Tag: European Union

  • فرانسیسی شخص کی یورپین یونین میں داخلے کی انوکھی کوشش

    فرانسیسی شخص کی یورپین یونین میں داخلے کی انوکھی کوشش

    وارسا: فرانسیسی نژادشخص نے اپنی روسی نژاد بیوی کو ایک بڑے سوٹ کیس میں بند کرکے یورپین یونین میںداخل ہونے کی انوکھی کوشش کرڈالی، وہ بھی بغیر سوچے سمجھے کہ اس خطرناک عمل کا انجام کیا ہوسکتا ہے۔

    پولینڈ کے بارڈر گارڈز نے ساٹھ سالہ شخص کو بیلاروس کے سرحدی قصبے کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتارکیا۔

    بارڈر گارڈز کے ترجمان داریوزسنیسکی کا کہنا ہے کہ ’’عام معمول سے بڑے سوٹ کیس نے ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ، جب اسے کھولا گیا تو ان پرحیرت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا کہ اندر سے فرانسیسی شخص کی بیوی برآمد ہوئی‘‘۔

    ’’وہ زندہ تھی اوراسے طبی امداد کی ضرورت نہیں تھی‘‘۔

    یہ جوڑا ماسکو سے ٹرین کے ذریعے فرانس کے شہر نائس کی جانب سفرکررہا تھا، تفتیش کے بعد بارڈرگارڈز نے انہیں رہا کردیا اورانہوں نے بیلاروس واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اگراپنے شوہرکے ساتھ بیٹھ کربھی سفرکرتی تو اسے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا کیونکہ یورپین یونین کے شہری اپنے شریک حیات کے ساتھ شادی کا ثبوت دے کریونین کے ممبرممالک میں رہ سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس جوڑے نے بلاوجہ خود کو خطرے میں ڈالا اس جرم میں انہیں بارڈر کنٹرول کے قانون کے تحت تین سال کی سزا ہوسکتی تھی۔

  • رواں سال آم کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

    رواں سال آم کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

    کراچی: رواں سال 2014ءمیں آم کے برآمدی سیزن کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو تین کروڑ ڈالر مالیت کے آم برآمد کئے گئے۔

    آم کے برآمد کنندگان کے مطابق یورپی منڈی میں بھارتی آم کی درآمد پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے ملکی برآمد کنندگان گذشتہ سال جتنی تعداد میں برآمدات کرنے میں کامیاب رہے ، اعدادوشمار کے مطابق رواں سال یورپی ممالک کو6 ہزار ٹن آمد برآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ برس24 ہزار ٹن آموں کی برآمد سے بھی تین کروڑ کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

     آم کے برآمد کنندگان کے مطابق یورپی منڈیوں میں بہترین معیار کے آم کی مارکیٹ بہت زیادہ ہے اور یورپی درآمد کنندگان اس کے بدلے بہترین قیمت دینے کو تیار ہوتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ برس 24 ہزار ٹن آموں کی برآمد سے اتنا زرمبادلہ کمایا جتنا رواں سال صرف 6 ہزار ٹن آموں سے حاصل ہوا ، گذشتہ برس یورپی ممالک کو اوسطاً دو پاﺅنڈ فی ڈیڑھ کلوگرام آمد برآمد کئے گئے تھے جبکہ رواں سال برآمدی سیزن کے دوران 1.5 کلوگرام آم کی اوسط قیمت4 تا 4.5 پاﺅنڈ رہی۔

  • سویڈن کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنےاعلان

    سویڈن کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنےاعلان

    استوكهولم: اہم یورپی ملک سویڈن نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے اعلان کردیا۔

    سویڈن جو تاریخی طور پر غیرجانبدار ممالک کی فہرست میں صف اول کا ملک ہے نے ایک مرتبہ پھر انسان دوستی کا ثبوت دیتے ہو ئے فلسظین کوعلیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا فلسطینی حکام نے سویڈن کے اعلان کو تاریخی قرار دیا ہے سویڈن یورپی یونین کا اہم مغربی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے فلسطین کو باقاعدہ طور پر علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے سویڈن کے فیصلے کو جرات مندانہ اور تاریخی قرار دیتے ہوئے دوسرے ممالک سے بھی اس تقلید کرنے کا کہا ہے۔ سو یڈن کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب اسرا ئیلی ریا ست فلسطین کے نہتے عوام کو اپنے ظلم و رتشدد کا نشانہ بنا ئے ہو ئے ہے ہیں اور اسرائیل نے مسجد اقصی اور دیگر عبا دت گا ہوں میں مسلما نوں کے جا نے پر پابندی عائد کردی ہے مسجد اقصی کو مسلمان کعبہ اور مسجدِ نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام مانتے ہیں۔

  • یورپی یونین نے پاکستانی آم کی برآمد پرچیک ختم کردیا

    یورپی یونین نے پاکستانی آم کی برآمد پرچیک ختم کردیا

    اسلام آباد: یورپی یونین نے پاکستانی آم کی برآمد پر سیزن کے آغازمیں لگایا گیا چیک ہٹا دیا ہے اور وزارت تجارت اور وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے بروقت اقدامات اور فقید المثال تعاون کے باعث 2014میں پاکستانی آموں کی فقط 2کنسائنمنٹ رد کی گئیں ،

    وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کے ایک بیان کے مطابق سال 2013میں پاکستانی آموں کی 237کنسائنمنٹ رد کی گئیں،حکومت نے آم کے برآمد کنندگان کو ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے ذریعے آموں کو ہر قسم کے مضر صحت اثرات سے پاک کرنے کا پابند کیا ،

    جس کی بدولت اس سال آ م کی برآمد میں دس فیصد اضافہ ہوا اوراس سال آم کے ایکسپورٹرز نے ریکارڈ منافع حاصل کیا

  • سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

    سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

    اسٹاک ہوم: سویڈن کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی نو منتخب حکومت نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے،اعلان نئے وزیراعظم اسٹیفن لوف وین کی جانب سے کیا گیا اوراس طرح یورپین یونین کے نمایاں ممالک میں سویڈن فلسطین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دوہزار بارہ میں فلسطین کو متنازع آزاد ملک کا درجہ دیا تھا لیکن یورپین یونین اوراوراس کے بیشتر ممالک نے تاحال فلسطین کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

    سویڈن کے وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ فلسطین اوراسرائیل کے درمیان تنا زعہ صرف دو علیحدہ مملکتوں کی صورت میں ہی حل ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو مملکتی حل صرف اورصرف دوںوں کی باہمی رضامندی اورمسئلے کا پرامن حل نکالنے کی صورت میں ممکن ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔

    مزید ازاں سویڈن کو اپنے اس فیصلے کی نتیجے میں اسرائیل، یورپین یونین اور امریکہ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    اگر سویڈن کی نومنتخب حکومت فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر قائم رہی تو یورپین یونین کے ممبرممالک میں سویڈن فلسطین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔