Tag: Euro 2024

  • یورو کپ، اسپین جرمنی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    یورو کپ، اسپین جرمنی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    اسپین جرمنی کو یورو کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، اسپین نے ایکسٹر ٹائم کے آخری منٹ میں گول کرکے کامیابی سمیٹ لی۔

    کوارٹر فائنل کا میچ اششٹٹ گارڈ میں کھیلا گیا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی، میچ کے 51 ویں منٹ میں ڈینی المو نے گول کرکے اسپین کو برتری دلانے میں مدد فراہم کی۔

    جرمنی کی ٹیم نے مخالف پر کئی حملے کئے، فلورین ورٹز نے جرمنی کی جانب سے مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

    مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 15،15 منٹ کے دو ہاف دیے گئے۔

    ہاردک پانڈیا کی پوسٹ پر مداحوں نے سوالات اٹھا دیے

    مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل اسپین نے مائکل مرنو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جسے جرمنی برابر نہ کرسکی۔ اس طرح اسپین نے مقابلہ دو ایک سے جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

  • نیدرلینڈز اور ترکیے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    نیدرلینڈز اور ترکیے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    نیدرلینڈز اور ترکیے کی ٹیمیں یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں، نیدرلینڈز نے رومانیہ کو تین صفر سے شکست دی۔

    نیدرلینڈز اور رومانیہ کے درمیان میونخ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے پہلے ہاف میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

    میچ کے 20 ویں منٹ میں کوڈی گیپکو نے گول کرکے نیدرلینڈ کو برتری دلائی، وقفے تک رومانیہ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

    رومانیہ نے دوسرے ہاف میں بہتر کھیل پیش کیا لیکن 83 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی جانب سے ڈونیئل مالن نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔

    انجری ٹائم میں ڈونئیل اپنا دوسرا اور مجوعی طور پر تیسرا گول کرکے نیدرلینڈز کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

    دوسرے میچ میں ترکیے نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی، جس کے بعد یورو کپ میں کوارٹر فائنل کے لیے آٹھ ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بننے والے نا قابل فراموش ریکارڈز

    واضح رہے کہ نیدرلینڈز، پرتگال، اسپین، انگلینڈ، فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور ترکیے ٹاپ ایٹ ٹیموں میں شامل ہوچکی ہیں۔

  • یورو کپ، اسپین نے اٹلی کو ایک صفر ہرا دیا

    یورو کپ، اسپین نے اٹلی کو ایک صفر ہرا دیا

    یورو کپ فٹ بال کے مقابلے میں اسپین نے اٹلی کو ایک صفر سے شکست مات دیدی، اسپین کو برتری کھیل کے 55 ویں منٹ میں ملی۔

    اٹلی کے کھلاڑی ریکارڈو کیلا فیوری نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچادی۔جس کا اسپین نے بھرپور فائدہ اُٹھایا، اسپین کی اون گول کی برتری کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

    دوسری جانب یورو کپ 2024 میں فرانسیسی ٹیم کے کپتان ایمباپے زخمی ہوگئے وہ ہیڈ شاٹ لگانے کی کوشش میں حریف کھلاڑی کے کندھے سے ٹکرا گئے۔

    جرمنی میں کھیلے جا رہے یورو کپ 2024 کے سلسلے میں ڈسلڈورف میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فرانسیسی ٹیم کو اس وقت بڑا نقصان اٹھانا پڑا، جب ٹیم کے کپتان اور فارورڈ کائلیان ایمباپے ہیڈ شاٹ لگانے کی کوشش کے دوران حریف کھلاڑی کے کاندھے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

    یہ چوٹ اتنی شدید تھی کہ ایمباپے کی ناک سے خون بہنے لگا جب کہ کھلاڑی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 28 رنز سے زیر کردیا

    میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیشومپس نے کہا کہ آج کا دن کپتان کے لیے اچھا نہیں تھا اور ان کی ناک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یورو کپ 2024 میں کائلیان ایمباپے فرانس کی امیدوں کا محور ہیں، ٹیم کے اس اہم کھلاڑی نے فرانس کے لیے 80 میچوں میں 47 گولز اسکور کیے ہیں۔