Tag: ex-cm-qaim-ali-shah

  • سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کے بیٹے کے گھر سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد

    سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کے بیٹے کے گھر سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد

    کراچی : سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کے بیٹے کے گھر سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر طبعی موت نظر آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی قائم علی شاہ کے بیٹے کے گھر سےپولیس اہلکارکی لاش ملی برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

    اے ایس پی درخشاں رانا دلاورکا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو فٹس پڑتے تھے، بظاہر طبعی موت نظر آرہی ہے ، اہلکار گھر کے کوارٹر میں رہتا تھا۔

    قائم علی شاہ کے بیٹے کا کہنا ہے پولیس اہلکارکومکان کرائے پردیا ہوا تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یادرہے، ناظم جوکھیو کی لاش دسمبر میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جام اویس کے فارم ہاؤس سے برآمد ہوئی تھی ، اس کے اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ اویس، ایم این اے جام عبدالکریم اور ان کے حواریوں نے اسے فلم بندی کرنے اور مہمانوں کو ہوبارہ تلوں کے غیر قانونی شکار سے روکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ملیر کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس کو ٹرائل کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • نیب میں طلبی ، قائم علی شاہ  گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت پہنچ گئے

    نیب میں طلبی ، قائم علی شاہ گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت پہنچ گئے

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی اور نیب کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ایک اور انکوائری میں طلب کرلیا، جس کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

    سندھ ہائی کورٹ میں قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ وکیل ضمیر گھمرو کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل ضمیر گھمرو ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نیب نےقائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انھیں 25 ستمبر کو بلایا ہے ،

    سندھ ہائیکورٹ نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپے ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے قائم علی شاہ کو نیب کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرنیب کو 15 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔

    خیال رہے نیب قائم علی شاہ کیخلاف کالجز کو جاری فنڈزمیں کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، قائم علی شاہ پر کندھ کوٹ میں کالج کی زمین پرائیوٹ پارٹی کودینے کا الزام ہے۔