Tag: Ex Trump

  • ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق سربراہ پال فورٹ‌ کو 47 ماہ قید کی سزا

    ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق سربراہ پال فورٹ‌ کو 47 ماہ قید کی سزا

    واشنگٹن : عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم سابق مینیجر مینا فورٹ کو دھوکا دہی کے الزام میں تین سال آٹھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹڑمپ کی سنہ 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران انتخابی مہم چلانے والے مینیجر مینا فورڈ پر ٹیکس کے معاملات, بینک سے دھوکا دہی اور یوکرائن میں لاکھوں ڈالر کی آمدن چھپانے کا الزام تھا جس کی سماعت کئی ماہ سے ریاست ورجینیا کی عدالت میں جاری تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے قریبی ساتھی پال مینا فورٹ پر گزشتہ برس یوکرائن میں لاکھوں ڈالرز کی آمدن و اثاثے چھپانے پر ملزم قرار دیا گیا تھا۔

    ورجینیا کی عدالت نے پال فورٹ کو تقریباً چار برس قید کی سزا سناتے ہوئے 50 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ استغاثہ نے عدالت سے 24 سال تک قید کی سزا سنانے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے پال مینا فورٹ صرف 47 ماہ قید کی سزا سنائی۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ پال مینا فورٹ پر سیاسی مشاورت سے حاصل ہونے والی رقم کو یوکرائن میں مخفی رکھنے کا الزام صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش کے دوران عائد کی گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے پال مینا فورٹ نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رحم کی اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ پال کو ایک ہفتے کے بعد ایک اور مقدمے میں سزا سنائی جائے گی۔

  • عدالت نے ٹرمپ کے سابق مشیر کو قید کی سزا سنا دی

    عدالت نے ٹرمپ کے سابق مشیر کو قید کی سزا سنا دی

    واشنگٹن : عدالت نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے پر سیکیورٹی ایجنسی سے غلط بیانی کرکے حقائق کی پردہ پوشی کرنے پر ٹرمپ کے سابق مشیر جارج پاپا ڈولس کو 14 دن قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں دو برس قبل صدارتی انتخابات میں ہونے والی روسی مداخلت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر امریکی عدالت ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ایڈوائزر جارج پاپا ڈو پولس کو قید کی سزا سنادی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جارج پاپا ڈولس امریکا کے صدارتی انتخابات کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر تھے جنہوں امریکا کے سیکیورٹی ادارے ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے اور تحقیقاتی کمیٹی کو گمراہ کرنے کے الزام میں 14 دن کی قید سنادی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر کو سزا پوری کرنے کے بعد بھی ایک سال سیکیورٹی اداروں کی نگرانی میں گزانے میں ہوں گے، اس کے علاوہ جارج کو 200 گھنٹے کمیونٹی کی خدمت میں گزارنے ہوں گے۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق جارج پاپا ڈولس کو 9 ہزار 500 ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ سنہ 2016 میں امریکا کے صدارتی الیکشن میں روس کی مبینہ مداخلت پر جاری تحقیقات کے دوران جارج نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے حقائق کی پردہ پوشی کی تھی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتخابات میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر امریکی صدر کے 6 قریبی ساتھیوں کو سزا ہوچکی ہے جس میں ٹرمپ کے وکیل بھی شامل ہیں، جبکہ 13 روسی شہریوں اور 12 افسران پر کیس درج ہے۔