Tag: Exam schedule

  • انٹر کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟ شیڈول جاری

    انٹر کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟ شیڈول جاری

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات یکم جون سے یکم جولائی تک ہونگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلبا شریک ہونگے، سائنس گروپ کا پرچہ صبح کی شفٹ میں لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جنرل گروپ کے طلبا دوپہر کی شفٹ میں امتحان دیں گے، سائنس گروپ کے امتحان کا وقت صبح 9 سے 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنرل گروپ کے طلبا کے امتحانی اوقات 2 سے 5 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب انٹر کے امتحانات کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، اس سے قبل امتحانات 28 مئی سے ہونا تھے۔

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وزیر یونیوسٹیز اینڈ بورزڈ محمد علی ملکانی کی ہدایت پر اعلان کردیا ہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء اب 28مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا ہے کہ 28مئی سے انٹرامتحانات کا انعقاد ممکن نہیں، اجازت وزیر تعلیمی بورڈز سے طلب کی گئی ہے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ انٹر کے امتحانات یکم جون سے ہوں گے، میٹرک اور انٹر کے 21 امتحانی مراکز یکساں ہونا وجہ بنی ہے،انٹر کے امتحانات کیلئے 21 ہائر سیکنڈری اسکولز کو سینٹر بنایا گیا تھا اور یکساں امتحانی مراکز میں صبح میں انٹر، شام میں میٹرک امتحان ہونا تھے۔

    نسیم میمن نے مزید کہا کہ شدیدگرم موسم کی وجہ سے میٹرک امتحانات ملتوی کئے گئے، میٹرک کے ملتوی شدہ پرچے 28 مئی سے انہی مراکز میں لیے جائیں گے، جس کے باعث 21سینٹرز میں بیک وقت دونوں بورڈز کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں۔

    اس لیے انٹربورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈومیسائل بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    نئی تاریخوں کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے فریش، فیلیئر، امپروومنٹ آف گریڈ، ٹی پی (بارہ پرچے)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ اور اسپیشل چانس کے امیدواروں کے امتحانات یکم جون 2024ء سے شروع ہوں گے تاہم متحانات کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے۔

  • میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا

    میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا

    کراچی: سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمینز کے اجلاس میں سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    آئی بی سی سی کے اجلاس کی صدرات چیئرمین میٹرک بورڈ اشرف علی شاہ نے کی، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز پر مشتمل کمیٹی انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس نے شیڈول تبدیلی کی منظوری دے دی۔

    نئے شیڈول کے مطابق صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات اب مئی کی بجائے مارچ میں ہوں گے، جب کہ انٹر کے امتحانات میٹرک کے امتحانات کے بعد مارچ کے اختتام اور اپریل میں منعقد ہوں گے۔

    اجلاس نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے مطابق امتحانات میں پاسنگ نمبرز 33 فی صد کی بجائے اب 40 فی صد ہوں گے۔ میٹرک کی سطح پر تعلیم قرآن بھی لازمی ہوگی، اور انٹر بورڈ گیمز مقابلوں میں اب سے شطرنج بھی شامل ہوگی۔

  • اسکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری

    اسکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری

    لاہور : پنجاب کے 13 اضلاع کے اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے پچاس لاکھ سے زائد بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا۔

    پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے صوبے کے 13 اضلاع کے اسکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ، جس کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے پچاس لاکھ سے زائد بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا۔

    کمیشن نے کہا ہے کہ امتحانات کا سلسلہ 25 جون تک جاری رہے گا، رپورٹ کارڈ 30 جون کو جاری کئے جائیں گے اور گرمی کی چھٹیاں یکم جولائی سے ہوں گی۔

    امتحانی پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا، پیپر پچاس نمبر کا ہوگا جبکہ پچاس نمبر ہوم ورک کے ہوں گے۔

    پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں زبانی سوال جواب ہوں گے جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت کا پیپر انشائیہ طرز کا ہوگا۔

    پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • پنجاب : میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا

    پنجاب : میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا

    لاہور : پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے تمام مشاورت کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے ترمیم شدہ نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کا اجلاس 9 اپریل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کے بعد میٹرک اور انٹر امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحانات 25 مئی سے لیے جائیں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 جولائی سے شروع ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق میٹرک امتحانات کے نتائج 21 ستمبر اور انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ 20 اکتوبر کو جاری ہوگا۔ دونوں جماعتوں کے امتحانات اٹھائیس ،اٹھائیس روز میں مکمل کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باعث پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

    پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 18 مئی سے شروع ہونا تھے۔ اضلاع کی کارکردگی جانچے کے لئے تین مئی سے شیڈول کیے گئے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

    لارج اسکیل اسسمنٹ میں صوبے کے پانچ ہزار اسکولوں کے بچوں کو ٹیسٹ کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق امتحانات جون میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔