Tag: Exchange

  • روس اور یوکرین کے درمیان فوجی قیدیوں کا تبادلہ

    روس اور یوکرین کے درمیان فوجی قیدیوں کا تبادلہ

    ماسکو : روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روس نے کورسک ریجن سے یوکرین کے پکڑے گئے 115فوجیوں کو واپس کر دیا ہے۔

    روسی وزارت نے کہا کہ 24 اگست کو مذاکراتی عمل کے نتیجے میں کورسک کے علاقے میں پکڑے گئے 115 یوکرینی فوجیوں کو کیف حکومت کے زیرکنٹرول علاقے سے واپس کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 115 روسی فوجیوں کو بدلے میں روس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے روسی فوجیوں کی قید سے واپسی کے دوران انسانی نوعیت کی ثالثی کی کوششیں فراہم کیں۔

    تمام رہا کیے گئے روسی فوجی اہلکار اس وقت ہمسایہ ملک بیلاروس میں ہیں، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں روس منتقل کیا جائے گا اور وزارت دفاع کے زیر انتظام طبی اداروں میں علاج اور بحالی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ روس اور یوکرین نے 24 فروری 2022 کو دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کے آغاز سے اب تک 55 قیدیوں کے تبادلے کیے ہیں۔ اس تبادلے سے قبل دونوں ممالک نے گزشتہ سال جولائی میں 95 قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔

  • یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ابتدائی تیاریاں مکمل

    یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ابتدائی تیاریاں مکمل

    کیف :یوکرائن اور روس نے قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی تیاریاں کر لی ہیں، اس ڈیل کے تحت روس سے ایک یوکرائنی فلم ساز اور نیوی سیلرز کو رہا کر کے یوکرائن روانہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرائن اور روس نے قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی تیاریاں کر لی ہیں۔ اس ڈیل کے تحت روس سے ایک یوکرائنی فلم ساز اور نیوی سیلرز کو رہا کر کے یوکرائن روانہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایک یوکرائنی عدالت نے ایک سینئر روسی صحافی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، اس روسی صحافی پر روس نواز باغیوں کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی بحریہ کے چوبیس سیلرز کو روسی نیوی نے گزشتہ برس اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

    یوکرائنی صدر وولودومیر زیلنسکی کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی ماسکو حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل طے نہیں ہوئی۔

  • کراچی اسٹاک ایکس چنیج میں مندی کے بادل چھٹ گئے

    کراچی اسٹاک ایکس چنیج میں مندی کے بادل چھٹ گئے

    کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک ایکس چنیج میں مندی کے بادل چھٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکس چنیج میں اسٹاک مارکیٹ دو روز کی شدید مندی کے بعد 261 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔

    اج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 140 تک پہنچ گیا، ڈالر بڑھنے کی وجہ سے دس تولہ سونا بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سیشن میں آج بھی مندی رہی اور ایک وقت میں 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، تاہم دوسرے سیشن کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط سرمایہ کاری کے باعث 100 انڈیکس میں 261 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38562 کی سطح پر بند ہوا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں‌ شدید مندی، 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

    اج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی، انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر 138.88 پر جبکہ اوپن مارکیٹ 50 پیسے اضافے سے 140 روپے پر پہنچ گیا۔

    ڈالر مہنگا ہونے کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 150 روپے اضافہ ہوگیا اور ملک بھر میں فی تولہ سونا 64900 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے گہرے بادلوں کا راج رہا تھا، انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔