Tag: events

  • اداکارہ عریشہ کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ عریشہ کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی خان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اداکارہ نے ڈھولکی کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

    پاکستان کی ڈرامہ انڈسڑی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے،جس میں اداکارہ کو خوش نظر آرہی ہیں۔

    حال ہی میں کراچی میں عریشہ رضی خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا، گزشتہ روز خوبصورت اداکارہ کے اہل خانہ نے ان کی ڈھولکی تقریب کا اہتمام کیا۔

    عریشہ رضی نکاح کی ویڈیو وائرل ہونے پر غصے میں آگئیں

    اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوریز پر تصاویر شیئر کی ہیں، ڈھولکی ایونٹ کا عنوان "اریشا کو دلہہ مل گیا” رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ کے نکاح کی تصاویر و ویڈیوز تقریبا ڈیڑھ برس قبل یعنی جولائی 2022 میں سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی۔

     اداکارہ کے خاموشی سے ہونے والے نکاح کی تقریب کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے منظر عام پر آئیں تھیں جس پر اداکارہ اور فوٹوگرافر کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا تھا، تاہم ان کے مداحوں کو جب نکاح کے بارے میں علم ہوا تو انہیں خوشگوار حیرت ہوئی تھی۔

  • خیبر پختونخواہ میں ہفتۂ شہدائے پولیس کی تقریبات جاری

    خیبر پختونخواہ میں ہفتۂ شہدائے پولیس کی تقریبات جاری

    ڈی آئی خان: خیبر پختونخواہ پولیس ہفتہ شہدائے پولیس منارہی ہے جس کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہوا‘ اس سلسلے میں ڈیرہ اسمعاعیل خان میں عطیہ خون کا کیمپ بھی لگایا گیا جس میں جوانوں کے ساتھ آرپی او نے بھی خون کا عطیہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 31 جولائی بروز پیر سےہفتہ شہدائے پولیس کا باقائدہ آغازکر دیا گیا ہے۔ 4 اگست تک جاری رہنے والے اس ہفتۂ شہدا کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف قسم کی تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

    محکمہ پولیس کی جانب سے ترتیب دئیے گئے پروگرامات کے تحت تھانہ جات کی سطح پر مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر قرآن خوانی کی جائے گی۔جبکہ اسی سلسلے میں آج پہلے روز پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے افسران کی جانب سے عطیہ خون کا خصوصی کیمپ لگایا گیا۔

    دیگر تقریبات میں کل بروز منگل شرقی سرکلر روڈ پر پولیس شہدا کی یادگار پر شہریوں کی جانب سے پھول چڑھائے جائیں گے اور اس دوران تاثرات ک کتاب میں شہری پولیس کےشہدا کے حوالے سے اپنے جذبات بھی تحریر کریں گے۔


    عام آدمی کی پولیس تک رسائی کا نیا نظام متعارف


    بدھ کے روز ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں صبح 10 بجے ایک سیمنار منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شہدائے پولیس کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔

    جمعرات اور جمعہ کے روز جی پی او چوک پر شہدائے پولیس کیمپ منعقد کیا جائے گا جہاں دستخطی مہم کے ذریعے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے مشترکہ واک ، جو مذکورہ کیمپ سے لے کر توپانوالہ چوک تک محدود ہو گی، منعقد کی جائے گی۔ جبکہ 4 اگست کو صبح پولیس لائن ڈیرہ میں سیمنار ہو گا جہاں شہدائے پولیس کے لواحقین میں تحائف تقسیم کئے جائیں گے ۔


    آر پی او سید فدا حسن شاہ ودیگر پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر خون کے عطیات بھی دئیے ۔ڈیرہ اسماعیل خان :ہفتہ شہدائے پولیس کے سلسلے میں اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے جوانوں کے علاوہ ریجنل پولیس آفیسر سید فدا حسن شاہ و دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی رضا کارانہ طور پر خون کے عطیات دیئے۔

    اس موقع پر آر پی او سید فدا حسن شاہ نے پولیس جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ جب کسی ضرورت مند کو ملے گا تو اس کا ثواب ہمارے پولیس کے شہداء کو جائے گا یہ صدقہ جاریہ ہے جس میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ہفتہ شہدائے پولیس کے دوران کئی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ چار اگست 2017تک جاری رہیں گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔