Tag: ethlet

  • گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کے دوران دو بھارتی آفیشلز گرفتار

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کے دوران دو بھارتی آفیشلز گرفتار

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں جہاں بھارت مختلف کھیلوں میں میڈلز سمیٹ رہا ہے وہیں دوسری جانب دو بھارتی آفیشلز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے زریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھارتی و فد کے دو آفیشلز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ پولیس نے انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجیو میتھا نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ ریسلنگ کے میچ ریفری ویرندر ملک پر جسنی طور پر ہراساں کرنےکا الزام ہے۔ دونوں آفیشلز کو پیر کے روز گلاسگو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

  • کامن ویلتھ گیمز: باکسرمحمد وسیم سےمقابلےمیں آسٹریلوی باکسرفاتح قرار

    کامن ویلتھ گیمز: باکسرمحمد وسیم سےمقابلےمیں آسٹریلوی باکسرفاتح قرار

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے محمد وسیم طلائی تمغہ تو نہ جیت سکے اس کے باوجود محمد وسیم کے عزیزو اقارب ان کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا ہے، گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں سونے کے تمغے کے حصول میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کامیاب نہ ہوسکے، اس کے باوجود محمد وسیم کے عزیزواقارب نے ان کی پررفامنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں فائنل تک پہنچنا ہی محمد وسیم کی کامیابی ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ جب دو حریف رنگ میں اترتے ہیں تو ایک تو کامیابی اور دوسرے کو شکست ہوتی ہے، محمد وسیم نے پورے ملک میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، دولت مشترکہ کھیلوں میں باکسر محمد وسیم کا طلائی تمغہ جیتنے کا خواب نہ پورا نہ ہوسکا، چاندی کا تمغہ جیتنے پر بھی محمد وسیم کے اہل علاقہ نے ہار کو تسلیم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

  • کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی ایتھلیٹس نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام

    کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی ایتھلیٹس نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام

    گلاسگو :کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی دستہ تاحال کوئی گولڈ میڈل تو نہیں جیت سکا۔ لیکن جوڈو، ریسلنگ اور باکسنگ کے ایونٹس میں قومی ایتھلیٹس کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں اڑتالیس رکنی پاکستانی دستے نے گولڈ میڈل جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائی  لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

    لان بالز، سوئمنگ ، ٹیبل ٹینس ،ویٹ لفٹنگ، شوٹنگ ، سائکلنگ بیڈمنٹن، باکسنگ، اسکواش، جوڈو، گمناسٹک اور ریسلنگ میں قومی ایتھلیٹس تمغے کے حصول کیلئے میدان میں تو اترے لیکن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے۔ جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے چاندی کا تمغہ سینے پر سجایا تو ریسلنگ میں اظہر حسین اور قمر عباس نے پاکستانی کی لاج رکھی۔

    ٹیبل ٹینس، سوئمنگ، لان بالز سمیت کئی کھیلوں میں پاکستانی ایتھلٹس نے انتہائی مایوس کیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کی تمام تر امید باکسر محمد وسیم سے ہے۔ جو باون کلو گرام کیٹگری کا فائنل کھیلیں گے۔دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان اب تک صرف تین میڈلز ہی جیت سکا ہے۔