Tag: EU On Death Sentence

  • یورپی یونین نے سزائے موت پر دوبارہ پابندی کا مطالبہ کردیا

    یورپی یونین نے سزائے موت پر دوبارہ پابندی کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: یورپی ممالک کی تنظیم ای یو نے پاکستان میں سزا موت پر پابندی اٹھائے جانے کے خلاف شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے۔ پابندی دوبارہ لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

    یورپی یونین نے پاکستان کی جانب سے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کے معاملے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پابندی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر لارس گنار وگیمارک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سزائے موت مؤثر ہتھیار نہیں ہے۔

    یورپی یونین کے سفیر نے پابندی کو جلد از جلد دوبارہ عائد کرنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ہر صورتحال میں سزائے موت کے خلاف ہے۔

    لارس گنار نے یقین دلایا کہ یورپی یونین سانحہ پشاور کے بعد غم کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہے، لارس گنار کاکہنا ہے کہ پاکستان کے اس فیصلے سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔