Tag: European Union

  • یورپی یونین نے میئر استنبول کی گرفتاری کو غیر جمہوری اقدام قرار دے دیا

    یورپی یونین نے میئر استنبول کی گرفتاری کو غیر جمہوری اقدام قرار دے دیا

    یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے میئر استنبول کی گرفتاری کو غیرجمہوری اقدام قرار دے دیا۔ جبکہ ترکیہ میں طیب اردوان حکومت کیخلاف احتجاج ساتویں روزمیں داخل ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، اس دوران 1400 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ملک کیخلاف بڑی سازش کی جارہی ہے، کچھ لوگ ملک میں بدامنی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جازت نہیں دیں گے۔

    طیب اردگان کا مزیدکہنا تھا کہ کوئی ہمیں جمہوریت کا سبق نہ سکھائے، ہمارے لئے جمہوریت مقدم ہے، سرخ لکیر عبور کرنے والے ہر شخص کا احتساب کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں صدر طیب اردوان کے اہم حریف کی گرفتاری سے شروع ہونے والے مظاہرے شدت اختیار کرگئے، اب تک سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں کئی صحافی بھی شامل ہیں۔

    ترک پولیس نے صدر رجب طیب اردوان کے حریف اور استنبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کے دوران 1400 افراد کو حراست میں لے لیا گرفتار شدگان میں کئی صحافی بھی شامل ہیں۔

    عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 6روز سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 1400سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا، مظاہروں کی رپورٹنگ کرنے والے10صحافی بھی گرفتار کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے اپنے صحافی کی گرفتاری پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اے ایف پی نے ترکیہ حکام سے اپنے صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    امریکا کی یمن میں حوثیوں کے 17 مقامات پر شدید بمباری

    ترکیہ حکام نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) انتظامیہ سے حکومت مخالف اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے صدرترکیہ اردوان نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کو پُرتشدد تحریک قرار دیا۔

  • اب کسی دوسری ڈیوائس کے لیے صارف کو نیا چارجر نہیں لینا پڑے گا

    اب کسی دوسری ڈیوائس کے لیے صارف کو نیا چارجر نہیں لینا پڑے گا

    اب کسی دوسری ڈیوائس کے لیے صارف کو نیا چارجر نہیں لینا پڑے گا، تمام نئی ڈیوائسز یوایس بی ’سی‘ کے چارجرز ہی سے چارج ہوں گی۔

    رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے تمام 27 ممالک میں نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمروں، ہیڈ فونز، اسپیکرز اور کی بورڈ کا چارجر ایک ہی قسم کا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مینو فیکچررز پابند ہوں گے کہ تمام نئی ڈیوائسز  یوایس بی ‘سی’ کے چارجرز ہی سے چارج ہوں گی۔

    یورپی یونین نے ایک ہی چارجر کا قانون 2022 میں منظور کیا تھا، جس پر باضابطہ عملدرآمد ہفتہ 28 دسمبر سے شروع ہوگیا ہے۔

     اس فیصلے سے صارفین کو سالانہ 208 ملین ڈالرز بچت ہونے کی توقع ہے جبکہ ایک ہزار ٹن سالانہ فضلے سے بھی دنیا کو نجات ملے گی۔

  • لبنان پر حملے : یورپی یونین نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    لبنان پر حملے : یورپی یونین نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی پر یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان میں مزید حملے نہ کرے، فوجی مداخلت سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے اسرائیلی جارحیت اور لبنان کی موجودہ صورتحال پر یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے بعد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں مزید حملے نہ کرے، اسرائیل کو لبنان میں مزید مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ لبنان میں فوجی مداخلت صورتحال کو مزید بگاڑ دے گی اور خطہ تباہی کی طرف جائیگا، اسرائیل اور لبنان دونوں کی خودمختاری کو یقینی بنانا ضروری ہے، فوجی مداخلت سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، اسے روکنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں تنازعے کے مزید پھیلاؤ کے خطرے سے بہت زیادہ فکرمند ہیں اور ہم فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کی غرض سے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    گزشتہ اتوار کی شب اسرائیل نے حملہ کرکے پہلی بار لبنانی دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا۔ یہ 7 اکتوبر کے بعد سے پہلی مرتبہ ہوا، جس سے عالمی برادری کو خطے میں تنازعے کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحرک ہونا پڑا۔

    اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے لبنان میں سات دن تک مسلسل فضائی حملے کیے گئے جن میں حزب اللہ کے اعلیٰ رہنما سمیت، اس کے سربراہ حسن نصر اللہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملوں کا سلسلہ شروع کردیا، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹلری کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جنوبی لبنان میں دراندازی پر لبنانی فوج نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے شروع کردیئے ہیں۔

  • ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے خیال نے یورپی یونین پر گھبراہٹ طاری کر دی

    ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے خیال نے یورپی یونین پر گھبراہٹ طاری کر دی

    واشنگٹن: ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے خیال نے یورپی یونین پر گھبراہٹ طاری کر دی ہے۔

    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر بننے سے گھبرا رہے ہیں، یورپی حکومتوں نے نیٹو سے متعلق ٹرمپ کا مؤقف جاننے کے لیے سفیروں کو امریکا بھیج دیا۔

    یورپی یونین کے سفارت کاروں اور تھنک ٹینک کے اہلکاروں نے ٹرمپ کے ساتھیوں سے رابطے بھی کیے ہیں، ان کا سوال تھا کہ ٹرمپ دوبارہ امریکی صدر بنے تو کیا نیٹو سے امریکا کو نکال لیں گے؟

    دراصل ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ نیٹو ایک ایسا فری لوڈر ہے جو امریکی وسائل چوس رہا ہے، 2000 میں چھپنے والی اپنی کتاب ’دی امریکا وی ڈیزرو‘ میں انھوں نے لکھا تھا کہ یورپ سے پیچھے ہٹنے پر اس ملک کو سالانہ لاکھوں ڈالر کی بچت ہوگی۔ ٹرمپ نے بطور صدر بار بار اتحاد سے امریکی انخلا کی دھمکی بھی دی۔

    اب جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، انھوں نے اپنے ارادوں کے بارے میں بہت کم بات کی ہے، تاہم صدارتی انتخاب کے سلسلے میں مہم کی ویب سائٹ پر ایک ’خفیہ‘ جملہ ضرور لکھا گیا ہے: ’’ہم نے اپنی حکومت میں نیٹو کے مقصد اور نیٹو کے مشن کا بنیادی طور پر دوبارہ جائزہ لینے کے لیے جو عمل شروع کیا تھا اب اسے اختتام تک پہنچانا ہے۔‘‘ لیکن ان کی ٹیم اس جملے کی مزید وضاحت کرنے سے انکاری ہے۔

    دنیا کے دیگر طاقتور ممالک کا امریکا کے ویٹو پر سخت رد عمل سامنے آ گیا

    دوسری طرف اس مبہم جملے نے یورپی اتحادیوں اور امریکا کی روایتی خارجہ پالیسی کے کردار کے امریکی حامیوں میں بے حد بے یقینی اور اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ یورپی سفیر اور تھنک ٹینک کے اہلکار ٹرمپ کے ساتھیوں سے ان کے ارادوں کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے امریکا کا سفر کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فن لینڈ کے سفیر میکو ہوٹالا نے براہ راست ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے اور انھیں نیٹو کے لیے ایک نئے رکن کے طور پر اپنے ملک کی اہمیت پر قائل کرنے کی کوشش کی ہے۔

    واضح رہے کہ ادھر امریکی صدر بائیڈن کی دوسری بار صدارت کے لیے جاری انتخابی مہم مشکلات کا شکار ہے، صدر کے بیٹے ہنٹر پر ٹیکس فراڈ اور نشے میں اسلحہ رکھنے سمیت 9 الزامات میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی اسپیشل کونسل میں لگے الزامات ثابت ہونے پر انھیں 17 سال سزا ہو سکتی ہے، جب کہ ریپبلکنز ارکان کانگریس کی اسی معاملے پر صدارتی مواخذے کے لیے تحقیقات بھی جاری ہے۔

    ریپبلکنز ارکان کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر نے بیٹے کو تحفظ دینے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا ہے، کانگریس میں آئندہ ہفتے صدارتی مواخذے کی انکوائری کے لیے ووٹنگ کا امکان ہے، ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں کہ ہنٹر بائیڈن الزامات کا سامنا کریں گے، مواخذے کی کوشش سینیٹ میں ناکام ہو جائے گی، جب کہ ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں صدر بائیڈن کی انتخابی مہم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

  • روسی ویزا لینے والے غیرملکیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

    روسی ویزا لینے والے غیرملکیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

    ماسکو : روسی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند سیاحوں میں تیزی سے اضافہ ہوا جن میں بڑی تعداد ان غیرملکیوں کی ہے جن کا تعلق یورپی ممالک سے ہے۔

    اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کے قونصلر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ الیکسی کلیموف نے بتایا ہے کہ روس پر پابندیوں اور یوکرین کے تنازع پر ماسکو اور برسلز کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باوجود اس سال روس نے یورپی یونین کے شہریوں کی جانب سے سیاحتی ویزا کی درخواستوں میں اضافہ دیکھا ہے۔

    کلیموف کے مطابق ماسکو نے 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں یورپی سیاحوں کو 57 فیصد زیادہ سیاحتی ویزے جاری کیے ہیں۔

    کلیموف نے کہا کہ یکم جنوری سے 30 ستمبر 2023 تک روسی وزارت خارجہ کے غیر ملکی مشنوں نے یورپی ممالک میں تمام زمروں کے 225,000 ویزے جاری کیے، جن میں 141,000 سیاحتی ویزے بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بالٹک ریاستوں سے ویزا درخواستوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ لتھوانیائی باشندوں کو جاری کیے گئے ویزوں کی تعداد میں % 75اضافہ ہوا اور اگست اور ستمبر میں اسٹونین کے لیے پچھلے دو مہینوں کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔

    کلیموف نے مزید کہ یورپی شہریوں کو جاری کیے جانے والے روسی ویزوں کی کل تعداد جن میں سفارتی، کام، طالب علم اور دیگر قسم کے ویزے شامل ہیں، جنوری سے ستمبر میں 10 فیصد کم ہوئے۔

    اس کے علاوہ اس سال کے اعداد و شمار ابھی بھی یوکرین میں تنازعہ سے پہلے رجسٹرڈ ہونے والوں سے بہت پیچھے ہیں۔

    مثال کے طور پر 2019 کے پہلے نو مہینوں میں روس نے یورپی یونین کے شہریوں کو 1.6 ملین ویزے جاری کیے، جن میں 1.1 ملین سیاحتی ویزے بھی شامل ہیں۔

  • غزہ اسپتال پر حملہ : یورپی یونین نے بھی سوالات اٹھا دیئے

    غزہ اسپتال پر حملہ : یورپی یونین نے بھی سوالات اٹھا دیئے

    برسلز : یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ غزہ کے ہسپتال پر ہونے والے حملے کے بارے میں مکمل حقائق کو فوری طور پر سامنے لایا جائے۔

    یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی یونین کے قانون سازوں کو بتایا کہ اس حوالے سے کسی کو بھی حیلے بہانے بنانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حقائق کو جلد ازجلد بغیر کسی سستی کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس مہلک حملے نے ہسپتال کو آگ کے گولے میں تبدیل کردیا جس میں 500 بے گناہ افراد اپنی جانوں سے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ حملے میں شامل تمام ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ وہ اس خوفناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتی ہیں۔ شہری آبادیوں سے پانی کی فراہمی اور خوراک کو بند کرنا قانون کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔

     

  • یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

    یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

    برسلز: یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے حماس کے اسرائیل میں حملوں کی مذمت کر دی، اور حملوں اور تشدد کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    یورپی یونین کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، حملوں سے زمینی تناؤ میں مزید اضافہ ہوگا، حماس کے اسرائیل میں حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدہ صورت حال پر آج اجلاس طلب کر لیا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ روکنے کے لیے تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

    آپریشن طوفان الاقصیٰ جاری، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 530 سے تجاوز کر گئی

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالٹا نے اسرائیل اور فلسطین کی حالیہ کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے آپریشن طوفان الاقصیٰ میں اب تک 532 اسرائیلی ہلاک اور 1700 زخمی ہوئے ہیں، جب کہ اسرائیل کے جوابی حملوں میں 480 فلسطینی بھی شہید ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کے میزائل حملوں میں ایک اسپتال بھی تباہ ہو گیا، فلسطینی حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے، اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر کارروائی کے بعد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، فلسطین نے اپیل کی ہے کہ اسرائیل اسپتال اور طبی اداروں کو نشانہ نہ بنائے۔

    اسرائیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر پابندیاں لگا دی گئی ہے، شہریوں کو خبریں اور ویڈیوز شیئر کرنے سے روک دیا گیا ہے، اسرائیل کا کہنا ہے اب بھی 22 مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں۔

  • برطانیہ کا یورپی یونین میں واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

    برطانیہ کا یورپی یونین میں واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

    لندن: برطانیہ کا یورپی یونین میں واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، ملک میں مظاہرے ہونے لگے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کا یورپی یونین میں واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، برطانیہ کی یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کے لیے لندن کے شہریوں نے مظاہرہ کیا۔

    ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شرکا نے یورپی یونین کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ نیشنل ری جوائن مارچ (NRM) ہائیڈ پارک کے قریب جمع ہوا تھا اور پارلیمنٹ اسکوائر پر اختتام پذیر ہوا، جہاں موٹر سائیکل سواروں نے ہارن بجائے۔

    مظاہرین نے نعرے بھی لگائے اور کہا ’’یورپی یونین میں دوبارہ شامل ہونے کا راستہ یہاں سے شروع ہوتا ہے‘‘ اور ’’دوبارہ شامل ہوں اور خوشی منائیں۔‘‘

    واضح رہے کہ این آر ایم تحریک برطانیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کی واپسی کی حمایت کرتی ہے، جسے برطانیہ نے 2016 کے ریفرنڈم میں بریگزٹ کے حق میں ووٹ دینے کے بعد ختم کر دیا تھا۔ سابق کنزرویٹو وزیر اعظم بورس جانسن کی قیادت میں ایگزٹ ڈیل پر بحث ہوئی اور 2021 میں یہ نافذ العمل ہوا، جب کہ 2025 میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

  • ہزاروں غیرملکی پولینڈ اور ہنگری کا رخ کرنے لگے

    ہزاروں غیرملکی پولینڈ اور ہنگری کا رخ کرنے لگے

    پولینڈ اور ہنگری کی جانب سے ’یورپی یونین کے تارکین وطن کوٹہ سسٹم‘ کی شدید مخالفت کے باوجود تارکین وطن بڑے پیمانے پر ان دونوں ممالک کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ اور ہنگری یورپی یونین کے صرف دو ایسے رکن ممالک تہیں جنہوں نے جون میں یورپی یونین کے سیاسی پناہ کے قوانین میں اصلاحات کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

    ان ممالک کی جانب سے مسلسل امیگریشن مخالف بیانات کے باوجود غیر یورپی یونین کے ممالک سے ان دو ممالک کی طرف ہجرت بڑھ رہی ہے۔

    شوریا سنگھ شمال مشرقی بھارت کے علاقے واراناسی سے تعلق رکھنے والے مینیجمنٹ کنسلٹینٹ ہیں اور پولش دارالحکومت میں کام کرتے ہیں۔ شوریا نے ایک انٹرویو میں ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ لنکڈ اِن کے ذریعے ایک بین الاقوامی اسٹافنگ ایجنسی کی طرف سے ہنر مندوں کی تلاش کے نتیجے میں انہیں ای وائی نامی کمپنی نے جاب آفر کی اور وہ اس میں شامل ہو گئے۔ اس سے قبل وہ ڈچ بینک آئی این جی کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت کام کر رہے تھے۔

    اس سے قبل بیس یا 22 سال کی عمر کا نمیبیا سے تعلق رکھنے والا نوجوان ابراہیم جو ایک ‘کریڈٹ رسک ماڈل ڈیویلپر ہے، وارسا کے ایک بڑے بینک میں ملازمت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پولینڈ آتے ہی اس کے سامنے ایک پوری نئی دنیا کھُل گئی۔

    اس نے ڈی ڈبلیو کو بتایا یہاں کام کرنے کا میرا تجربہ واقعی حیرت انگیز رہا ہے میں جس کمپنی میں کام کرتا ہوں وہاں کام کا نہایت عمدہ کلچر ہے اور یہاں کا انتظام بہترین ہے۔

    اس نے بتایا کہ پولینڈ میں اس تجربے نے میری ترقی میں بہت مدد کی ہے اور مستقبل میں مجھے نمیبیا کے لیے بہت زیادہ تعاون کرنے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ کئی یورپی ممالک میں عمر رسیدہ افراد کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور آبادی سکڑتی جارہی ہے۔ یورپین ایمپلائمنٹ سروسز ایک ایسا نیٹ ورک ہے جس کا مقصد یورپی یونین کے اندر آزادانہ نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔

    اس نیٹ ورک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تقریباً تمام وسطی اور مشرقی یورپی ممالک میں 2010ء اور 2021 کے درمیان آبادی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

  • شینگن ویزا حاصل کرنے کا جدید طریقہ

    شینگن ویزا حاصل کرنے کا جدید طریقہ

    لندن : یورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ نے شینگن ویزوں کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق نئے مسودہ قانون پر اتفاق کرلیا ہے۔

    اس قانون کے تحت شینگن ویزا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کرنے کیلئے عمل درآمد کا طریقہ کار جدید ہوگا۔

    مذکورہ قانون کے نفاذ کے بعد پاسپورٹ پر چسپاں ویزے ڈیجیٹل ہو جائیں گے اور ان کا اجراء انٹرنیٹ پر ٹوڈی بارکوڈ کے طور پر کیا جائیگا۔

    اس قانون کے تحت ویزے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیے جا سکیں گے اور ویزا کے درخواست دہندگان کئی زبانوں میں آن لائن ویزا کے لیے درخواست بھی دے سکیں گے۔

    نئے نظام کے ساتھ درخواستوں پر ایک ہی انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔ ضروری دستاویزات اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپ لوڈ کیے جائیں گے اور ویزا فیس یہاں جمع کی جا سکتی ہے۔

    صرف وہ لوگ جو پہلی بار ویزا کی درخواست کرتے ہیں، جن کا بائیو میٹرک ڈیٹا درست نہیں ہے اور جن کے پاس نئے پاسپورٹ ہیں انہیں شینگن ممالک کے قونصل خانوں میں ذاتی طور پر اپلائی کرنا ہوگا۔

    شینگن ویزوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ اس کا مقصد لاگت کو کم کرنا اور ویزا کی درخواستوں کو تیز کرنا اور سہولت فراہم کرنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کا مقصد اس طرح شینگن علاقے کی سکیورٹی کو بڑھانا ہے۔

    مسودہ قانون یورپی یونین کے سرکاری جریدے میں شائع ہونے کے 20 دن بعد یورپی کونسل اور یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے اس کی باضابطہ منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔