Tag: EX governor imran ismail

  • خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!! عمران اسماعیل

    خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!! عمران اسماعیل

    کراچی : پی ٹی آئی کے بانی رہنما سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی تحریک انصاف کر خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!!

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جیل سے رہائی کا پروانہ ملنے کے بعد پریس کانفرنس کی، سینٹرل جیل حکام کو ان کی رہائی کے آرڈر موصول ہوئے تھے۔

    عمران اسماعیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان 4لوگوں میں سے ایک تھا جنہوں نے پی ٹی آئی کا سنگ بنیاد رکھا، ہم نے25سے26سال سیاسی جدوجہد کی اور پونے 4سال ہماری حکومت رہی،میرا عمران خان سے بڑا اچھا تعلق رہا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ 9مئی واقعات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، تاہم نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، میرادل اپنے ملک اور فوج کے ساتھ دھڑکتا ہے، میں بچپن میں فوج میں شامل ہونا چاہتا تھا۔

    سابق گورنر سندھ نے بتایا کہ ہماری حکومت کے ختم ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے عمران خان کو غلط گائیڈ کیا اور کہا گیا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ فوج سے ہے۔

  • بلاول بھٹو ڈھٹائی کی اعلیٰ مثال ہیں،عمران اسماعیل، علی زیدی

    بلاول بھٹو ڈھٹائی کی اعلیٰ مثال ہیں،عمران اسماعیل، علی زیدی

    کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ بحیثیت وزیر خارجہ بلاول بھٹو ڈھٹائی کی اعلیٰ مثال ہیں، آج بیان دیتے وقت بلاول کی ٹانگتی کانپیں عوام نے دیکھ لیں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان موجودہ خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیرخارجہ اپنے سخت مؤقف کی بجائے بیان کے فضائل بتارہے ہیں۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا کہ بلاول زرداری یا حکومت میں ہمت نہیں کہ وہ جوبائیڈن کو جواب دے سکیں، وزیرخارجہ اپنی طرح عوام کو بھی امپورٹڈ سمجھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن اس قوم کو شہباز اور بلاول کی طرح بکاؤ مال سمجھنے کی غلطی نہ کریں، پاکستانی قوم اپنے مادر وطن کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔

    دوسری جانب علی زیدی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ شہبازشریف کے وزیرخارجہ کے سوال کاجواب دینا لازمی ہے، امریکہ کے گزشتہ الیکشن کے موقع پر میں یہ سمجھ رہا تھا شاید یہ پاکستانیوں کو اچھا سمجھتے ہوں گے مگر ایسا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریر کا اسکرپٹ ان کی ویب سائٹ پرموجود ہے، جوبائیڈن کے مطابق دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں پاکستان کا شمار ہوتا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنےبیان میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے مکمل محفوظ ہیں، ہمارے پاس ایسا ڈرامہ نہ کبھی ہوا نہ ہوگا۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جوبائیڈن ابھی بھی 2002کے دورمیں جی رہے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں، عمران خان کے دور میں پاکستان کورونا کے باوجود ترقی کررہا تھا۔