Tag: exchange-rate

  • کویتی دینار کی پاکستانی روپے میں قیمت کتنی ہے؟

    کویتی دینار کی پاکستانی روپے میں قیمت کتنی ہے؟

    کویت سٹی : کویتی دینار کو دنیا کی طاقت ور ترین کرنسیوں میں شمار کیا جاتا ہے، آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں کویتی دینار کی قدر میں غیر معمولی استحکام پایا گیا۔

    کویتی دینار نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیر معمولی استحکام دکھایا ہے اور اس کا تبادلہ ریٹ مستقل طور پر 915.89 روپے فی دینار پر برقرار ہے۔

    کویتی دینار کی یہ قیمت ایک طرف کویت کی مضبوط معیشت کو ظاہر کرتی ہے تو دوسری جانب پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز اور دباؤ کو بھی اجاگر کررہی ہے، جس کی وجہ سے روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق کویتی دینار اور پاکستانی کرنسی کے درمیان شرح تبادلہ کئی معاشی عوامل اور مارکیٹ کی طلب و رسد پر منحصر ہے۔

    اگرچہ مرکزی بینک جیسے کہ سینٹرل بینک آف کویت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم اصل قیمت مارکیٹ کی سرگرمیوں کے مطابق طے کی جاتی ہے۔

    کویت کی تیل پر مبنی معیشت، وافر زرمبادلہ ذخائر اور مالیاتی سرپلس اس کے دینار کو مضبوط رکھتے ہیں۔اس کے برعکس پاکستان کو مہنگائی، تجارتی خسارے اور مالی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

    مرکزی بینک شرح سود میں تبدیلی یا غیر ملکی زرمبادلہ کی مداخلت کے ذریعے اثرانداز ہوتے ہیں۔
    کویت کی پالیسی مستحکم ہے، جبکہ پاکستان کو اپنی کرنسی کو سہارا دینے کے لیے آئی ایم ایف قرضوں جیسے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔

    اس کے علاوہ کویت پر تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا اثر پڑتا ہے جبکہ پاکستان کے لیے ترسیلاتِ زر اور برآمدات کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد اور قیاس آرائیاں بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔

    کویتی دینار دنیا کی سب سے قیمتی کرنسیوں میں سے ایک ہے، جبکہ موجودہ پاکستانی کرنسی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

    تقریباً ایک لاکھ پاکستانی کارکنان جو کویت میں کام کر رہے ہیں، اس بلند شرح سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
    ان کی بھیجی گئی ترسیلات پاکستان میں زیادہ پاکستانی روپے میں تبدیل ہوتی ہیں، جس سے ان کے گھر والوں کی مالی حالت بہتر ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کویت میں مقیم ایک پاکستانی نے بتایا کہ ہمیں یہاں سے رقوم بھیجنے میں فائدہ ہے مگر اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہماری ملکی کرنسی کمزور ہو رہی ہے۔”

    پاکستانی شہریوں کے لیے کویت جانا یا وہاں کاروبار کرنا کافی مہنگا ہوگیا ہے کیونکہ پاکستانی روپے کی قدر بہت کم ہے جبکہ کویتی شہری یا سرمایہ کار پاکستان آ کر نسبتاً کم لاگت پر سرمایہ کاری یا سیاحت کر سکتے ہیں۔

    مذکورہ صورتحال پاکستان کے لیے ایک انتباہ ہے کہ وہ اپنی بنیادی معاشی کمزوریوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ برآمدات کو فروغ، مہنگائی پر قابو اور ترسیلات پر انحصار کم کرنے کی بنیادی اصلاحات کرنا ضروری ہیں۔

    آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا قرضہ پیکیج اس ضمن میں مدد دے رہا ہے تاکہ روپیہ تھوڑا مستحکم ہوسکے۔

    کویتی دینار کی پائیداری کویت کی مالیاتی ساکھ کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ تیل کی دولت اور دانشمندانہ مالیاتی حکمت عملی کی بدولت کویت غیر ملکی کارکنوں اور سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ملک بن چکا ہے۔

  • سعودی ریال کتنے کا ہوگیا ؟ کتنے پاکستانی روپے ملیں گے؟َ

    سعودی ریال کتنے کا ہوگیا ؟ کتنے پاکستانی روپے ملیں گے؟َ

    ریاض : سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق آج بروز پیر مورخہ 04 جولائی کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ ذیل میں درج کیا گیا ہے۔

    پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش رقم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن سنٹر کا نام اور فیس کے ساتھ ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کی معلومات بھی ذیل میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

    پاکستان
    فوری(بینک الجزیرہ): 53 روپے 80 پیسے، فیس:10 ریال ۔ ایس ٹی سی پے : 53 روپے 71 پیسے، فیس:17.25 ریال۔ تحویل الراجحی(الراجحی بینک) :53 روپے71 پیسے، فیس:10 ریال۔ ویسٹرن یونین: 53 روپے 87 پیسے، فیس:23 ریال ۔منی گرام : 53 روپے 98 پیسے، فیس:23 ریال۔ ٹیلی منی(اے این بی):55 روپے80 پیسے، فیس:15 ریال

    انڈیا
    فوری(بینک الجزیرہ):20 روپے 55 پیسے، فیس:10 ریال۔ ایس ٹی سی پے :20 روپے 64 پیسے، فیس:17.25 ریال ۔ تحویل الراجحی (الراجحی بینک): 20 روپے 83 پیسے، فیس:20 ریال ۔ ویسٹرن یونین (ارسال):20 روپے75 پیسے، فیس:17.25 ریال۔ منی گرام:20 روپے 71 پیسے، فیس:23 ریال ۔ انجاز بینک(بینک البلاد):20 روپے 78 پیسے، فیس:15 ریال

    بنگلہ دیش
    فوری(بینک الجزیرہ) 24 ٹکا 54 پویشہ ، فیس:10 ریال۔ ایس ٹی سی پے : 25 ٹکا 52 پویشہ، فیس:17.25 ریال ۔ تحویل الراجحی(الراجحی بینک):24 ٹکا66 پویشہ، فیس:17.25 ریال ۔ ویسٹرن یونین(ارسال):25 ٹکا 92 پویشہ، فیس:17.25 ریال
    منی گرام:25 ٹکا 72 پویشہ، فیس:18.50 ریال ۔ انجاز بینک(بینک البلاد):24 روپے 74 پیسے، فیس:15 ریال
    بنگلہ دیشی کرنسی کو ٹکا ،پیسے کو پویشہ کہتے ہیں۔

  • قرض پروگرام میں روپے کی کوئی فکسڈ قدر طے نہیں کی گئی، آئی ایم ایف

    قرض پروگرام میں روپے کی کوئی فکسڈ قدر طے نہیں کی گئی، آئی ایم ایف

    واشنگٹن : آئی ایم ایف کاکہناہےکہ قرض پروگرام میں روپےکی قدرکے حوالے سےکوئی ٹارگٹ نہیں طے کیاگیا ہے، روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ فورسسز کریں گی، روپےکی قدرکے بارےمیں افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہاگیا ہے تفصیلی رپورٹ میں روپے کی قدر کے حوالے شامل اعداد و شمار صرف اندازے ہیں ، آئی ایم ایف نے روپے کی قدر کے حوالے سے کوئی پیشگوئی نہیں کی ہے، روپے کی قدر کا تعین معاشی اعشاریوں کی مدد سے مارکیٹ کرےگی۔

    آئی ایم ایف نے واضح کیا کہ روپے کی کوئی فکسڈ قدر طے نہیں کی گئی ہے اور پروگرام میں روپےکی قدر کے حوالے سے کوئی اہداف مقرر نہیں کئےگئے ہیں۔

    روپے کی قدرکےبارے میں اسٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ بینک صرف اسپیکیولیشن کی صورت میں کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کرےگا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول

    خیال رہے پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط کی مد میں 99 کروڑ 14لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی جانب سے پاکستان کو 39 ماہ میں 6 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔

    آئی ایم ایف چیف کا کہناہےکہ پاکستان کو معاشی نظم و ضبط قائم کرنا ہوگا۔ٹیکس آمدن بڑھانامعاشی استحکام کیلئےضروری ہے۔ روپےکی قدرحقیقت کے قریب ترہو۔