Tag: Essex lorry deaths

  • برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 39 افراد کا قتل منظم گروہ کی کارروائی قرار دے دیا

    برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 39 افراد کا قتل منظم گروہ کی کارروائی قرار دے دیا

    لندن : برطانوی پولیس نے کنٹینر سےبرآمد ہونے والی 39 چینی باشندوں کی لاشیں پورسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیں تاکہ قتل کی نوعیت اور طریقہ واردات کا معلوم کیا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی انگلینڈ کی کاونٹی ایسیکس کے علاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ہورہے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکام نے واقعے کے 11متاثرین کو ایمبولینس کے ذریعے جمعرات کے روز بروم فلیڈ اسپتال منتقل کیا تھا۔

    برطانوی پولیس پولیس کا خیال ہے کہ کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشیں جن میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں چینی ہیں۔

    پولیس نے قتل کے شبے میں ٹرک ڈرئیور 25 سالہ مورس مو روبنسن کو گرفتار کرکے تفتیش کررہے ہیں۔

    برطانیہ میں تعینات چینی سفیر لیو ژاومنگ نے ایکسس پولیس کی معاونت کےلیے ایک ٹیم اسپتال روانہ کی ہے جو لاشوں کی شناخت میں حکام کی مدد کرے گی تاہم چینی سفیر نے مقتولین کی شہریت کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چینی باشندے تھے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے شمالی آئرلینڈ میں تین جگہوں پر چھاپہ مارکارروائی کی تھی جبکہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے ک مذکورہ واقعے باقاعدہ ایک منظم گروہ ملوث ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کے علاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    ایسکس پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک سے برآمد ہونے والی 38 لاشیں بالغ افراد کی جبکہ ایک نابالغ شخص کی لاش ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے تاکہ تحقیقات میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

    ایسکس کے چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہو سکتا ہے۔

  • لندن میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی، ڈرائیور گرفتار

    لندن میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی، ڈرائیور گرفتار

    لندن: برطانیہ کے شہر ایسکس میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے،پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، برطانوی پولیس کے مطابق کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے یہ لاشیں چین کے باشندوں کی ہیں۔

    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر بیلجیئم سے سے ایسکس آیا تھا جس کے بعد بیلجیئم نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    مزید پڑھیں: شمالی انگلینڈ میں ٹرک سے 39 لاشیں برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور مورس مو روبنسن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے جسے اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    کنٹینر ڈرائیور مورس مو روبنسن

    واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کے علاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    ایسکس پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک سے برآمد ہونے والی 38 لاشیں بالغ افراد کی جبکہ ایک نابالغ شخص کی لاش ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے تاکہ تحقیقات میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

    ایسکس کے چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہو سکتا ہے۔