Tag: Euro 2020

  • انگلینڈ، یوکرین کو روند کر یورو کپ کے سیمی فائنل میں جا پہنچا

    انگلینڈ، یوکرین کو روند کر یورو کپ کے سیمی فائنل میں جا پہنچا

    انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں یوکرین کو شکست دے کر یورو کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے اہم میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں چار صفر سے کامیابی حاصل کی،کپتان ہیری کین نے دو گول کیے ،ہیری میگوائر اورہیڈرسن نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

    اسی تاریخ فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ پچیس سال بعد یورپی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں داخل ہوا۔

    اس سے قبل ڈنمارک نے چَیک ری پبلک کو ایک کے مقابلے دوگول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، اسپین اور اٹلی پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے جرمنی کو 2-0 سے شکست دی تھی، انگلینڈ کی جانب سے ایک گول اسٹیرلنگ اور ایک گول ہیری کین نے کیا۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ نے 1966 کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جرمنی کو شکست دی، انگلش ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے برطانوی شہزادہ ولیم ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن اور معروف فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی موجود تھے۔

  • یورکپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ

    یورکپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ

    یوروکپ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے، دفاعی چیمپئن پرتگال کے بعد عالمی چیمپئن فرانس بھی ایونٹ سے آؤٹ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی چیمپئن فرانس یوروکپ سے باہر ہوگیا، سوئٹزرلینڈ نے اعصاب شکن مقابلے میں فرانس کو شکست دے کر ایونٹ سے آوٹ کیا اورایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

    میچ میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کانٹےکامقابلہ ہوا، سوئٹزرلینڈ نےمیچ آخری منٹ میں گول کرکے اسکور3-3 سےبرابر کیا، اہم میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، اضافی وقت میں سوئٹزرلینڈنے فرانس کو4 کےمقابلےمیں5 گول سے شکست دےکرعالمی چیمپئن کویوروکپ سےباہر کیا۔

    دوسرے میچ میں اسپین نےکروشیاکو ہرا کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔

    گذشتہ روز کھیلے گئے میچز میں بیلجئیم نے پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے کر یورو کپ سے باہر کیا جبکہ چیک رپبلک نے ہالینڈ کو اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔