Tag: euro cup 2016

  • یورو کپ فٹبال میں فرانس کی شکست، پیرس میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    یورو کپ فٹبال میں فرانس کی شکست، پیرس میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    پیرس : یورو کپ فٹبال میں فرانس کی شکست فینز کو برداشت نہیں ہوئی، پیرس میں ہنگامے پھوٹ پڑے، شائقین نے جلاؤ گھیراؤ کیا اور خوب تھوڑ پھوڑ کی، جس کے بعد ایفل ٹاور بند کردیا گیا ہے۔

    france-1

    فرانس کے چاہنے والے ٹیم کی شکست پر آپےسے باہر ہوگئے، پیرس کے فینز زون میں نوے ہزار کے قریب شائقین بڑی اسکرین پر فائنل معرکہ دیکھ رہے تھے ۔ میزبان ٹیم کو شسکت ہوئی تو جذباتی فینز نے موٹر سائیکل اور کار کو آگ لگائی، توڑ پھوڑ کی اور ایفل ٹاور جانے والی روڈ بلاک کردی۔

    frce2

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کینین کا استعمال کیا، حالات قابو کرنے کے لئے فرانس میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    fene

    france-2

    یاد رہے کہ یورو کپ 2016 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال نے فرانس کو 1-0 سے شکست دیدی تھی۔

  • یورو کپ 2016ء: پرتگال نے فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

    یورو کپ 2016ء: پرتگال نے فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

    پیرس: یورو کپ فٹ بال کے فائنل میچ میں فیصلہ کن معرکہ آرائی کے بعد پرتگال نے فرانس کو صفر کے مقابل ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    ایونٹ کا فاتح بننے کے لیے پرتگال اور فرانس کے درمیان انتہائی سخت معرکہ ہوا تاہم میچ کے دونوں ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد انہیں ایک بار 15منٹ اضافی دیے گئے تاہم کوئی ٹیم گول نہ کرسکی بعدازاں انہیں مزید اضافی وقت دیا گیا جس میں پرتگال کے فارورڈر کھلاڑی ایڈر نے گول کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔

    اسٹیڈ ڈی فرانس میں یورو فٹبال کپ کا فائنل میزبان ٹیم فرانس اور پرتگال کے درمیان ہوا ، میچ کے 24 ویں ویں منٹ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا، گھٹنے پر چوٹ لگنے کے باعث رونالڈو کے آنکھوں سے آنسو ٹپکنا شروع ہوگئے،قبل ازیں12 سال پہلے یونان سے ہارنے پر رونالڈو کی آنکھ سے آنسو نکلے تھے۔

    rona

    مبصرین کا خیال تھا کہ فرانس کے خلاف آخری معرکے میں وہ میدان میں دوبارہ نہیں آسکیں گے تاہم وہ دوسرے ہاف میں دوبارہ آگئے۔

     

    Love him or hate him, If u dont feel sorry, you’re not a human #Euro2016Final #Ronaldo pic.twitter.com/ZhRgAZyPfx

    فرانس اور پرتگال کا فائنل میچ دیکھے کے لیے گراؤنڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا فرانس کی سڑکوں پر سناٹا طاری رہا۔ فٹ بال ماہرین نے میچ کے لیے فرانس کو فیورٹ قرار دیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے سابقہ 10 میچز فرانس نے جیتے ہیں، پرتگال کی ٹیم آخری مرتبہ فرانس سے 1975 میں جیتی تھی جب کہ فرانس پرتگال کو یورو کپ میں 2 بار سیمی فائنلز میں شکست سے دوچار کرکے فاتح بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔

  • یورو کپ: پرتگال ویلز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

    یورو کپ: پرتگال ویلز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

    پیرس : یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پرتگال نے ویلز کو باآسانی صفر کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

    فرانسیسی شہر لیون میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل کا آغاز دونوں ٹیموں نے محتاط انداز سے کیا، ابتدائی منٹوں میں رونالڈو نے گول اسکور کرنے کا چانس گنوا دیا، ویلز کے اسٹار کھلاڑی گیرتھ بیل نے بھی کئی شاندار موو بنائے۔

    دونوں ٹیموں کو کئی مواقع ملنے کے باوجود پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی پرتگال کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا۔

    کرسٹیانورونالڈ نے 50ویں منٹ میں ہیڈر پر گول کرکے پرتگال کا کھاتا کھولا، تین منٹ بعد ہی لوئس نانی نے اپنے کپتان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دوسرا گول داغا، 2گول کی سبقت حاصل کرتے ہی پرتگال کی ٹیم نے تابڑتوڑ حملے شروع کردیے۔

    دوسرے ہاف میں پرتگال کی ٹیم کھیل پرپوری طرح چھائی رہی اور ویلز کو دباؤ میں رکھ کر صفر کے مقابلے میں 2گول سے میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

    یوروکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل میزبان فرانس اور جرمنی کے درمیان کھیلاجائے گا۔

  • یورو کپ : دفاعی چیمپئن اسپین کروشیا کے ہاتھوں ناکام

    یورو کپ : دفاعی چیمپئن اسپین کروشیا کے ہاتھوں ناکام

    پیرس : یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن اسپین کروشیا کے ہاتھوں ناکام ہوگیا جبکہ جرمنی، پولینڈ اور ترکی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

    فرانس میں یورو کپ کے ٹائٹل کی حصول کی جنگ جاری ہے، گروپ ڈی میں اسپین اور کروشیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اسپین کی ٹیم پہلے ہاف کے ابتدا میں برتری حاصل کرنے کے باوجود میچ ہار گئی، موراٹا نے ساتویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی، پینتالیسویں منٹ میں کروشیا نے مقابلہ برابر کردیا۔

    cro

    دوسرے ہاف میں کروشیا نے اسپین کو گھیر لیا اور اختتامی لمحات میں کروشین اسٹرائیکر پیریسیک نے گول کیا، جو فیصلہ کن ثابت ہوا، کروشیا سے ناکامی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں اسپین اب اٹلی کے مدمقابل آئے گا۔

    ایک اور میچ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی نے شمالی آئرلینڈ کو ایک گول سے شکست دے دی، ناکامی کے باوجود شمالی آئرلینڈ نے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

    GERMANY POST

    POLAND POST

    پولینڈ نے یوکرین کو ہراکر آخری سولہ ٹیموں کیلئے کوالیفائی کرلیا، پولینڈ نے یوکرین کو ایک صفر سے زیر کیا، ترکی نے جمہوریہ چیک کو دو صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔

    ۔

  • یورو کپ:  اٹلی نے سوئیڈن کو ہرا دیا، جمہوریہ چیک اور کروشیا کا میچ برابر

    یورو کپ: اٹلی نے سوئیڈن کو ہرا دیا، جمہوریہ چیک اور کروشیا کا میچ برابر

    سینٹ اینٹس : یورو کپ میں اٹلی نے دلچسپ مقابلے کے بعد سوئیڈن کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دے دی۔ جمہوریہ چیک اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں یورو کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ عالمی چیمپئن جرمنی اور پولینڈ کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

    دونوں ٹیموں نے گیند کو جال کی راہ دکھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ڈیفینڈرز نے میچ میں ایک بھی گول نہ ہونے دیا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو ڈرامائی انداز میں ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دے دی۔

    پہلے ہاف میں ویلز کا پلڑا بھاری تھا۔ دوسرے ہاف میں بھی اختتام تک مقابلہ ایک ایک گول سے ہی برابر تھا۔ اسٹوپیج ٹائم میں اسٹوریج نے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

    فیصلہ کن گول کرکے ٹیم کو جیت دلادی۔ تیسرے میچ میں شمالی آئرلینڈ نے یوکرین کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔ یہ شمالی آئرلینڈ کی یورو کپ میں پہلی فتح ہے۔

    علاوہ ازیں یورو کپ کے ایک اہم میچ میں کروشیا اور چیک ری پبلک کا میچ انتہائی سنسنی خیزی کے بعد برابر ہوگیا۔کروشیا کی جانب سے کھیل کے 35ویں منٹ میں گول کیا گیا۔

    پہلے ہاف کے اختتام پر میچ ایک صفر سے کروشیا کے حق میں تھا۔دوسرے ہاف میں ایک بار پھر کروشیا نے گول کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ اس کے بعد چیک ری پبلک کی ٹیم کو ہوش آگیا اور اس نے تابڑ توڑ حملے شروع کر دیئے۔

    پہلے انہوں نے ایک گول کرکے برتی کم کی اس کے بعد انجری ٹائم کے 94ویں منٹ میں چیک ری پبلک نے پینلٹی پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس میچ میں 10منٹ سے زائد کا انجری ٹائم دیا گیا۔

     

  • یورو کپ : سلواکیہ نے روس کو شکست دیدی، رومانیہ سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

    یورو کپ : سلواکیہ نے روس کو شکست دیدی، رومانیہ سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

    پیرس : سلواکیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روس کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی۔ روس تاحال یورو کپ میں فتح سے محروم ہے۔ جبکہ رومانیہ اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک سے برابررہا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں فٹبال سپرپاورز کی جنگ جاری ہے۔ سلواکیہ نے روسی کھلاڑیوں کے ارمانوں پرپانی پھیر دیا۔ تاحال فتح سے محروم روس دو کے مقابلے میں ایک سے ناکام ہوگیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیم نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملوں کیے۔ پہلے ہاف کے بتیسویں منٹ میں سلواکیہ کے فاروڈز نے شاندار موو پرپہلا گول بنایا۔

    پینتالیسویں منٹ میں سلواکیہ کے کھلاڑی کی زور دار کک پول سے ٹکرا کر جال میں جالگی۔ پہلا ہاف سلواکیہ کی برتری پر ختم ہوا۔

    دوسرے ہاف میں روس نے خسارہ کم کرنے کیلئے بھرپور جان ماری لیکن سلواکیہ کے ڈیفیڈرز سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ روس نے بالآخر اسی ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک خسارہ کم کیا۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

    روسی ٹیم مقررہ وقت میں مزید کوئی گول نہ داغ سکی اورمیچ سلواکیہ نے دو ایک سے جیت لیا۔

    علاوہ ازیں یورو کپ کے ایک اورسنسنی خیز میچ میں سویٹزر لینڈ اور رومانیہ کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔ رومانیہ نے پہلے ہاف جبکہ سویٹزر لینڈ نے دوسرے ہاف میں گول کیا۔

    اس میچ میں سویٹزر لینڈ کی طاقتور ٹیم کلب لیول کی ٹیم نظر آئی اور رومانیہ نے اس کو پریشان کئے رکھا۔

     

  • یورو کپ2016،  پرتگال آئس لینڈ کے خلاف میچ جیتنے میں ناکام، مقابلہ برابر

    یورو کپ2016، پرتگال آئس لینڈ کے خلاف میچ جیتنے میں ناکام، مقابلہ برابر

    پیرس : یورو کپ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم آئس لینڈ کے خلاف میچ جیتنے میں ناکام ہوگئی اور مقابلہ برابر ہوگیا، آج بھی تین میچز کا فیصلہ ہوگا۔

    EURO-2

    یورو کپ2016 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے ، گروپ ایف کے میچ میں آئس لینڈ کا پرتگال سے سنسنی خیز مقابلہ ہوا، کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پہلے ہاف میں برتری لینے کے باوجود جیت نہ سکی، اکتیسویں منٹ میں نانی نے گول بنایا۔

    EURO-3

    دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی آئس لینڈ نے ادھار حساب برابر کردیا، جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، پرتگال کے خلاف میچ ڈرا کرنے پر آئس لینڈ کے مداحوں نے خوب جشن منایا۔

    EURO-1

    اس سے قبل کھیلے گئے ایک اور میچ میں ہنگری نے آسٹریا کو حیران کن طور پر دو صفر سے شکست دے دی۔

    AUSTRIA

    گروپ ایف میں شامل آسٹریا اور ہنگری کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے، ہنگری اورآسٹریا کی ٹیموں نے گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کیے، پہلے ہاف میں ایک بھی ٹیم گیند کو جال میں نہیں پہنچا سکی۔ دوسرے ہاف میں ہنگری کی ٹیم چھائی رہی۔

    ہنگری کے روایتی کھیل کے سامنے آسٹریا کے ڈیفنڈر بے بس نظر آئے، باسٹھ ویں منٹ میں شاندار موز کی بدولت ہنگری نے گول داغ برتری حاصل کرلی۔ میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل ہنگری نے ایک اور گول اسکور کرکے برتری کو ڈبل لیا۔