Tag: even field apartments

  • مشتعل نوجوان کی نواز شریف کی موجودگی میں لندن فلیٹ کے دروازے پر لاتیں

    مشتعل نوجوان کی نواز شریف کی موجودگی میں لندن فلیٹ کے دروازے پر لاتیں

    لندن : شریف خاندان کے ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل نوجوان نے فلیٹ کے دروازے پر لاتیں ماریں اور غصے کا اظہار کیا، واقعے کے وقت نواز شریف بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میںشریف خاندان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ایک نوجوان نے غصے کی حالت میں فلیٹ کے دروازے پر لاتیں ماریں اس نوجوان کے آنے سے چند لمحے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف فلیٹ میں داخل ہورہے تھے اور ان کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز فلیٹ کے دروازے پر ہی موجود تھے.

    مشتعل نوجوان کو دیکھ کر نوازشریف اور دونوں بیٹے باہر نہیں نکلے، اس موقع پر مشتعل نوجوان نے نوازشریف کے ساتھی اعجازگل پر کرسی پھینک دی اور باہر نکل گیا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری جؤنفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کو لیگی کارکنان نے بتایا کہ نوجوان مسلح ہے اور اس کے پاس چاقو ہے، بعد ازاں پولیس کو اس نوجوان کی گاڑی کی تلاشی میں کچھ نہ ملا، جسے شناخت کے بعد چھوڑ دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • برطانیہ میں شریف خاندان کی مشتبہ جائیداد نئے قانون کی زد میں

    برطانیہ میں شریف خاندان کی مشتبہ جائیداد نئے قانون کی زد میں

    لندن : شریف فیملی کی برطانیہ میں بنائی گئی جائیداد قانون کی زد میں آگئی، ایون فیلڈ کو مشتبہ ملکیت کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے پانچ مشتبہ جائیدادوں کی فہرست حکومت کو دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جائیداد سے متعلق شریف فیملی کے مسائل میں اضافہ ہوگیا، برطانیہ میں غیرقانونی دولت سے بنائی گئی جائیداد کا نیا قانون لاگو کردیا گیا۔

    مذکورہ قانون کے بعد برطانیہ میں شریف فیملی کی جائیداد بھی ریڈار پر آگئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایوان فیلڈ جائیداد کی کھوج کیلئے حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔

    مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان فیلڈ جائیداد کی فوری تحقیقات کی جائیں، نئے برطانوی قانون کو ’’ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے مطابق برطانوی ایجنسیاں کسی بھی جائیداد کی رقم کی منتقلی اور جائیداد کیلئے حاصل رقم کے بارے میں بھی چھان بین کی مجازہوں گی۔

    اس اقدام کا مقصد برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی شفافیت میں موجود سقم دور کرنا ہے، نئےقانون کے بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے5متنازع جائیدادوں کی چھان بین کیلئے کہہ دیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نوازشریف کےاعتراضات مسترد


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔