Tag: evacuation of pakistani from yemen

  • پاک بحریہ کا جہاز147پاکستانیوں کو لیکر آج کراچی پہنچےگا

    پاک بحریہ کا جہاز147پاکستانیوں کو لیکر آج کراچی پہنچےگا

    کراچی: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت یمن سےایک سوسینتالیس پاکستانیوں اور چھتیس غیر ملکیوں کو لے کر آج کراچی پہنچ رہا ہے جبکہ پی این ایس شمشیر یمن سے چھتیس پاکستانیوں کو لے کر آج جبوتی پہنچے گا۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کا پہلا جہازپی این ایس اصلت ایک سو سینتالیس اور تیتیس غیر ملکیوں کو یمن کے شہر المکلہ سے لے کر آج دوپہر کراچی پہنچ رہا ہے ۔غیر ملکیوں میں گیارہ بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔

    پاکستان نیوی پاکستان کے میری ٹائم اثاثہ جات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ یمن میں محصور پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

    دوسری جانب یمن کے شہر الحدیدہ میں محصور 36پاکستانیوں بشمول مرد،خواتین اور بچے اور 15غیر ملکیوں کو لے کر پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس شمشیر آج جبوتی کی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چھتیس پاکستانیوں سمیت پندرہ محصورین کو امیگریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد باحفاظت پاک بحریہ کے جہاز پر منتقل کیا گیا، جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں، 15غیر ملکیوں میں سے 4کا تعلق بنگلہ دیش،2 کا تعلق رومانیہ ، 2 کا یمن ، 1 کا برطانیہ ، 3 کا قطر اور1 کا ایتھوپیا،1جرمنی،1فلپائن سے ہے۔

    محصورین کی پاکستان محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے جہاز پر مکمل انتظامات کئے گئے ہیں اور تما م مسافروں کو خوراک سمیت تمام طبی سہولت جہاز پر مہیا کی جارہی ہیں۔

  • مکلا بندرگاہ سے 150سے زائد پاکستانی وطن واپسی کیلئے روانہ

    مکلا بندرگاہ سے 150سے زائد پاکستانی وطن واپسی کیلئے روانہ

    یمن: مختلف شہروں سے ایک سو پچاس سے زیادہ پاکستانی بحفاظت مکلہ کی الشاہر بندرگاہ پہنچنے گئے، جہاں سے محصورین پاک بحریہ کا جہاز محصورین کو وطن واپس لیکرآرہا ہے، منگل کو کراچی پہنچے گا، جہاز میں بھارتی اور چینی باشندے بھی سوار ہیں۔

    یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اے آروائی نیوز کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، یمن کے مختلف شہروں سے الشاہر بندرگاہ پر ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے بندرگاہ پہنچنے کے بعد پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے وطن واپس لایا جا رہا ہے۔

    پاکستان روانگی سے قبل الشاہر بندرگاہ پر موجود پاکستانی محمد سلیم نے اے آروائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک گھنٹے کا سفر طے کرکے بندرگاہ پہنچے۔

    یمن میں جاری کشیدگی کے بعد محصور پاکستانیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، وطن واپس آنے والوں کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے، جن کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی خیریت سے واپسی کیلئے دعا گو ہیں۔

    پاک بحریہ کا جہاز محصورین کو لے کر منگل کر کراچی کی بندرگاہ پہنچے گا۔

    دوسری جانب صنعا میں اب بھی ایک سو اٹھہتر پاکستانیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، صنعا میں موجود ندیم احمد شیخ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جنگ کے باعث سفر دشوار ہے، صنعا سے حدیدہ کا پانچ گھنٹے کا راستہ کیسے طے کریں۔

    ندیم احمد شیخ نے بتایاکہ یہاں سے نکلنا ہے تو یہ نہیں معلوم کس سے رابطہ کریں، کوئی سیکیورٹی نہیں اور ہر طرف خطرات ہی خطرات ہیں۔

  • وزیرِاعظم کی محصورین کو جلد واپس لانے کی ہدایت

    وزیرِاعظم کی محصورین کو جلد واپس لانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت اعلی سطح اجلاس میں وزیرِاعظم نے مشرقی وسطی کی صورتحال پر غور کے لیے وفد آج سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

     یمن کی صورتحال کے پُرامن حل، سعودی عرب کولاحق خطرات سے نمٹنے اور محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیسے ہو، وزیرِاعظم نوازشریف اعلی سطح کے اجلاس میں سرجوڑکر بیٹھ گئے۔

    اجلاس میں مشرقی وسطی کی صورتحال اور یمن سے پاکستانیوں کی انخلاء کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ۔وزیراعظم نوازشریف نے پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کی وطن واپسی کے اقدامات پراطمینان کا اظہارکیا اور محصور پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

     اجلاس میں وزیرِخزانہ اسحاق ڈار، وزیرِدفاع خواجہ آصف، وزیرِاعظم کے مشیر سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    گزشتہ روز پاکستان نے یمن کے معاملے میں بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور او آئی سی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ، وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت اجلاس میں اس عزم کو دہرایا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور جغرافیائی وحدت کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں ایک بامقصد کردار ادا کرنے کے ساتھ بحران کے جلد حل اور مسلم امہ میں امن و اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

    اس مقصد کے لیے وزیرِاعظم برادر اسلامی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    اجلاس میں پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور بین الاقوامی برادری سے بحران کے سیاسی حل کے لیے تعمیری کردار کرنے کی اپیل کی۔

    اجلاس میں وزیرِخزانہ اسحاق ڈار، وزیرِدفاع خواجہ آصف، وزیرِاعظم کے مشیر سرتاج عزیز، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف ائر اسٹاف ائرچیف مارشل سہیل امان ، وائس ایڈمرل ہشام بن صدیق اور سیکریٹری خارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • پی آئی اے پائلٹس نے نو فلائی زون کی پروا نہ کی اور ہم وطنوں کی جان بچائی، پاکستانی سفیر

    پی آئی اے پائلٹس نے نو فلائی زون کی پروا نہ کی اور ہم وطنوں کی جان بچائی، پاکستانی سفیر

    یمن : پاکستانی سفیرعرفان یوسف کا کہنا ہےکہ پاکستانی محصورین کی جان بچانے کے لئے پی آئی اے پائلٹس نےنو فلائی زون کی بھی پروا نہ کی اور ہم وطنوں کی جان بچائی۔

    یمن میں پاکستانی سفیرعرفان یوسف نے پی آئی اے کے پائلٹس کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے نو فلائی زون میں اڑان بھری اور پاکستانی محصورین کی جان بچائی۔

    ملک واپسی پر یمن میں تعینات پاکستانی سفیر عرفان یوسف شامی کا کہنا تھا کہ مسلسل کوششوں کے بعد پاکستانی مسافروں کا پہلا قافلہ بخیریت پاکستان پہنچ گیا ہے، جلد ہی باقی پاکستانی بھی ملک واپس آجائیں گے۔

    کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اے آروائی نیوز کی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا،جن کی کوششوں اور توجہ سے پاکستانی یمن سے اپنی گھر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

    سفیر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عدن میں حالات بہت خراب ہیں وہاں ابھی بھی ایک سو پچاس پاکستانی موجود ہیں، جن کو باقی پاکستانیوں کے ساتھ واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یمن کی جیلوں میں گیارہ پاکستانی قیدی بھی موجود ہیں جن کو لانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔

    سفیر عرفان یوسف شامی کا کہنا تھا کہ وہ پی آئی اے کے حکام سے مل کر یمن میں محصور پاکستانیوں کی بخیر وعافیت وطن واپسی ممکن بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کررہے ہیں۔

  • المکالہ سے محصورین کو نکالا جاسکتا ہے، وزیرِاعظم کو رپورٹ پیش

    المکالہ سے محصورین کو نکالا جاسکتا ہے، وزیرِاعظم کو رپورٹ پیش

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کو یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کی رپورٹ پیش کردی گئی، دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی کے باعث عدن کے حالات خراب ہیں لیکن المکالہ سے محصورین کا انخلاء ممکن ہے۔

    یمن میں جنگی بحران جاری ہیں، یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کی رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش کردی گئی، رپورٹ کے مطابق یمن کا شہرالمکالہ تاحال پر امن ہے اور وہاں کا ہوائی اڈہ معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

    عدن سے ایک سو پچاس محصورین زمینی راستے المکالہ پہنچیں گے، جہاں پہلے سے موجود سو پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے منگل کو پاکستان لایا جائے گا۔

    محصورین کی فی الفور واپسی کیلئے کراچی سے ایک بحری جہاز بھی یمن کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ عدن میں خانہ جنگی کے باعث ہوائی اور بحری راستوں سے محصورین کا انخلاء ممکن نہیں ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ المکالہ کے نزدیکی ائیرپورٹ ریان کے ذریعے انخلاء ممکن ہے اور دوسرا ممکنہ راستہ غیضہ ائیرپورٹ ہے، جہاں سے محصورین کو واپس لایا جاسکتا ہے۔