Tag: Eurobond

  • یوروبانڈز اور سکوک کی فروخت، سب سے زیادہ قرضہ برطانیہ سے حاصل ہوا

    یوروبانڈز اور سکوک کی فروخت، سب سے زیادہ قرضہ برطانیہ سے حاصل ہوا

    اسلام آباد : یوروبانڈز اور سکوک کی فروخت سے سب سے زیادہ قرضہ برطانیہ سے حاصل ہوا ، برطانوی سرمایہ کاروں نےسینتیس فیصدسکوک اور پچپن فیصد یورو بانڈزخریدے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک پرقرضوں کےبوجھ مزید اضافہ، ساڑھے چار سال میں چالیس ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے، صرف سکوک اور یوروبانڈز فروخت کرکے ہی سات ارب ڈالرکے قرضے لئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق حال ہی میں حکومت نے ڈیرھ ارب ڈالر کے یورو بانڈز اور ایک ارب ڈالرکے سکوک فروخت کئے ہیں، یورواورسکوک بانڈز کی حالیہ فروخت میں سب سےزیادہ خریداری برطانوی سرمایہ کاروں نےکی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سرمایہ کاروں نےسینتیس فیصدسکوک بانڈز اور پچپن فیصد یوروبانڈزخریدے، دوسرے نمبرپر سکوک میں دلچسپی کا اظہار کرنے والےسرمایہ کاروں کا تعلق مشرق وسطیٰ سےہے، مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں نےبائیس فیصد سکوک خریدے۔

    امریکی اوریورپ سرمایہ کاروں نےبھی سکوک اوریورو بانڈز خریدے۔

    حکومت کو غیر ملکی سرمایہ کی جانب سے تقریبا آٹھ ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئی تھیں۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان نے ایک بار پھر 2.5ارب ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کرلیا


    اس سے قبل وزارت خزانہ کے مطابق پانچ اعشاریہ چھ دو فیصد شرح منافع پر ایک ارب ڈالرکے سکوک بانڈز پانچ سال کیلئے جاری کیےگئے، اس کے علاوہ ایک ارب پچاس کروڑڈالر کے دس سالہ یوروبانڈزجاری کیےگئے، ان پر شرح منافع چھ اعشاریہ آٹھ سات فیصد ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • پاکستان نے ایک بار پھر 2.5ارب ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کرلیا

    پاکستان نے ایک بار پھر 2.5ارب ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کرلیا

    اسلام آباد : ملکی معشیت پر مزید بوجھ۔حکومت نےپھر کشکول لے کرعالمی مارکیٹ میں پہنچ گئی، پاکستان ایک بار پھر ڈھائی ارب ڈالر کا نیا قرضہ بانڈز اور سکوک فروخت کرکے حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھرعالمی سرمایہ کاروں کےآگے ہاتھ پھیلادیئے اور ڈھائی ارب ڈالر کے سکوک اوریورو بانڈز فروخت کردیئے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پانچ اعشاریہ چھ دو فیصد شرح منافع پر ایک ارب ڈالرکے سکوک بانڈز پانچ سال کیلئے جاری کیےگئے، اس کے علاوہ ایک ارب پچاس کروڑڈالر کے دس سالہ یوروبانڈزجاری کیےگئے، ان پر شرح منافع چھ اعشاریہ آٹھ سات فیصد ہوگی۔


    مزید پڑھیں :  حکومت کا چینی کمرشل بینک سے 50کروڑ ڈالر کا مزید قرضہ


    وزارت خزانہ کے مطابق یورو اور سکوک بانڈز کیلئے آٹھ ارب ڈالرکی پیشکشیں موصول ہوئیں جبکہ سکوک اور بانڈز کے فروخت کیلئےدبئی،لندن اورامریکامیں روڈ شوز کئے گئے۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی حکومت نے چینی کمرشل بینک سے پچاس کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا

    رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ایک ارب ڈالرکا قرض لینےکا ارادہ ظاہر کیا تھا اور یہ حد پہلے چار ماہ میں ہی پوری ہوگئی۔

    اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سٹی بینک سے چھبیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر جبکہ کریڈیٹ سوئس سے پچیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضہ لیا ہے۔


     نواز لیگ کی حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 35 فیصد کا ہوش ربا اضافہ


    واض رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پینتیس فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یورو بانڈز کی ادائیگی، حکومت کا چین سے نیا کمرشل قرضہ لینے پر غور

    یورو بانڈز کی ادائیگی، حکومت کا چین سے نیا کمرشل قرضہ لینے پر غور

    اسلام آباد : یورو بانڈز کی ادائیگی کیلئے حکومت چین سے نیا کمرشل قرضہ لینے پر غور کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری کے بلند وبانگ دعووں کے باوجود ملک قرضوں کے جال میں پھنستا جارہا ہے، پرانا قرضہ اتارنے کیلئے نیا قرضہ لیا جارہا ہے، مشرف دور میں فروخت کئے گئے یورو بانڈز کی ادائیگی کیلئے حکومت کو پچھتر کروڑ ڈالر درکار ہیں، ان دس سالہ بانڈز کی مدت مئی میں ختم ہورہی ہے، بانڈز پرشرح سود چھ اعشاریہ آٹھ فیصد ہے۔

    یورو بانڈز کی ادئیگی کے لئے حکومت ایک بار پھر چینی کمرشل بینکوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ چینی کمرشل بینک پہلے ہی ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر چکے ہیں۔

    نوازحکومت نے تین برس میں 25 ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے

    نوازحکومت نے تین برس میں پچیس ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے ہیں، حکومت نےغیر ملکی کمرشل بینکوں سے تین ارب تیس کروڑ ڈالر کا قرض لیا جبکہ ساڑھے چار ارب ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کئے جاچکے ہیں۔

    دوسری جانب ترسیلات زر اور برآمدات میں کمی کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

    یاد رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پینتیس فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔


     نواز لیگ کی حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 35 فیصد کا ہوش ربا اضافہ


    اعداد وشمار کے مطابق  تین سال قبل یعنی مالی سال 2013-2012 کے اختتام تک ملکی قرضوں کا حجم 13 کھرب 48 ارب روپے تھا، مقامی قرضوں میں چالیس فیصد کا اضافہ ہوا، یہ قرض مالی سال 2013 کے اختتام تک 8 کھرب 68 ارب روپے تھا، جو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 12 کھرب 41 ارب تک پہنچ گیا۔

    غیر ملکی قرضوں میں اٹھائیس فیصد کا اضافہ ہوا،  یہ قرضے مالی سال 2013 میں 4 کھرب،7 ارب 69 کروڑ تھے، جو 30 ستمبر 2016 تک بڑھ کر 6 کھرب 14 ارب تک پہنچ گئے۔