Tag: ethiopian airlines

  • پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز ، ایک اور غیر ملکی ایئرلائن نے بھی وضاحت طلب کرلی

    پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز ، ایک اور غیر ملکی ایئرلائن نے بھی وضاحت طلب کرلی

    اسلام آباد : پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز کے معاملے پر ایتھوپین ائیرلائن نے سول ایوی ایشن سے پاکستانی پائلٹوں کی اسناد اور لائسنس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ، یورپی یونین، یوکے کے بعد پائلٹوں کےمشتبہ لائسنسز کے حوالے سے ایتھوپین ائیرلائن نے بھی سول ایوی ایشن سے وضاحت طلب کر لی اور ائیرلائن انتظامیہ نے پاکستانی پائلٹوں کی اسناد اور لائسنس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

    ایتھوپین ائیرلائن انتظامیہ نے وزارت خارجہ اور سی اے اے حکام کو خط لکھا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز نے دنیا بھر کی طرح ایتھوپیا میں بھی تشویش پیدا ہوئی ، ایتھوپین ائیرلائن میں 5 پاکستانی پائلٹ کام کررہے ہیں۔

    خط میں کہا گیا پائلٹس میں میاں طاہر ریحان، شہزاد عزیز، محمد جمیل، انعام اللہ جان اور محمد سہیل شامل ہیں ، پانچوں پائلٹ گزشتہ ایک سال سے ایتھوپین ائیرلائن بطور کپتان خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

    ایتھوپین ائیرلائن کا کہنا ہے کہ مشتبہ لائسنس کے حوالے سے ائیرلائن سی ای او کی پاکستانی پائلٹس سے میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں پائلٹس کی نوکریاں لائسنس اور اسناد کی تصدیق سے مشروط کی گئی ہیں۔

    خط میں مزید کہا گیا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پانچوں پائلٹس کی اسناد اور لائسنس کے اصلی یا جعلی ہونے سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرے، پاکستانی سی اے اے سے لائسنز ہولڈر پائلٹس 30سال تک پی آئی اے میں بھی کام کرتے رہے ہیں، پائلٹس کو لائسنسز کئی برس قبل سی اے اے پاکستان نے جاری کی۔

  • لاہورایئرپورٹ پرایتھوپین ائیرلائن کےطیارےکی ہنگامی لینڈنگ

    لاہورایئرپورٹ پرایتھوپین ائیرلائن کےطیارےکی ہنگامی لینڈنگ

    لاہور : ایتھوپین ائیرلائن کی پرواز میں دو غیرملکی مسافروں کےدرمیان جھگڑے کے باعث پرواز کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے بیجنگ جانے والی ایتھوپیئن ایئرلائن کی پرواز میں 2 مسافروں نے دوران پرواز جھگڑے میں ایک دوسرے کو لہولہان کردیا۔

    ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ ادیس ابابا سے بیجنگ جارہا تھا جس کی صبح دس بجکر چالیس منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

    ایتھوپین ائیرلائن کےجہاز کے لاہور پہنچنے پر اے ایس ایف نے دونوں مسافروں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور عملے کے رکن سمیت انہیں ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد دی گئی۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی طیارے کو بیجنگ جانے کی اجازت دی جائے گی۔ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ایتھوپیئن ایئرلائن کے طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔

    مزید پڑھیں:دورانِ پرواز جھگڑے کے سبب جہازکی ایمرجنسی لینڈنگ

    یاد رہےکہ گزشتہ سال مارچ میں اسلام آبادجانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پروازکو مسافروں کے جھگڑے کے سبب لاہورمیں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

    واضح رہےکہ قطرایئرلائن کیو آر 614 میں دورانِ پرواز باپ بیٹے کا عملے سے جھگڑا ہواتھاجس کے سبب طیارے کوعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی تھی۔