Tag: Euro Bond

  • یورو بانڈ کے 500 ملین ڈالر موصول، زرمبادلہ کے ذخائرمیں 15سو ملین ڈالرکا اضافہ

    یورو بانڈ کے 500 ملین ڈالر موصول، زرمبادلہ کے ذخائرمیں 15سو ملین ڈالرکا اضافہ

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 02 اکتوبرکواختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 20,054.2 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بنک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 15,202.0 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 4,852.2 ملین امریکی ڈالرہے۔

    مرکزی بنک اوردیگر بینکوں کے پاس موجود رقم کا کل میزان 20,054.2 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 02 اکتوبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 15,202 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    رواں ہفتے پاکستان کو آئی ایم ایف سے یورو بونڈ کی مد میں 500 ملین امریکی ڈالر حاصل ہوئے ہیں جبکہ 376 ملین امریکی ڈالرکولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں اور263 ملین امریکی ڈالر سنڈیکیٹ فنانسنگ کی مد میں حکومتِ پاکستان کو موصول ہوئے ہیں۔
    (more…)

  • پاکستان نے انٹر نیشنل ڈیٹ مارکیٹ میں 50کروڑ ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیے

    پاکستان نے انٹر نیشنل ڈیٹ مارکیٹ میں 50کروڑ ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیے

    اسلام آباد:‌ پاکستان نے انٹر نیشنل ڈیٹ مارکیٹ میں پچاس کروڑ ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیے.

    وزیرِ خزانہ کے مطابق جاری کردہ یورو بانڈز کی مدت دس سال ہوگی اور اس پر شرح سود آٹھ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگی، بانڈز کیلئے ایک ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئی۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق دوہزار سولہ میں گزشتہ بانڈز کی میچیورٹی کے باعث زیادہ پیشکشں ہونے کے باوجود صرف پچاس کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کئے گئے۔

    یورو بانڈ کے اجراء کے روڈ شوز برطانیہ اور امریکہ میں منعقد کئے گئے، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی جانب دو سال میں تیسری بار بانڈز کے زریعے قرض کاحصول حکومت کی مالیاتی اصلاحاتی پالیسی کمزرو ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

    ٹیکسوں کے حصول میں معمولی بہتری ہوئی ہے جبکہ توانائی کے شعبے کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

  • موڈیزنے یورو بانڈ کے اجراء کو مثبت قراردے دیا

    موڈیزنے یورو بانڈ کے اجراء کو مثبت قراردے دیا

    کراچی: ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی جانب سے یورو بانڈز کے اجراء کو مثبت قراردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستانی کے یورو بانڈز کے اجراء کو بی تھری ریٹنگ دی ہے۔

    موڈیزکے مطابق پاکستانی معیشت ابھی بھی مشکلات کا شکارہے اورپاکستان کی فی کس آمدنی دیگرممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

    موڈیزکے مطابق پاک چین اقتصادی راہدای پاکستان کی معاشی بہتری کا باعث بنے گی۔

    دوسری جانب حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت کافی اصلاحات کی ہیں جن میں بجٹ خسارے میں کمی، توانائی کے شعبے میں بہتر ی اورنجکاری شامل ہیں۔

    پاکستان کے مالیاتی اشارئیے کمزور اورحساس ہیں، پاکستانی معیشت کو مالیاتی اورسیاسی خطرات درپیش ہیں

  • اسلامی سکوک بانڈزآئندہ ماہ جاری کئے جائینگے

    اسلامی سکوک بانڈزآئندہ ماہ جاری کئے جائینگے

    اسلام آباد: حکومت نے مالیاتی اور اقتصادی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے آئندہ ماہ اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تھری جی اور فور جی سپیکٹرزم کی نیلامی اور یورو بانڈز کے کامیاب اجراءکے بعد اب اسلامی سکوک بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    یورو بانڈز کے اجراءمیں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی تھی اور پاکستان کو توقع سے زیادہ آمدنی ہوئی ، پاکستان سات سال کے بعد بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں دوبارہ واپس آیا ہے۔

    اب اسلامی سکوک بانڈز کے اجراءکے عمل کو بھی کامیاب بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجہ میں اس کی کامیاب فروخت کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کو بھرپور طریقے سے راغب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔