Tag: establishment division

  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کردیا

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کردیا

    اسلام آباد : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کردیا ، جن میں گریڈ 19 کے افسر سمیر احمد سید ،محمد علی رندھاوا شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کردیا اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تعینات افسران میں گریڈ 19 میں سمیر احمد سید شامل ہیں۔

    سمیر احمد سید شہبازدورمیں لاہور کے ڈی سی ا ورڈی جی ایل ڈی اےرہ چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ گریڈ 19کےافسر محمد علی رندھاوا اور گریڈ18کےوسیم احمد بھی ڈپٹی سیکریٹری کو بھی وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کیا گیا ہے۔

    محمد علی رندھاوا بھی شہباز شریف کے ساتھ ماضی میں کام کرچکے ہیں۔

    خیال رہے وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کاامکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے پچیس بیوروکریٹس کےنام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں ، یہ افسران ن لیگ کےساتھ پنجاب اوروفاق میں کام کرچکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اپنے ماتحت اداروں میں اہم اقدامات

    کرونا وائرس: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اپنے ماتحت اداروں میں اہم اقدامات

    اسلام آباد: کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اپنے ماتحت اداروں میں ملازمین کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیٹرز کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ماتحت اداروں و دفاتر کے نام مراسلہ لکھا ہے، مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ ماتحت دفاتر میں ملازمین کی تعداد نصف کر دی جائے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نصف ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ماتحت اداروں میں مصافحہ اور معانقہ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ماتحت دفاتر میں کاغذی دستاویزات کی جگہ الیکٹرانک فائلز استعمال کی جائیں، کاغذی دستاویز استعمال کرنے کی صورت میں فائل سینی ٹائز کی جائے گی۔

    مراسلے میں ماتحت دفاتر میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہوں گے۔ تمام دفاتر میں صبح و شام جراثیم کش اسپرے ہوں گے جبکہ دفاتر کے کمروں اور فرنیچر کی روز سینی ٹائزیشن ہوگی۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے دفاتر میں وزیٹرز کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس کے 3 لاکھ 54 ہزار 461 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 938 ہے۔

    اب تک ملک میں کرونا وائرس سے 7 ہزار 109 اموات ہوچکی ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 414 ہوگئی ہے۔

  • سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کی نئی پالیسی جاری

    سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کی نئی پالیسی جاری

    اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمتوں میں بھر تیوں کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔نئی پالیسی کے تحت گریڈ سولہ سے اوپر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی

    ۔سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے لئے نئی پالیسی جاری کردی گئی ہے۔ جس کے کا اطلاق تمام سرکاری محکموں خود مختار نیم خود مختار اداروں، اتھارٹیوں اورکارپوریشنوں پرہوگا۔

    گریڈ سولہ سے اُوپر کے ملازمین کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔ اگریڈ تین سےپندرہ تک کے ملازمین کی بھرتی سول سرونٹس کے رول پندرہ جبکہ گریڈایک سے تین کے ملازمین کی بھرتی سول سروس کے رول سولہ کے تحت ہوگی۔

    بھرتی سے قبل تمام اداروں کو اپنے بھرتی کے قوانین وضع کر نے ہوں گے۔ پالیسی کے تحت خالی اسامیوں کے لیئے اخبارات میں اشتہار دینا ہوں گے۔ اورپندرہ دن کے اندرخالی اسامیوں کے لیئے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

    ملازمتوں کا اشتہار شائع ہونے کے بعد ساٹھ دن میں بھرتی کا عمل مکمل کر نا ہو گا۔ کسی بھی اسامی کے لیئے میرٹ پر سختی سے عملد درآمد کیا جائے گا۔ پالیسی کے مطابق سفارش یا اثر ورسوخ استعمال کر نے والے امیدوارکونااہل قراردیا جائے گا۔