتی تعریفوں کے لیے دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، آپ کی مدد سے مجھے واقعی خوشی ملتی ہے، ایسراکے پاکستان آمد کے اعلان کے بعد ڈوگن الپ کے کردار میں نظر آنے والے ایک اور اداکار، کیویت شیٹن گونر نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ برس دسمبر میں پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کو ہدایت کی تھی کہ وہ اردو میں مشہور ترک افسانوں کی سیریز ارطغرل غازی نشر کریں۔

  • ارطغرل کی حلیمہ کو پاکستان پسند آگیا، میگزین کیلئے فوٹو شوٹ

    ارطغرل کی حلیمہ کو پاکستان پسند آگیا، میگزین کیلئے فوٹو شوٹ

    کراچی: پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کو پاکستان بھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان نے پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروالیا۔

    ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کی تصویر  میگزین کے سرورق پر شائع کی گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارطغرل کی ہیروئن ایسرا بلجیک (حلیمہ سلطان) نے لکھا کہ ’ہیلو پاکستان‘ اور کہا کہ جون میں میرا نیا فوٹو شو شائع ہوا ہے اور میں سرورق پر موجود ہوں۔

    ایسرا بلجیک نے فوٹو شوٹ کرنے والی اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا، حلیمہ کی تصویر کو پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے بھی لائیک کیا۔

    esra bilgic halima sultan photoshoot

    مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس میں حلیمہ سلطان کی تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترک اداکارہ نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور اداکارہ کو خوش آمدید کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    esra bilgic halima sultan photoshoot

    esra bilgic halima sultan photoshoot