Tag: euro

  • پاکستان کی ڈھائی سال بعد عالمی بانڈز مارکیٹ میں انٹری ، تیاری مکمل

    پاکستان کی ڈھائی سال بعد عالمی بانڈز مارکیٹ میں انٹری ، تیاری مکمل

    اسلام آباد : حکومت نے عالمی بانڈزمارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی، پاکستان کا یورو بانڈ اور سکوک جاری کرنے کا ارادہ ہے، وزارت خزانہ نے اجراء کیلئے مالیاتی مشیروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈھائی سال بعد عالمی بانڈز مارکیٹ میں انٹری کی تیاری کرلی ہے ، پاکستان ایک بار پھر یورو اور سکوک بانڈز جاری کرے گا۔

    یورو اورسکوک بانڈزکےاجراء کے لئے وزارت خزانہ نے مالیاتی مشیروں کی درخواستیں طلب کرلیں ہیں، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ چودہ اکتوبر ہے۔

    وزارت خزانہ یورو اور سکوک بانڈز کے لئے الگ الگ مالیاتی مشیروں کے کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے، ایک کنسورشیم میں سکوک بانڈز کے لئے اور ایک یورو بانڈز کے لئے ہوگا۔

    حکومت دو ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ان بانڈز کی میچورٹی ایک سال کی ہوگی۔

    یاد رہے مالی سال دوہزارسترہ اٹھارہ میں پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کے بانڈزجاری کئےتھے، ان میں ایک ارب ڈالر کے پانچ سالہ سکوک بانڈز اور ڈیڑھ ارب ڈالر کے دس سالہ یورو بانڈز شامل تھے۔

  • سعودی عرب کا پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

    سعودی عرب کا پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

    ریاض: سعودی عرب نے پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا اور دو بینکوں کو عالمی رابطہ کار اور بک رنر بھی مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پہلی مرتبہ یورو بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک کے دو بینکس عالمی سرمایہ کاروں سے مذاکرات کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ بینکوں کے مرکزی منتظمین بک رنر بھی ہوں گے، یہ بات بانڈز کے اجرا کی کارروائی میں شریک ایک بینک کی جانب سے جاری دستاویز میں بتائی گئی۔

    سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ بانڈز 8 سے 20 سال کی مدت کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں، سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مملکت یورو بانڈز کے اجرا کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

    سعودی عرب نے رواں سال جنوری میں 7.5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کیے تھے، سعودی عرب کے یونٹ ڈیبیٹ کے سربراہ کے ایک بیان کے مطابق مملکت رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 5 ارب ڈالر کے سکوک جاری کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی بانڈز کے مالک ممالک میں سعودی عرب پوری دنیا میں گیارہویں نمبر پر آگیا ہے۔

    دریں اثنا یہ بات بھی واضح کی گئی تھی کہ سعودی عرب نے 171.6 ارب ڈالر کے بانڈز خریدے ہوئے ہے، یہ اعداد وشمار 2018ء کے اختتام کے ہیں۔ سعودی عرب نے دسمبر 2018ء کے دوران 1.7 ارب ڈالر کے امریکی بانڈز خریدے تھے ۔

  • یورو کرنسی کیسے چھپتی ہے ‘ ویڈیو دیکھئے

    یورو کرنسی کیسے چھپتی ہے ‘ ویڈیو دیکھئے

    کرنسی نوٹ انسانی زندگی میں انتہائی اہم مقام رکھتے ہیں اور آج کی جدید دنیا میں ان کے بغیر بقا ءکا تصور ہی محال ہے‘ ایسی ہی ایک کرنسی یورو بھی ہے جس کا شمار طاقتور کرنسیوں میں ہوتا ہے۔

    یورپین یونین سے وابستہ بیشتر ممالک کی مشترکہ کرنسی نام یورو ہے اور یہ ڈالر سے بھی زیادہ مضبوط کرنسی ہے اور دنیا بھر میں لین دین ایک اور بڑا ذریعہ بھی ہے۔

    یورو نامی اس کرنسی کو 1999 میں دنیاوی معیشت میں متعارف کیا گیا اور 2002 میں اسے سکوں اور نوٹوں کی شکل میں جاری کیا گیا۔ یورپی یونین کے تمام ممالک اس کرنسی کو اپنا سکتے ہیں اگر وہ کچھ مالیاتی شرائط کو پورا کر لیں۔

    دنیا بھرکی مختلف کرنسیوں کے ناموں کے پیچھے چھپی حقیقت

    تمام ممبر ممالک کے لیے آخر کار اس کرنسی کو اپنانا لازمی ہے۔ 2004 تک آسٹریا، بلجیم، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان (گریس)، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈ، پرتگال، اور سپین اسے اپنا چکے ہیں۔

    یورو کرنسی 1، 2، 5، 10، 20، 50 سینٹ اور 1 اور 2 یورو کے سکوں اور 5، 10، 20، 50، 100، 200 اور 500 یورو کے نوٹوں پر مشتمل ہے۔

    یورپیین سنٹرل بنک کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں یورو کی چھپائی کا مکمل عمل دکھایا گیا ہے کہ کس طرح عام کاغذ سے دنیا کی مضبوط کرنسی کا سفر طے ہوتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یونان دیوالیہ ہونے جارہا ہے، یوروزون متاثرہوگا

    یونان دیوالیہ ہونے جارہا ہے، یوروزون متاثرہوگا

    ایتھنز: یونان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایتھنز عالمی مالیاتی ادارے’ آئی ایم ایف‘ کی آئندہ قسط ادا نہیں کر سکے گا، یونان کو یہ قسط اگلے ماہ ادا کرنی ہے۔

    یونان کے وزیر داخلہ نکوس فوتسس نے میگا ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو جون میں 1.6 ارب یورو ادا کیے جانا ہیں لیکن فی الحال یہ رقم ادا نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس حقیقت سے تمام حلقے واقف ہے کہ یونان کے پاس وسائل نہیں ہیں۔

    یونان نے قرض دینے والے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے دیے جانے والے اُن تمام انتباہات کو بھی رد کر دیا ہے، جو اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے دوران کیے گئے تھے۔

    یونانی وزیرداخلہ فوتسس نے مزید کہا کہ ایتھنزکے آئی ایم ایف اورقرضہ فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ پانچ جون کے بعد ایتھنز حکام کے ذمے آئی ایم ایف کی چار اقساط ہو جائیں گی اور یونانی حکومت اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ اس مقصد کے لیے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے دیے جانے والے مالیاتی پیکج کواستعمال نہیں کیا جائے۔

    اگر یونانی حکومت اپنے ذمے واجب الادا یہ رقم لوٹانے میں کامیاب نہیں ہوتی تو اس کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا اور اس کا یورو کرنسی زون سے اخراج بھی ممکن ہے۔

  • پانچ اہم کرنسیوں پر منافع ایک فیصد کرنے کی منظوری

    پانچ اہم کرنسیوں پر منافع ایک فیصد کرنے کی منظوری

    کراچی: مرکزی بینک نےڈالر سیمت دیگر غیر ملکی کرنسیوں پرمنافع ایک فیصد کر دیا ہے۔

     اسٹیٹ بینک اعلامیہ کےمطابق ڈالرکےعلاوہ یورو،پائونڈ،ریال اور درہم شامل ہیں،اس سے پہلےانٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں پچیس پیسےتک کےفرق کی اجازت تھی۔

    اسٹیٹ بینک نے اس صمن میں سرکلرجاری کردیا ہے،کرنسی مارکیٹ ڈیلرزکی جانب سےاس اقدام کا خیر مقدم کیاگیاہے۔

    کرنسی ڈیلرزکاکہنا ہےکہ فاریکس مارکیٹ کے مسائل حل ہونےسےڈیلرز سیمت دیگرافرادکو بھی فائدہ ہوگا۔

  • روپےکی قدرمیں کمی، ڈالر10پیسے مہنگاہوگیا

    روپےکی قدرمیں کمی، ڈالر10پیسے مہنگاہوگیا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں بیس پیسے کی کمی جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں دس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدردس پیسے کے بعد ایک سو دو روپے نوے پیسے ہوگئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمتِ خرید ایک سودوروپے جبکہ قیمت فروخت ایک سودوروپے پچاس پیسے ہوگئی۔

    برطانوی پاؤنڈ کی قیمتِ فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے، کنیڈین ڈالر ترانوے روپے اسی پیسے ، یورو ایک سو تینتیس روپے پچاس پیسے، سعودی ریال ستائیس روپے چالیس پیسے، یواے ای درہم اٹھائیس روپے پچاس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اور چھیانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر جب کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تیس پیسے کے بعد ایک سو دو روپے پچاسی پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپےپچاس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو تین روپے ہوگئی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے ، کنیڈین ڈالر چورانوئے روپے ، یورو ایک سو چونتیس روپے،سعودی ریال ستائس روپے چالیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے پچیس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب اٹھارہ روپے اور ستانوئے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • کرنسی مارکیٹ میں ڈالراوردیگرکرنسیوں کی قدرمیں اضافہ

    کرنسی مارکیٹ میں ڈالراوردیگرکرنسیوں کی قدرمیں اضافہ

    کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر، پاؤنڈ اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں روپے کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے چالیس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے اسی پیسے رہی، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت ایک سو سرسٹھ روپے اسی پیسے، کنیڈین ڈالر چورانوئے روپے، یورو ایک سو تینتیس روپے اسی پیسے، سعودی ریال ستائس روپےچالیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے دس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اسی پیسے اور ستانوئے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔