Tag: EU Ambassador

  • یورپی یونین کی سفیر قومی ترانے کی میوزک ویڈیو میں جلوہ گر

    یورپی یونین کی سفیر قومی ترانے کی میوزک ویڈیو میں جلوہ گر

    یورپی یونین کی سفیر نے مہارت کے ساتھ قومی ترانے کی دھن بجانے کا شان دار مظاہرہ کیا، اور میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کے ساتھ جشن یوم آزادی منانے کے لیے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی۔

    پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہوئیں اور پاکستانی فن کاروں کے ساتھ اپنی پرفارمنس کو خوب صورت پاکستانی کلچر کے نام کیا۔

    انھوں نے پاک سرزمین شاد باد، کشور حسین شاد باد، تو نشانِ عزم عالی شان، ارض پاکستان پر مہارت کے ساتھ ٹرمپٹ بجایا۔

    میوزک ویڈیو میں گلگلت بلتستان کے دولت ولی بیگ نے ستار بجایا، سندھ کے سمیر احمد نے الیکٹرک گٹار پلے کیا، پنجاب کے بانسری نواز سلمان عادل، خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے کی بورڈسٹ سرمد غفور، اور اسلام آباد کی گٹارسٹ آمنہ نظامی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

  • یورپی یونین کا پاکستان کیلئے بڑی سہولیات کا اعلان

    یورپی یونین کا پاکستان کیلئے بڑی سہولیات کا اعلان

    اسلام آباد : یورپی یونین سفیر محترمہ اندرولا کمنارا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پاکستان کو تکنیکی سہولتوں میں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےیورپی یونین سفیر محترمہ اندرولا کمنارا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان،یورپی یونین میں تجارتی، سیاسی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدیدخلاف ورزیوں پرروشنی ڈالی اور ہندوستان میں امتیازی شہریت ترمیمی قانون سے بھی مطلع کیا۔

    اس موقع پر یورپی یونین سفیر نے ایف اےٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی سہولتوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان 13 ملین یورو کا معاہدہ طے

    یاد رہے یورپی یونین اورپاکستان کے درمیان پبلک فنانشل مینجمنٹ کیلئے13 ملین یوروکا معاہدہ طے پایا تھا ، معاہدے کے تحت یورپی یونین میکروفسکل پالیسیوں،بجٹ تیاری ،فورکاسٹنگ کیلئے معاونت دےگا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا تھا کہ پروگرام کی مدد سے معاشی،معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا، پبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کارسندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا، ہمیں ملک میں مساوی معاشی وسماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔

  • یورپی یونین کے سفیر کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ

    یورپی یونین کے سفیر کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد: پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئس کوٹین نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرتے ہوئے انتخابات میں جیتنے پر مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق جین فرینکوئس جو کہ پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ہیں، نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی۔ یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات میں عمران خان کو انتخابات میں کام یابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

    جین فرینکوئس نے آج پیر کے روز بنی گالہ میں ملاقات کے دوران وزارتِ عظمیٰ کے لیے امیدوار عمران خان کی نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

    عمران خان اور یورپی یونین کے سفیر کے درمیان باہمی دل چسپی کے متعدد امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

    جین فرینکوئس نے کہا کہ یورپی یونین کی پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرنے میں دل چسپی ہے، یورپی یونین سیکورٹی، معیشت، تعلیم اور دیہی ترقی میں اشتراک کے لیے تیار ہے۔

    یورپی یونین کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس منصوبے پر یورپی یونین کو اعتراض نہیں، پاکستان میں ترقی و استحکام کے خواہاں ہیں۔

    عمران خان کو پاکستان کا آئندہ وزیراعظم نامزد کردیا گیا


    چیئرمین تحریکِ انصاف کی جانب سے یورپی یونین سفیر کا خیر مقدم کیا گیا، عمران خان نے مبارک باد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر یورپی یونین کے سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق یورپی یونین کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی شریک تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور اتحادی جماعتوں نے آج چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں منعقد ہونے والی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزارتِ عظمیٰ کے منصب کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو  زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔