Tag: europe tour

  • امارات ایئرلائن کا صرف 9 درھم میں بڑی سہولت کا اعلان

    امارات ایئرلائن کا صرف 9 درھم میں بڑی سہولت کا اعلان

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمریٹس نے مسافروں کیلئے انتہائی کم فیس کے عوض بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ ’یورپ ٹوور‘کیلئے فلائٹ اور ہوٹل کی بکنگ بھی کروا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امارات ایئرلائن نے یورپ ٹور پر جانے والے اپنے مسافروں کے لیے نئی خصوصی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ صرف 9 درہم کی ادائیگی پر یورپ ٹور کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔

    امارات الیوم اخبار کے مطابق9 درھم میں نہ صرف فلائٹ بلکہ ہوٹل کی بکنگ بھی کرائی جاسکتی ہے، بکنگ کے بعد سفر سے25 دن قبل باقی رقم ادا کرنا ہوگی۔ امارات ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا مقصد دنیا میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

    امارات ایئرلائن کی جانب سے جاری شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک کے علاوہ ترکیہ اور اٹلی کے لیے بھی 9 درھم میں بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ بکنگ کرانے کی آخری تاریخ 24 مئی ہے تاہم سفر30نومبر 2023 تک کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

    پیشگی بکنگ کینسل کرانے کی صورت میں جمع کرائے گئے9 درھم ناقابل واپسی ہوں گے، سفر سے کم از کم 30 دن قبل بکنگ کرائی جاسکتی ہے تاہم سفرکی تاریخ سے 25 دن پہلے باقی رقم ادا کرنا ضروری ہے۔

  • فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے

    فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دورے میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے، ان کا کہنا ہے کہ انشااللہ اس جذبے کیساتھ ڈیم اپنی مدت سے پہلے بن جائے گا۔

    تفصیلت کے مطابق ڈیم کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے ڈنمارک، یونان اور اوسلو کا دورہ کیا اور وزیراعظم کےدستخط شدہ بلے اور گیند کی بھی نیلامی کی گئی۔

    فیصل جاوید نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک کیلئے جذبہ قابل تحسین ہے، انشااللہ اس جذبے کے ساتھ ڈیم اپنی مدت سے پہلے بن جائے گا۔

    دورہ یورپ میں فیصل جاوید کے ہمراہ عتیقہ اوڈھو اور شوکت یوسفزئی بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں : اووسیزپاکستانیوں کا پاکستان کے لیے جذبہ قابل تعریف ہے‘ فیصل جاوید

    اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سینیٹرفیصل جاوید نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو موجودہ حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔

    یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی، یورپی ممالک میں فنڈ ریزنگ کے لیے پارٹی رہنما رابطے کریں گے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے۔