Tag: Exchange Company

  • اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

    اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے میسرز رائل انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے اجازت نامے کو معطل کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے میسرز رائل انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اجازت نامے کو اسٹیٹ بینک کے ضوابط اور ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر تاحکم ثانی معطل کردیا۔

    مذکورہ ایکس چینج کمپنی کے صدر دفتر اور اس کی تمام برانچوں کو تاحکم ثانی کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے بی کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ ضوابط و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر معطل کردیا تھا۔

  • یو بی ایل کا ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کا اعلان

    یو بی ایل کا ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کا اعلان

    کراچی : یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کا اعلان کردیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز  نے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔

    ایکسچینج کمپنی کے ذریعے عوام غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت باآسانی کرسکیں گے، ملک میں بی کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنیوں پر پابندی کے بعد بینکوں نے ایکسچینج کمپنیاں بنانا شروع کردیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوبی ایل کی منی ایکسچینج کمپنی کا ادا شدہ سرمایہ1 ارب روپے ہوگا، اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دی ہے۔

    یو بی ایل

    یو بی ایل نے برطانیہ میں رجسٹرڈ بینک میں اپنا شیئر بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یونائیٹڈ نیشنل بینک یوکے میں55فیصد شیئرز بیسٹ وے گروپ خریدے گا۔

    یوبی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دونوں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے، یو بی ایل نے لندن اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اہم فیصلوں سے متعلق خط جاری کردیا۔